رشدیٰ ندا — مارچ 21، 2017 12:49 شام
السلام علیکم ورحمة اللٰه وبرکاته
نام رشدیٰ ندا ہے
انڈیا۔ ممبئی سے ہوں
تدریسی فریضہ انجام دیتی ہوں
شعر و شاعری سے لگاؤ ہے
اس محفل میں شاعری پڑھا کرتی تھی کچھ دن پہلے یہاں اکاؤنٹ بنایا ہے۔ چونکہ مجھے یہاں کا سسٹم اب تک سمجھ نہیں آیا پھر بھی
کچھ نہ کچھ کام بن رہا
جہاں جو آپشن مناسب لگتا ہے استعمال کرلیتی ہوں
پھر بھی کہیں کوئی غلطی ہو تو پیشگی معذرت
بس
آپ سب سے دعاؤں کی درخواست
اللٰہ رب العالمین آپ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے
خوش رہیں
آمین
اے خان — مارچ 21، 2017 12:57 شام
خوش آمدید محترمہ :)
محمد تابش صدیقی — مارچ 21، 2017 1:05 شام
اردو محفل پر خوش آمدید.
محمدظہیر — مارچ 21، 2017 1:25 شام
السلام علیکم ورحمة اللٰه وبرکاته
نام رشدیٰ ندا ہے
انڈیا۔ ممبئی سے ہوں
تدریسی فریضہ انجام دیتی ہوں
شعر و شاعری سے لگاؤ ہے
اس محفل میں شاعری پڑھا کرتی تھی کچھ دن پہلے یہاں اکاؤنٹ بنایا ہے۔ چونکہ مجھے یہاں کا سسٹم اب تک سمجھ نہیں آیا پھر بھی
کچھ نہ کچھ کام بن رہا
جہاں جو آپشن مناسب لگتا ہے استعمال کرلیتی ہوں
پھر بھی کہیں کوئی غلطی ہو تو پیشگی معذرت
بس
آپ سب سے دعاؤں کی درخواست
اللٰہ رب العالمین آپ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے
خوش رہیں
آمین
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
جان کر خوشی ہوئی کہ آپ ممبئی سے ہیں:)
محفل تک رسائی کیسے ممکن ہوئی؟
عبدالقیوم چوہدری — مارچ 21، 2017 1:30 شام
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ و برکاتہم
جی آیاں نوں۔
کسی خاص مضمون کی تدریس فرماتی ہیں اور سکول، کالج یا جامعہ میں ؟
حماد علی — مارچ 21، 2017 1:56 شام
خوش آمدید محترمہ!
عثمان — مارچ 21، 2017 2:49 شام
محفل میں خوش آمدید! :)
آصف اثر — مارچ 21، 2017 2:52 شام
خوش آمدید نداصاحبہ!
زیک — مارچ 21، 2017 5:55 شام
خوش آمدید رشدی۔
کھڑی زبر یا چھوٹا الف جو کچھ بھی ہے کیبورڈ پر کہیں گم ہو گیا ہے امید ہے محفلین حوصلے سے کام لیں گے۔
رشدیٰ ندا — مارچ 21، 2017 5:58 شام
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
جان کر خوشی ہوئی کہ آپ ممبئی سے ہیں:)
محفل تک رسائی کیسے ممکن ہوئی؟
شاعری کا ذوق
وہ ذوق جو کلامِ شاعر کو تلاش کرتا ہے اس ذوق نے یہاں کی راہ دکھائی
رشدیٰ ندا — مارچ 21، 2017 6:00 شام
ب
خوش آمدید رشدی۔
کھڑی زبر یا چھوٹا الف جو کچھ بھی ہے کیبورڈ پر کہیں گم ہو گیا ہے امید ہے محفلین حوصلے سے کام لیں گے۔
بہت شکریہ
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ و برکاتہم
جی آیاں نوں۔
کسی خاص مضمون کی تدریس فرماتی ہیں اور سکول، کالج یا جامعہ میں ؟

اسکول میں
اردو عربی زبان پڑھاتی ہوں
گرچہ کہ میں خود طالبہ ہوں
آصف اثر — مارچ 21، 2017 6:02 شام
اسکول میں
اردو عربی زبان پڑھاتی ہوں
ایسا لگ رہا ہے جیسے اردو عربی زبان میں پڑھاتی ہیں۔:)
رشدیٰ ندا — مارچ 21، 2017 6:05 شام
ایسا لگ رہا ہے جیسے اردو عربی زبان میں پڑھاتی ہیں۔:)
خیر ہے کہ لگ ہی رہا بس
عبدالقیوم چوہدری — مارچ 21، 2017 6:33 شام
ب
بہت شکریہ
اسکول میں
اردو عربی زبان پڑھاتی ہوں
گرچہ کہ میں خود طالبہ ہوں
یعنی خود بهی پڑهتی ہیں یا عاجزی مقصود ہے ؟
یاز — مارچ 21، 2017 6:48 شام
السلام علیکم
ہماری جانب سے بھی آپ کو محفل پہ خوش آمدید۔
La Alma — مارچ 21، 2017 7:12 شام
خوش آمدید .
خوش آمدید رشدی۔
کھڑی زبر یا چھوٹا الف جو کچھ بھی ہے کیبورڈ پر کہیں گم ہو گیا ہے امید ہے محفلین حوصلے سے کام لیں گے۔
اعراب آپ کی نیت بھانپ گئے تھے . رشدی تو اب قصہِ پارینہ ہوا .
رشدیٰ ندا — مارچ 21، 2017 8:16 شام
یعنی خود بهی پڑهتی ہیں یا عاجزی مقصود ہے ؟
دونوں بات ہے
ظہیر عباس ورک — مارچ 22، 2017 12:02 صبح
خوش آمدید محترمہ!
محمد وارث — مارچ 22، 2017 5:01 صبح
خوش آمدید رشدیٰ ندا صاحبہ!
محمد وارث — مارچ 22، 2017 5:02 صبح
کھڑی زبر یا چھوٹا الف جو کچھ بھی ہے کیبورڈ پر کہیں گم ہو گیا ہے امید ہے محفلین حوصلے سے کام لیں گے۔
فکر کی کوئی بات نہیں، آپ نے رے پر پیش بھی تو نہیں ڈالی :)
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81.95390/