حسن محمود جماعتی — دسمبر 2، 2015 3:15 شام
السلام علیکم!
نام: حسن محمود جماعتی
تخلص: حسن
نسبت: جماعتی
اردو اور اردو شاعری سے شغف ہے اور خود بھی کو شش کرتا ہوں لیکن در حقیقت میں اردو اور شاعری کے رموز اوقاف سے بالکل ہی نا بلد ہوں۔ اپنی کاوش بطور نمونہ و تعارف پیش کر رہا ہوں۔
ٹکڑا ء صبر سے لو جاں کی جلائی ہم نے
آتش عشق دھمالوں پہ اٹھائی ہم نے
غم الفت غم جاناں سے نبھائی ہم نے
زندگی سن تو سہی کیسے بتائی ہم نے
محمد تابش صدیقی — دسمبر 2، 2015 3:20 شام
اردو محفل میں خوش آمدید
کہاں سے تعلق ہے اور کیا مشغلہ ہے؟
حسن محمود جماعتی — دسمبر 2، 2015 3:23 شام
تعلق شہر اٹک سے ہے ملازمت کے سلسلے میں لاہور میں سکونت ہے۔
طالب كشميري — دسمبر 2، 2015 3:23 شام
خوس آمديد
محمد تابش صدیقی — دسمبر 2، 2015 3:36 شام
تعلق شہر اٹک سے ہے ملازمت کے سلسلے میں لاہور میں سکونت ہے۔
ماشاءاللہ ، اٹک شہر سے تو میرا تعلق بھی نکلتا ہے۔
جماعتی نسبت کہاں سے پائی؟
حسن محمود جماعتی — دسمبر 2، 2015 3:47 شام
فقیر، پیر سید جماعت علی شاہ صاحب محدث علی پوری کے سلسہ میں بیعت ہے۔
حسن محمود جماعتی — دسمبر 2، 2015 4:01 شام
آپ کا تعلق اٹک سے کیسے نکتا ہے؟
ادب دوست — دسمبر 2، 2015 4:04 شام
خوش آمدید
خوش آمدید
ادب دوست — دسمبر 2، 2015 4:06 شام
ردو اور شاعری کے رموز اوقاف سے بالکل ہی نا بلد ہوں۔ اپنی کاوش بطور نمونہ و تعارف پیش کر رہا ہوں۔
ٹکڑا ء صبر سے لو جاں کی جلائی ہم نے
آتش عشق دھمالوں پہ اٹھائی ہم نے
غم الفت غم جاناں سے نبھائی ہم نے
زندگی سن تو سہی کیسے بتائی ہم نے
اس حوالے سے محفل آپکے لئے کافی مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔
حسن محمود جماعتی — دسمبر 2، 2015 4:12 شام
مجھے فورم دیکھ کر بہت خوشی ہوئی اور میں نے اگلا لمحہ ضائع کیے بغیر شمولیت اختیار کی۔
محمد تابش صدیقی — دسمبر 2، 2015 4:24 شام
آپ کا تعلق اٹک سے کیسے نکتا ہے؟
میری پھوپھی مرحومہ کا گھر ہے، اور میری بہن بھی اب وہیں ہوتی ہیں۔ شیڈ محلہ
حسن محمود جماعتی — دسمبر 2، 2015 4:28 شام
ماشاء اللہ۔ اور آپ کی آج کل سکونت کہاں ہے؟
محمد تابش صدیقی — دسمبر 2، 2015 4:42 شام
ماشاء اللہ۔ اور آپ کی آج کل سکونت کہاں ہے؟
اسلام آباد
افضل حسین — دسمبر 2، 2015 4:46 شام
بہت خوش آمدید
عبدالقیوم چوہدری — دسمبر 2، 2015 4:49 شام
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ
جی آیاں نوں
میں سمجها ۔۔۔ جمعیت سے جماعتی کہلاتے

حمیرا عدنان — دسمبر 2، 2015 5:40 شام
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ
خوش آمدید جناب حسن محمود جماعتی صاحب
حسن محمود جماعتی — دسمبر 2، 2015 5:53 شام
جملہ احباب کا شکریہ۔ امید ہے آپ احباب فقیر کی رہنمائی کریں گے۔
کاشف اختر — دسمبر 2، 2015 6:16 شام
خوش آمدید
خوش آمدید
محمد وارث — دسمبر 3، 2015 3:16 صبح
خوش آمدید حسن صاحب
عبداللہ امانت محمدی — دسمبر 3، 2015 4:10 صبح
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ خوش آمدید!