السلام علیکم! اردو محفل ۔۔اچھی سائٹ ہے ۔۔بہت کچھ سیکھنے کو ملیگا۔۔ان شااللہ۔۔ ًمیں خالو خلیفہ ۔۔میرا تعلق حیدرآباد(انڈیا) سے ہے ۔۔اور مجھے اردو سے کافی دلچسپی ہے ۔۔جب سے سائٹ جوائن کیا ہے میری اردو میں بہتری آرہی ہے ۔۔اگر آپ لوگوں کا ساتھ رہا تو بہت جلد میںبھی کچھ نہ کچھ شیئر کرونگا۔۔اپنے خیالات۔۔
اردو محفل پر خوش آمدید۔۔۔ امید ہے یہاں آپ کا اچھا وقت گزرے گا اور بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔۔۔
سکون — مئی 1، 2008 2:53 شام
اردو محفل پر خوش آمدید خلیفہ صاحب۔
زیک — مئی 1، 2008 2:59 شام
خوشآمدید خالو خلیفہ
فرخ منظور — مئی 1، 2008 3:28 شام
خوش آمدید خالو خلیفہ ! بہت جلد آپ یہ مطالبہ کر رہے ہوں گے کہ آپ کا نک بدل دیا جائے -
پپو — مئی 1، 2008 3:56 شام
خالو جی خلیفہ جی خوش آمدید
سیدہ شگفتہ — مئی 1، 2008 4:11 شام
السلام علیکم خوش آمدید !
زھرا علوی — مئی 1، 2008 4:14 شام
خوش آمدید۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شمشاد — مئی 1، 2008 4:28 شام
خوش آمدید جناب
ایک اور رکن ہندوستان سے اور وہ بھی حیدر آباد سے۔
بہت خوشی کی بات ہے۔
تعبیر — مئی 1، 2008 6:32 شام
وعلیکم السلام خوش آمدید
سارہ خان — مئی 1، 2008 6:38 شام
خوش آمدید !!
الف عین — مئی 1، 2008 6:45 شام
خوش آمدید ۔ فرخ درست کہتے ہیں کہ جلد ہی یہ اپنے اصلی نام پر آ جائیں گے۔ لیکن جب تک یہ وقوعہ نہیں ہوتا۔ ہم خالؤوں چچاؤں کو بھی یہی کہنا پڑے گا کہ خوش آمدید خالو!!!
دوست — مئی 2، 2008 2:48 صبح
جی آیاں نوں۔
ایچ اے خان — مئی 2، 2008 2:59 صبح
خالو اپ کس خلیفہ کے ہیں؟ ویسے حیدراباد میںخلیفہ کس کوکہتے ہیں۔ پاکستان میںتو خلیفہ کو مطلب ہی تبدیل ہوگیا ہے۔ میری دلی تمنا کہ ایک دن حیدراباد دکن جاکر دیکھوں۔ کراچی میںہمارے پڑوس میںایک حیدرابادی فیملی رہتی ہے ۔ اتنے مزے دار کھانے بناتے ہیںوہ لوگ کہ بس۔
کیا اپ کو بھی کچھ ڈشز کی ترکیب اتی ہے؟ ایک مرتبہ کسی رکن نے شاید متحرمہ بوچھی نے بیگن بنانے کی ترکیب بتائی تھی۔ کیا خوبانی کا میٹھا بناسکتے ہیں۔
ساجد — مئی 2، 2008 3:26 صبح
خوش آمدید ، خالُو جی
شمشاد — مئی 2، 2008 3:38 صبح
یہاں تو بڑے بڑے لوگ خالو کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔
الف عین — مئی 2، 2008 5:52 صبح
لگتا ہے خالو اپنی خلافت میں واپس چلے گئے۔
شمشاد — مئی 2، 2008 11:01 صبح
اعجاز بھائی ان کی خلافت آپ ہی کے آس پاس ہے، ذرا آواز تو دیں۔