محمد نعیم وڑائچ — اگست 17، 2019 11:42 صبح
میرا نام محمد نعیم ہے اور روزی روٹی کے لیے سرکار کے ایک ادارے میں ملازمت کرتا ہوں - محفل سے تعارف گوگل پہ ایک شعر کے دوسرے مصرعے کو تلاش کرتے ہوے ہوا اور افسوس اس بات پہ ہوا کہ ابھی تک محفل نظر سے اوجھل کیوں تھی -
اردو شاعری اور نثر سے لگاو ہے اور اچھا شعر سننے اور پڑھنے کے سہارے زندگی کی ڈور لپیٹ رہا ہوں - کچھ غزلیں خود بھی کہیں جو احباب کی نذر کروں گا - امید کرتا ہوں کہ اس گلشن بے خار میں قیام خوشگوار رہے گا-
زیک — اگست 17، 2019 11:43 صبح
خوش آمدید نعیم
زیک — اگست 17، 2019 11:44 صبح
کچھ غزلیں خود بھی کہیں جو احباب کی نذر کروں گا
امید ہے آپ کے احباب محفل پر نہ ہوں گے
محمداحمد — اگست 17، 2019 11:46 صبح
میرا نام محمد نعیم ہے اور روزی روٹی کے لیے سرکار کے ایک ادارے میں ملازمت کرتا ہوں - محفل سے تعارف گوگل پہ ایک شعر کے دوسرے مصرعے کو تلاش کرتے ہوے ہوا اور افسوس اس بات پہ ہوا کہ ابھی تک محفل نظر سے اوجھل کیوں تھی -
اردو شاعری اور نثر سے لگاو ہے اور اچھا شعر سننے اور پڑھنے کے سہارے زندگی کی ڈور لپیٹ رہا ہوں - کچھ غزلیں خود بھی کہیں جو احباب کی نذر کروں گا - امید کرتا ہوں کہ اس گلشن بے خار میں قیام خوشگوار رہے گا-
خوش آمدید نعیم صاحب!
آپ کا کلام ضرور پڑھیں گے اور آپ کے جیسے باذوق انسان کے انتخاب سے بھی لطف اندوز ہو ں گے۔ ان شاء اللہ۔
محمداحمد — اگست 17، 2019 11:47 صبح
امید کرتا ہوں کہ اس گلشن بے خار میں قیام خوشگوار رہے گا-
گلشن بھی کبھی بے خار ہوا ہے۔

اپنی اُمیدوں کو تھوڑا سا وسیع رکھیے گا۔

محمد عدنان اکبری نقیبی — اگست 17، 2019 11:49 صبح
خوش آمدید نعیم بھائی ۔
محمد نعیم وڑائچ — اگست 17، 2019 11:57 صبح
گلشن بھی کبھی بے خار ہوا ہے۔

اپنی اُمیدوں کو تھوڑا سا وسیع رکھیے گا۔
امید تو بہر حال اچھی رکھنی چاہیے..لیکن آپ کا مشورہ بھی سائب ہے
محمد نعیم وڑائچ — اگست 17، 2019 11:59 صبح
امید ہے آپ کے احباب محفل پر نہ ہوں گے
خوش آمدید اور توجہ دلانے کا شکریہ
محمد نعیم وڑائچ — اگست 17، 2019 11:59 صبح
محمد تابش صدیقی — اگست 17، 2019 12:10 شام
اردو محفل پر خوش آمدید
فرقان احمد — اگست 17، 2019 12:22 شام
خوش آمدید، نعیم!

عبدالقیوم چوہدری — اگست 17، 2019 1:01 شام
السلام علیکم و رحمتہ اللہ۔
جی آیاں نوں۔

محمد اسامہ علی — اگست 17، 2019 1:07 شام
خوش آمدید محمد نعیم
یوسف سلطان — اگست 17، 2019 2:21 شام
خوش آمدید۔
محمد وارث — اگست 17، 2019 2:26 شام
خوش آمدید نعیم صاحب۔
محمد وارث — اگست 17، 2019 2:28 شام
گلشن بھی کبھی بے خار ہوا ہے۔
شاعروں کے گلشن "بے خار " ہی ہوتے ہیں، دیکھیے
نواب مصطفی خان شیفتہ کا تذکرہ"گُلشنِ بے خار"!

فہد اشرف — اگست 17، 2019 2:39 شام
خوش آمدید
فلسفی — اگست 17، 2019 2:43 شام
خوش آمدید نعیم صاحب
بندہ پرور — اگست 17، 2019 4:05 شام
خوش آمدید
محمد نعیم وڑائچ صاحب