تعارف

محمود احمد غزنوی — اگست 20، 2009 6:45 شام
پوچھتے ہیں وہ کہ غالب کون ہے،۔۔۔۔۔۔۔۔
کوَئی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا
سب اھلِ فورم کو میرا سلام پہنچے
خاکسار کا نام محمود احمد غزنوی ہے۔ لاھور شہر سے تعلق ھے۔پیدائش کراچی۔ ۔ ۔سکونت دبئی۔
اس شہر کے اجڑے دامن میں جیون کے کچھ دن بیت گئے
وہ رات گَئ وہ بات گئ۔ ۔ سکھ ھار گئے، دکھ جیت گئے۔۔۔
عثمان رضا — اگست 20، 2009 6:47 شام
وعلیکم السلام
خوش آمدید محترم
نایاب — اگست 20، 2009 7:16 شام
السلام علیکم
208i8uh.jpg

نایاب
محمود احمد غزنوی — اگست 20، 2009 7:18 شام
بہت بہت شکریہ آپکی پذیرائی کا جناب۔ ۔:)
arifkarim — اگست 20، 2009 7:37 شام
محفل پر خؤش آمدید!
علی ذاکر — اگست 20، 2009 7:54 شام
خوش آمدید محمود شاعری سے کافی دللگی لگتی ہے آپ کی خود بھی لکھتے ہیں یا صرف پڑھنے کی حد تک شوق ہے ؟
مع السلام
زین — اگست 20، 2009 7:56 شام
محفل پر خؤش آمدید غزنوی صاحب! :)
محمود احمد غزنوی — اگست 20، 2009 7:58 شام
شکریہ ذاکر صاحب۔ ۔ ۔ ۔شاعری تو شعار ھے اپنا:)
کسی زمانے میں خود بھی کرتے تھے
علی ذاکر — اگست 20، 2009 8:01 شام
کسی زمانے سے مراد محمود کیا اب نہیں کرتے ؟
مع السلام
محمود احمد غزنوی — اگست 20، 2009 8:06 شام
تھی وہ اک شخص کے تصور سے
اب وہ رعنائی ِ خیال کہاں۔ ۔ ۔ ۔ ۔
علی ذاکر — اگست 20، 2009 8:09 شام
واہ کیا بات ہے محمود زخمی انسان لگتے ہیں‌ اپ ؟
مع السلام
محمود احمد غزنوی — اگست 20، 2009 8:12 شام
سو بار جب عقیق کٹا، تب نگیں ھوا:)
علی ذاکر — اگست 20، 2009 8:14 شام
بہت خوب مزہ ائے گا اپ کے ساتھ محمود کیونکہ ہماری بھی حالت کچھ اپ سی ہی ہے !
مع السلام
محمود احمد غزنوی — اگست 20، 2009 8:20 شام
تو لگے ہاتھوں آپ بھی اپنا تعارف کرادیجئے۔ خوب گذرے گی جو مل بیٹھیں گے فرزانے دو:)
علی ذاکر — اگست 20، 2009 8:33 شام
میرا تعارف میرا تعلق گجرانوالہ سے ہے اور آجکل ملازمت کے سلسلے میں سعودیہ میں مقیم ہوں !
مع السلام
فرخ منظور — اگست 20، 2009 8:41 شام
خوش آمدید محود غزنوی صاحب! آپ کا ایّاز کہاں ہے ۔ ;)
عثمان رضا — اگست 20، 2009 8:41 شام
علی ذاکر صاحب تفصیلی تعارف یہاں ملاحظہ فرمائیے
باقی آپ یہ بتائیں آپ نے کتنا پڑھا ؟ اور کہاں پڑھا؟
شکریہ
علی ذاکر — اگست 20، 2009 8:45 شام
عثمان کیا اپ کا یہ سوال مجھ سے ہے !
مع السلام
عثمان رضا — اگست 20، 2009 8:47 شام
ویسے سوال تو محترم محمود غزنوی صاحب سے آپ بھی جواب دے دیں تو کوئی حرج تو نہیں ہے :)
علی ذاکر — اگست 20، 2009 8:50 شام
میرے خیال سے میں نے اس کا ذکر اپنے تعارف میں کیا ہے !
مع السلام
صفحات: 1 2 3

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81.24695/