خوش آمدید اسد اللہ خان صاحب۔
اور فارسی شعر تو
ع- اسد اللہ خاں قیامت ہے
محمد وارث صاحب۔تشکر،
اردو محفل سے تعارف اور تعلق میرا دو سال پرانا ہے۔اس سے استفادہ اگر روزانہ نہیں تو ہفتے میں تین چار روز ضرور ہوتا رہا ہے۔
ہاں ، آنا اور جانا دونوں خاموشی سے ہی ہوا۔
کہ اتنی اچھی اور بھر پور محفل ایک خواب ہے،
یہ خواب ہے۔اسے تعبیر کی بدعت سے پاک ہی رکھنا چاہئے۔
ع۔ جو لطف خواب میں آیا ہے عین ممکن ہے
وہ لطف خواب کی تعبیر میں نہیں آئے۔
لیکن جب فارسی کے اشعار کھنگال رہا تھا تو پتہ چلا۔
ارے یہی تو وہ محفل ہے،
جہاں اسیرانِ آزاد رہتے ہیں۔
اور زیادہ اب اس بزم سے دوری کلیتہً حرام ہوچکی، پس آنا پڑا۔