تعارف

عبیداللہ عابد — اگست 3، 2019 5:14 صبح
السلام علیکم
سب دوست کیسے ہو۔ امید ہے سب خیریت سے ہوگے۔ میں اس فورم پر نیا ہوں اس لئے یہ معلوم نہیں کہ کہاں کیا فوسٹ کرنا ہے۔ اور دوسرا یہ کہ میں اردو میں انتہائی کمزور ہوں جس کے لئے اپ دوستوں سے عرض ہے کہ اردو سیکھنے میں میری رہنمائی فرمائے۔
والسلام
محمد عدنان اکبری نقیبی — اگست 3، 2019 5:25 صبح
وعلیکم السلام ،
الحمدللہ سب خیر و عافیت ہے ۔
آپ کو اردو محفل فورم میں خوش آمدید کہتے ہیں ،
ان شاءاللہ آپ کو اردو محفل سے اردو ادب کے حوالے سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا ،اگر آپ پوسٹ کرنا چاہتے ہیں تو آپ فورم پر موجود زمرہ جات دیکھیں اور اپنی پسند کے زمرے میں پوسٹ کر دیں ۔
اس لڑی کو بھی زمرہ تعارف میں منتقل کرنے کی رپورٹ ہم نے کردی ہے ۔
سید عمران — اگست 3، 2019 5:42 صبح
السلام علیکم
سب دوست کیسے ہو۔ امید ہے سب خیریت سے ہوگے۔ میں اس فورم پر نیا ہوں اس لئے یہ معلوم نہیں کہ کہاں کیا فوسٹ کرنا ہے۔ اور دوسرا یہ کہ میں اردو میں انتہائی کمزور ہوں جس کے لئے اپ دوستوں سے عرض ہے کہ اردو سیکھنے میں میری رہنمائی فرمائے۔
والسلام
وعلیکم السلام۔۔۔
جو پوچھنا ہو سب حاضر ہیں!!!
فاخر رضا — اگست 3، 2019 6:17 صبح
پہلے نثر ٹرائی کیجیے پھر شعر پر آئیے
یاقوت — اگست 3، 2019 7:19 صبح
سجنڑ آون تے اکھیاں ٹھرن۔۔۔۔۔
آپ کو اردو زبان کی اس بے بدل کمیونٹی میں خوش آمدید کہا جاتا ہے۔
سردار محمد نعیم — اگست 3، 2019 7:21 صبح
وعلیکم السلام اردو محفل میں خوش آمدید!!
بافقیہ — اگست 3، 2019 8:13 صبح
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ
مرحبا
عبیداللہ عابد — اگست 3، 2019 9:38 صبح
سب دوستوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ
محمد تابش صدیقی — اگست 3، 2019 9:50 صبح
و علیکم السلام
اردو محفل پر خوش آمدید
عبدالقیوم چوہدری — اگست 3، 2019 9:56 صبح
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ۔
جی آیاں نوں۔
اور دوسرا یہ کہ میں اردو میں انتہائی کمزور ہوں
بس یوں سمجھیے کہ آپ اردو کے ’ جِم‘ میں پہنچ گئے ہیں۔
کمزوری دور فرمانے کے لیے بابائے لغت، حافظِ فرہنگ آصفیہ، عظیم المرتبت، مخزنِ علم وحکمت، غواصِ بحرِحقیقت ومعرفت، جنابِ محترم استاذ الاستاذہ، شیخ الکراتشی و فخرِاردو محفل حضرت مولانا محمد عدنان اکبری نقیبی صاحب مدظلہ العالی و دامت برکاتہم کے دستِ شفا پر بیعت ہو جائیے اور پھر معجزہ دیکھیے۔ :)
مریم افتخار — اگست 3، 2019 10:13 صبح
خوش آمدید! :)
میم الف — اگست 3، 2019 10:24 صبح
یہ معلوم نہیں کہ کہاں کیا فوسٹ کرنا ہے۔
پوسٹ کریں
نہ روسٹ کریں
آج سے سارے فوسٹ کریں
-
محفل میں خوش آمدید عبید اللہ بھائی :)
سید عمران — اگست 3، 2019 10:36 صبح
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ۔
جی آیاں نوں۔
بس یوں سمجھیے کہ آپ اردو کے ’ جِم‘ میں پہنچ گئے ہیں۔
کمزوری دور فرمانے کے لیے بابائے لغت، حافظِ فرہنگ آصفیہ، عظیم المرتبت، مخزنِ علم وحکمت، غواصِ بحرِحقیقت ومعرفت، جنابِ محترم استاذ الاستاذہ، شیخ الکراتشی و فخرِاردو محفل حضرت مولانا محمد عدنان اکبری نقیبی صاحب مدظلہ العالی و دامت برکاتہم کے دستِ شفا پر بیعت ہو جائیے اور پھر معجزہ دیکھیے۔ :)
یہ آپ نے انہیں کمزوری دور کرنے کا نسخہ بتایا ہے یا کمزوری سے نزع میں مبتلا ہونے کا؟؟؟
عبدالقیوم چوہدری — اگست 3، 2019 10:48 صبح
یہ آپ نے انہیں کمزوری دور کرنے کا نسخہ بتایا ہے یا کمزوری سے نزع میں مبتلا ہونے کا؟؟؟
اجی شاہ صاحب، یہی تو کمزوری دور کرنے کا نسخہ ہے۔
م حمزہ — اگست 3، 2019 11:28 صبح
وعلیکم السلام.
محفل میں خوش آمدید۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81.107907/