تعارف

اسلم — مارچ 29، 2008 8:28 صبح
نام۔ اسلم
شہر۔ کراچی
کام۔ ملازمت
زینب — مارچ 29، 2008 8:42 صبح
بڑا کنجوسی سے تعارف کروایا اپ نے۔۔۔۔۔۔۔۔۔خوش آمدید اسلم۔۔۔۔۔۔۔۔
عمار ابن ضیا — مارچ 29، 2008 8:53 صبح
خوش آمدید اسلم۔۔۔ مزید بھی کچھ بتائیں نا اپنے بارے میں۔۔۔ کیا کرتے ہیں؟ کیا مشاغل ہیں؟ کیا شوق ہیں؟ وغیرہ وغیرہ
اسلم — مارچ 29، 2008 9:29 صبح
نیٹ اور دوستی
سیر و تفریح :grin:
بلال — مارچ 29، 2008 11:53 صبح
اردو محفل پر خوش آمدید جناب اسلم صاحب۔۔۔ امید ہے یہاں آپ کا اچھا وقت گزرے گا۔۔۔ اللہ تعالٰی آپ کو خوش رکھے۔۔۔آمین
دوست — مارچ 29، 2008 3:18 شام
خوش آمدید۔ بڑا ناپ تول کر تعارف کروایا ہے کس پیشے سے منسلک ہیں؟;)
حسن علوی — مارچ 29، 2008 3:24 شام
کافی کم گو معلوم پڑتے ہیں اسلم بھائی
محفل میں خوش آمدید بھائی جی
شمشاد — مارچ 29، 2008 6:48 شام
اسلم صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔
تعبیر — مارچ 30، 2008 12:02 صبح
خوش آمدید (لگتا ہے کہ شگفتہ کے پارٹ تو آگئے) :grin:
شمشاد — مارچ 30، 2008 2:30 صبح
مختصر نویسی کی وجہ سے کہہ رہی ہیں؟
الف عین — مارچ 30، 2008 11:48 صبح
خوش آمدید اسلم۔ اب آئے ہیں تو۔۔۔ خوب کھل جائیں گے دو چار ملاقاتوں میں
سیدہ شگفتہ — مارچ 30، 2008 5:12 شام
السلام علیکم
خوش آمدید !
سیدہ شگفتہ — مارچ 30، 2008 5:20 شام
خوش آمدید (لگتا ہے کہ شگفتہ کے پارٹ تو آگئے) :grin:

تعبیر ، میں تو بہت بولتی ہوں سچی سے :)
تعبیر — مارچ 30، 2008 9:02 شام
مختصر نویسی کی وجہ سے کہہ رہی ہیں؟

جی بلکل اور لگا کہ دوبارہ پلٹ کر نہیں ائینگے۔ اپ چاہے کنیاں وازان مار لو :grin:
تعبیر ، میں تو بہت بولتی ہوں سچی سے :)

ہائے آپ کو پتہ لگ گیا۔ جب کہ میں نے سوچا تھا کہ آپ کے نہ بولنے والے چھ ماہ ہیں :eek:
یقین نہین ارہا سچی سے کہ اپ بہت بولتی ہیں :)
فرخ منظور — مارچ 31، 2008 5:59 صبح
خوش آمدید اسلم صاحب - اور بولنے پر مجھے ایک لطیفہ یاد آگیا کہ تین فلسفی دنیا کے شور وغل سے تنگ آکر کسی بہت سنسان جگہ پر چلے جاتے ہیں‌جہاں دنیاوی شوروغل بالکل نہیں ہوتا - کچھ سال بعد ایک فلسفی بولتا ہے کہ واہ! یہاں تو بہت سکون ہے - پھر کچھ سال بعد دوسرا فلسفی بولتا ہے واقعی تم نے ٹھیک کہا تھا یہاں تو بالکل شور نہیں اور بہت سکون ہے - کچھ سال بعد تیسرا فلسفی بولتا ہے کہ تم دونوں بہت بولتے ہو میں یہاں‌سے جارہا ہوں - :)
شمشاد — مارچ 31، 2008 6:54 صبح
نہیں نہیں، ہو سکتا ہے شرما رہے ہوں۔ تھوڑا آنا جانا شروع ہوا تو خود ہی شروع ہو جائیں گے۔
محمد وارث — مارچ 31، 2008 7:00 صبح
اردو محفل پر خوش آمدید اسلم صاحب
اسلم — مارچ 31، 2008 1:57 شام
اردو لکھنا سیکھ رہا ہوں:grin:
اسلم — مارچ 31، 2008 2:00 شام
روذ کی ایک یا دو پوسٹ:)
شمشاد — مارچ 31، 2008 4:05 شام
ایک دو چھوڑ آپ دس بیس یا سو دو سو بھی کریں تو کوئی مضائقہ نہیں۔
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81.11440/