تعارف ایک شخص کا

محمد بلال خان — فروری 16، 2012 11:06 صبح
السلام علیکم !
لیں جناب آج ہم ( میں ) نے بھی اردو محفل میں پوسٹنا اور ایڈنا شروع کردیا ہے۔اردو محفل کچھ ماہ پہلے جوائن کی تھی لیکن محفل پر کوئی سرگرمی انجام نہیں دی۔اب شوق ہوا اور شروع ہوگئے۔ویسے میرا نام یہی ہے جو آپ پڑھ رہے ہیں یعنی کہ محمد بلال خان۔شوق و مشاغل میں پڑھنا لکھنا ، سیکھنا سکھانا اور کام کی کتاب وغیرہ اور دیگر مشاغل شامل ہیں۔اپنے ملک پاکستان اورقومی زبان اردو سے لگاؤ ہے اور اسی وجہ سے میں بلاگنگ کی طرف آیا ہوں۔اردو کے ساتھ ساتھ انگریزی کو بہتر بنانے کے لیئے دونوں زبانوں میں بلاگ لکھ رہا ہوں۔اردو محفل ایسی جگہ ہے یہاں ہر وہ شخص ضرور تشریف لاتا ہے جو اردو بلاگنگ کی جانب جاتا ہے۔میں اردو محفل انتظامیہ کا شکر گزار بھی ہوں کہ اردو محفل کی انتظامیہ نے ایک مکمل محفل اردو دانوں کے لیئے بنا دی ہے۔اللہ تعالیٰ مزید کامیابی عطا فرمائے۔آمین
والسلام
جزاک اللہ
محمد وارث — فروری 16، 2012 12:01 شام
خوش آمدید بلال خان صاحب۔
پپو — فروری 16، 2012 12:03 شام
جی آیاں نوں بھائی بلال امید ساتھ اچھا رہے گا
محمد بلال خان — فروری 16، 2012 12:33 شام
خوش آمدید بلال خان صاحب۔
جی آیاں نوں بھائی بلال امید ساتھ اچھا رہے گا
آپ دونوں احباب کا شکریہ ۔ ساتھ کو اچھا بنانے اور رکھنے کے لیئے بھرپور کوشش کروں گا ۔ انشاءاللہ
ناعمہ عزیز — فروری 16، 2012 1:17 شام
اردو محفل میں خوش آمدید لالہ :)
حسیب نذیر گِل — فروری 16، 2012 1:45 شام
خوش آمدید جی آیاں نوں بھائی بلال
قیصرانی — فروری 16، 2012 2:32 شام
محفل پر خوش آمدید
الف عین — فروری 16، 2012 4:27 شام
خوش آمدید بلال، اچھا ہوا کہ یہاں آ گئے، کہ اردو اور کمپیوٹر انٹر نیٹ سے جڑنے پر یہاں آنا واجب ہی تھا۔
محمد بلال خان — فروری 17، 2012 9:37 صبح
خوش آمدید بلال، اچھا ہوا کہ یہاں آ گئے، کہ اردو اور کمپیوٹر انٹر نیٹ سے جڑنے پر یہاں آنا واجب ہی تھا۔
آپ کی یہ بات بلکل درست ہے۔
مغزل — فروری 17، 2012 12:21 شام
پیارے بھائی محمد بلال خان سلامت رہیں ، اردو محفل میں دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید، امید ہے مراسلت کا شرف حاصل رہے گا۔ کسی بھی نوع کی مدد درکار ہو حکم کیجے گا۔۔ والسلام
محمد بلال خان — فروری 17، 2012 3:02 شام
پیارے بھائی محمد بلال خان سلامت رہیں ، اردو محفل میں دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید، امید ہے مراسلت کا شرف حاصل رہے گا۔ کسی بھی نوع کی مدد درکار ہو حکم کیجے گا۔۔ والسلام
آپ کا بھی میرے بھائی بہت بہت شکریہ سراہنے کے لیئے
عائشہ عزیز — فروری 17، 2012 3:20 شام
محفل میں خوش آمدید لالہ !
بلال — فروری 17، 2012 10:34 شام
امِ اردو فورم (اردو محفل) پر خوش آمدید جناب محمد بلال خان صاحب۔
بہت اچھا کیا جو یہاں آ گئے۔ امید ہے یہاں پر آپ کو کافی کچھ سیکھنے اور سیکھانے کو ملے گا۔
محمد بلال خان — فروری 18، 2012 2:35 صبح
امِ اردو فورم (اردو محفل) پر خوش آمدید جناب محمد بلال خان صاحب۔
بہت اچھا کیا جو یہاں آ گئے۔ امید ہے یہاں پر آپ کو کافی کچھ سیکھنے اور سیکھانے کو ملے گا۔
بہت بہت شکریہ
butt_ak87 — فروری 18، 2012 3:25 صبح
سلام بلال بھائی۔ برائے مہربانی میرا کشمیر والا دھاگہ دیکھیں اور تاثرات دیں
شمشاد — فروری 19، 2012 3:39 شام
اردو محفل میں خوش آمدید۔
عسکری — فروری 19، 2012 6:36 شام
خوش آمدید جناب
ویسے یہ بلاگ کیا ہوتے ہیں؟:rolleyes:

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%B4%D8%AE%D8%B5-%DA%A9%D8%A7.49833/