جاسم محمد — جولائی 23، 2018 8:07 صبح
گڈ مارننگ۔ میں ہوں جاسم محمد ۔ تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کا رکن ۔ ہمیں خان صاحب کی طرف سے خاص احکامات جاری ہوئےہیں۔ کہ انتخابات سے قبل فیس بک اور ٹویٹر سے ہٹ کر جو پاکستانی فورم ہیں وہاں تحریک کی نمائندگی کی جائے۔ تا عوام کوالیکشن سے قبل بہتر رہنمائی ہو۔ یہاں فورم پر سیاسی سیکشن کافی متحرک نظر آیا تو اکاؤٹ بنا لیا
محمد تابش صدیقی — جولائی 23، 2018 8:09 صبح
وعلیکم السلام
اردو محفل پر خوش آمدید۔
امید ہے کہ سیاسی زمرہ سے ہٹ کر بھی محفل پر شراکت جاری رکھیں گے۔

سید عمران — جولائی 23، 2018 8:12 صبح
محمد تابش صدیقی — جولائی 23، 2018 8:13 صبح
ان میں سے 2 تو پہلے ہی پی ٹی آئی کے ووٹر ہیں۔

محمد عدنان اکبری نقیبی — جولائی 23، 2018 8:14 صبح
آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں جاسم بھائی ۔
محمد تابش صدیقی — جولائی 23، 2018 8:15 صبح
آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں باسم بھائی ۔
جاسم
سید عمران — جولائی 23، 2018 8:17 صبح
ان میں سے 2 تو پہلے ہی پی ٹی آئی کے ووٹر ہیں۔
تبھی تو۔۔۔
اب پڑے گا گھمسان کا رن!!!
عبدالقیوم چوہدری — جولائی 23، 2018 8:18 صبح
وعلیکم گڈ نون
میں ہوں جاسم محمد ۔ تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کا رکن ۔
آپ کا ٹویٹر ہینڈل موجود ہے ؟
کہ انتخابات سے قبل فیس بک اور ٹویٹر سے ہٹ کر جو پاکستانی فورم ہیں وہاں تحریک کی نمائندگی کی جائے۔
بڑی دیر کی مہرباں آتے آتے کہ آج انتخابی مہم کا آخری دن ہے۔
کیا آپ تحریک انصاف کی کے پی کے حکومت کے پچھلے پانچ سال کی کارکردگی کا جائزہ کسی الگ لڑی میں پیش کر سکتے ہیں؟
سید عمران — جولائی 23، 2018 8:21 صبح
ناظرین اب رن پڑنے ہی والا ہے۔۔۔
جو جو جان بچانا چاہے وہ رن ہوجائے!!!
ربیع م — جولائی 23، 2018 8:21 صبح
خوش آمدید
امید ہے آپ سیاستدانوں کی طرح إنتخابات کے بعد غائب نہیں ہو جائیں گے.
سید عمران — جولائی 23، 2018 8:22 صبح
بلکہ سال بھر ہمارا لہو گرماتے رہیں گے!!!
سین خے — جولائی 23، 2018 8:26 صبح
خوش آمدید

تحریک انصاف کی نمائندگی ضرور کیجئے گا پر جو ٹوئٹر اور فیس بک وغیرہ پر نمائندگی کے نام پر دل آزاری دیکھنے میں آتی ہے، یہاں اس کا خیال رکھئے گا اور وسعتِ قلبی سے کام لیجئے گا

حمیرا عدنان — جولائی 23، 2018 8:33 صبح
خوش آمدید جناب جاسم صاحب
اردو محفل فورم میں خوش آمدید
میں نون لیگ کی سپورٹر ہوں لیکن میں بھی چاہتی ہوں کہ اس دفعہ عمران خان وزیراعظم بن جائیں، کیونکہ اگر وہ وزیراعظم نہ بن سکے تو کیا پتا چوتھی دفعہ دوبارہ دلہا بننے کا نہ سوچنا شروع کر دیں

سید عمران — جولائی 23، 2018 8:33 صبح
خوش آمدید

تحریک انصاف کی نمائندگی ضرور کیجئے گا پر جو ٹوئٹر اور فیس بک وغیرہ پر نمائندگی کے نام پر دل آزاری دیکھنے میں آتی ہے، یہاں اس کا خیال رکھئے گا اور
وسعتِ قلبی سے کام لیجئے گا
یہ یہاں سیاسی تحریک کی نمائندگی کرنے آئے ہیں۔۔۔
وعظ سننے نہیں!!!



فرقان احمد — جولائی 23، 2018 8:34 صبح
خوش آمدید! ویسے کان تو پہلے ہی پک چکے۔۔۔!
سید عمران — جولائی 23، 2018 8:34 صبح
میں بھی چاہتی ہوں کہ اس دفعہ عمران خان وزیراعظم بن جائیں، کیونکہ اگر وہ وزیراعظم نہ بن سکے تو کیا پتا چوتھی دفعہ دوبارہ
دلہا بننے کا نہ سوچنا شروع کر دیں
یہ ہوتا ہے ظالم سماج۔۔۔
دو پیار کرنے والے دلوں کے درمیان کی دیوار!!!
حمیرا عدنان — جولائی 23، 2018 8:38 صبح
یہ ہوتا ہے ظالم سماج۔۔۔
دو پیار کرنے والے دلوں کے درمیان کی دیوار!!!
میری دعا ہے کہ اللہ دونوں کو ہمیشہ خوش رکھے آمین
ویسے خان صاحب کی پرانی پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے کچھ کہنا ممکن نہیں بھائی
عندلیب راجہ — جولائی 23، 2018 8:39 صبح
خوش آمدید جناب جاسم صاحب
اردو محفل فورم میں خوش آمدید
میں نون لیگ کی سپورٹر ہوں لیکن میں بھی چاہتی ہوں کہ اس دفعہ عمران خان وزیراعظم بن جائیں، کیونکہ اگر وہ وزیراعظم نہ بن سکے تو کیا پتا چوتھی دفعہ دوبارہ دلہا بننے کا نہ سوچنا شروع کر دیں
لہل یہ اپ نے ٹھیک کہا ھے۔۔
سید عمران — جولائی 23، 2018 8:39 صبح
لہل یہ اپ نے ٹھیک کہا ھے۔۔
یہ اردو زبان کا لفظ ہے؟؟؟
یعنی ہمیں اردو تک نہیں آتی!!!



حمیرا عدنان — جولائی 23، 2018 8:40 صبح
لہل یہ اپ نے ٹھیک کہا ھے۔۔
میں نے تو بس اپنا اندیشہ ظاہر کیا