تعارف

سنگین علی زادہ — مارچ 13، 2019 7:10 صبح
اردو محفل کے کارکنان و ارکان کو السلام و علیکم۔ ماضی میں دو دفعہ اس اجتماع گاہ کا حصہ بنا لیکن دونوں دفعہ ہی ایسا اتفاق ہوا کہ فیس بک انتظامیہ کی جانب سے میرا کھاتہ بند کر دیا گیا(کشمیر اور فلسطین سے متعلق میری آن لائن سرگرمی کی بنا پر)۔ آج کسی خیال کے تحت دوبارہ اس انجمن کا حصہ بننے کا دل کیا تو پھر سے کھاتہ کھول لیا۔ نوآموز ہونے کی بنا پر میں اردو محفل کے استعمال سے زیادہ واقفیت تو نہیں رکھتا۔ البتہ گھنگھالتے گھنگھالتے تعارف کے اس سلسلہ تک پہنچ ہی گیا ہوں۔
تعارف بالکل ایسا ہی ہےجیسے یہاں موجود میرے جیسے دیگر عام شرکاء کا۔ سیاسیات، سماجیات، بین الاقوامی تعلقات، شاعری، ادب، حالاتِ حاظرہ، بین الاقوامی تعلقات، دفاع، نفسیات اور سائنسی تحقیقات اور امورِ فقہ میری پسند کے شعبہ جات ہیں۔ شعبے کے لحاظ سے ملازمت پیشہ ہوں اور ایک سوشل میڈیا ایکٹی وسٹ بھی۔ سنگین علی زادہ کے قلمی نام سے لکھتا ہوں۔ امید ہے یہاں کے رندوں اور واعظوں سے خوب نبھے گی۔
والسلام: سنگین علی زادہ۔
فلسفی — مارچ 13، 2019 7:12 صبح
محفل میں خوش آمدید
محمد عدنان اکبری نقیبی — مارچ 13، 2019 7:13 صبح

وعلیکم السلام ،
بہت خوب ،
سنگین علی زادہ صاحب آپ کو اردو محفل میں خوش آمدید ۔
فلسفی — مارچ 13، 2019 7:16 صبح
رندوں اور واعظوں سے خوب نبھے گی۔
واعظ تو قدم قدم پر ملیں گے البتہ بوتل اور گلاس اپنی لانا بھائی یہاں سب رند ہیں لیکن چھپ چھپ کر پیتے ہیں، پلاتا کوئی نہیں۔
خالد محمود چوہدری — مارچ 13، 2019 7:22 صبح
سنگین علی زادہمحفل میں خوش آمدید ۔
سردار محمد نعیم — مارچ 13، 2019 8:04 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید !!!
محمد وارث — مارچ 13، 2019 9:28 صبح
خوش آمدید جناب۔
سنگین علی زادہ — مارچ 13، 2019 9:42 صبح
شکریہ محمد وارث صاحب
محمد فہد — مارچ 13، 2019 10:41 صبح
وعلیکم السلام
بھائی محفل اردو میں خوش آمدید
سیاسیات، سماجیات، بین الاقوامی تعلقات، شاعری، ادب، حالاتِ حاظرہ، بین الاقوامی تعلقات، دفاع، نفسیات اور سائنسی تحقیقات اور امورِ فقہ میری پسند کے شعبہ جات ہیں۔

آپ کے ذوق تو بہت بلند اور بہترین ہیں
امید ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا ۔
زیک — مارچ 13، 2019 11:42 صبح
ماضی میں دو دفعہ اس اجتماع گاہ کا حصہ بنا
خوش آمدید سنگین
کیا پہلے محفل پر کوئی پوسٹس کیں؟ اس وقت آپ کی محفل آئی ڈی کیا تھی؟
گلزار خان — مارچ 13، 2019 12:12 شام
محفل میں خوش آمدید
ہادیہ — مارچ 13، 2019 12:41 شام
اردو محفل میں خوش آمدید

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81.105932/