تُزک حجاز

مہدی نقوی حجاز — جون 22، 2012 4:03 شام
سلام و علیکم،
جناب اس محفل میں ناچیز تازہ وارد ہوں، ہمارے دیباچہ میں کوئی ایسی چیز تو ہوئی نہیں کہ فخریہ طور پر اپنے تعرف میں لکھ چھوڑیں۔ ہم تو وہ چیز کہاں جس کو زمانہ جانے۔ ہر زاویہ سے دیکھنے پر ایک بات ضرور دھیان میں آتی ہے کہ طبیبان عقل کا ہمارے بارے میں یہ کہنا ہے کہ حضور مرض شاعری لاحق ہے۔ باقی واللہ الاعلم۔
عائشہ عزیز — جون 22، 2012 5:21 شام
وعلیکم السلام بھائی !
اردو محفل میں خوش آمدید۔
مقدس — جون 22، 2012 5:25 شام
وعلیکم السلام
ویلکم
نایاب — جون 22، 2012 5:28 شام
محفل اردو میں دلی خوش آمدید
محترم مہدی نقوی حجاز صاحب
مرض شاعری کو یہاں اساتذہ کرام اپنی توجہ خاص سے نوازتے ہیں ۔
اور یہ مرض بڑھتا چلا جاتا ہے دوا کے ساتھ ساتھ
مگر اس توجہ کے لیئے حاضری مستقل شرط ہے ۔
اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو آمین
مہدی نقوی حجاز — جون 22، 2012 5:34 شام
بقول غالب اللہ اگر ہمارا حامی و ناصر ٹھہرتا تو وہ ہمیں اس در پر بھیجتا ہی کیوں کر؟
نایاب — جون 22، 2012 5:50 شام
بقول غالب اللہ اگر ہمارا حامی و ناصر ٹھہرتا تو وہ ہمیں اس در پر بھیجتا ہی کیوں کر؟
محترم نقوی صاحب
چچا کا وہ شعر تو تحریر فرمائیں جس میں ایسے کہا گیا ہے ؟
مہدی نقوی حجاز — جون 22، 2012 6:12 شام
جناب انہوں نے یہ فقرہ انپے کسی خط میں استعمال کیا ہے جو میں نے کسی وقت پڑھا تھا۔
شمشاد — جون 22، 2012 6:28 شام
و علیکم السلام
اردو محفل میں خوش آمدید۔
مہدی نقوی حجاز — جون 22، 2012 6:31 شام
خوش آمدید تو سبھی کہتے ہیں پر کوئی در مے خانہ پر جام لیا نظر نہیں آتا! :thinking:
محمد وارث — جون 23، 2012 6:43 صبح
خوش آمدید نقوی صاحب
محمداحمد — جون 23، 2012 12:43 شام
خوش آمدید محترم۔
اُمید ہے محفل میں آپ کا وقت خوب گزرے گا۔
مہدی نقوی حجاز — جون 23، 2012 12:51 شام
مشکور ہوں جناب، وقت کو تو یہاں کاٹا جا رہا ہے بلکہ یہ کہوں کہ انتظار ساغر کھینچا جا رہا ہے۔
الف عین — جون 25، 2012 1:35 شام
خوش آمدی مہدی۔ حجاز عجیب سا تخلص ہے۔ اپنے بارے میں کچھ اور بتائیں
محمد بلال اعظم — جون 25، 2012 1:46 شام
خوش آمدید جناب۔
فرخ منظور — جون 25، 2012 2:33 شام
خوش آمدید حجاز صاحب!
مہدی نقوی حجاز — جون 26، 2012 3:33 شام
خوش آمدی مہدی۔ حجاز عجیب سا تخلص ہے۔ اپنے بارے میں کچھ اور بتائیں
جناب اپنے بارے میں کیا کہیں؟ آپ کے لئے نئی بات یہ ہوگی کہ ناچیز زبان فارسی سے بخوبی واقف ہوں بلکہ یہ کہنا قدر بہتر ہوگا کہ شاعر زبان فارسی ہوں۔
حجاز تخلص کرنے کی وجہ در اصل یہ ہے کہ مجھے نغمہ "حجاز" حد درجہ خوشگوار گزرتا ہے سو ہم نے سوچا کہ اسے اپنے نام میں ہی شامل کرلیا جائے۔۔۔ میں اکثر "مہدی" بھی تخلص کرتا ہوں،
سید ذیشان — جون 26، 2012 3:38 شام
خوش آمدید برادرم حجاز۔
مہدی نقوی حجاز — جون 26، 2012 3:44 شام
خوش آمدید برادرم حجاز۔
خواہش می کنم!
تعبیر — جون 26، 2012 11:44 شام
وعلیکم السلام اور خوش آمدید بھائی :)
ctmwelcome_e0.gif
مہدی نقوی حجاز — جون 27، 2012 5:44 صبح
شکریہ
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AA%D9%8F%D8%B2%DA%A9-%D8%AD%D8%AC%D8%A7%D8%B2.52202/