جناب

قیصرانی — اپریل 19، 2006 5:13 شام
نام: محمد منصور
عمر: 28 سال
شخصیت: دراز قامت شخصیت ہوں۔ (یعنی6 فٹ اور 2 انچ)
موجودہ مقام: تمپرے(نوکیا کمپنی کا صدر مقام اسی شہر میں ہے)
موجودہ ملک:فن لینڈ
اصل مقام: ڈیرہ غازی خان(بستی لکھانی، ڈاکخانہ وہوا، تحصیل تونسہ شریف، ضلع ڈیرہ غازی خان)
تعلیم: کمپیوٹر میں اور کامرس میں کنوارے پن(بیچلرز) کی ڈگریاں‌ہیں۔
مزید معلومات:‌پوچھنے لئے خالی چھوڑ رہا ہوں۔
قیصرانی
محمد شمیل قریشی — اپریل 19، 2006 5:24 شام
منصور بھائی : خوش آمدید
امید ہے کہ آپ اس محفل کی رونقوں میں مزید اضافے کا سبب بنیں گے ۔ اس محفل میں آتے جاتے رہا کریں ۔
زیادہ آداب
فرذوق احمد — اپریل 19، 2006 5:26 شام
خوش آمدید
باقی میں آپ کے بارے میں لکھ چکا ہوں
اب صرف خوش آمدید ہی کہوں گا :p
قیصرانی — اپریل 19، 2006 5:29 شام
آپ لوگوں کی بڑی مہربانی کہ مجھے جواب دے رہے ہیں۔
مسکراتے رہیں
قیصرانی
فرذوق احمد — اپریل 19، 2006 5:34 شام
ارے مہربانی کس بات کی
ویسے بھی بندہ اکیلا بولتا ہوا عجیب لگتا ہے
نبیل — اپریل 19، 2006 5:37 شام
فرزوق یار میں نے سوالات ڈیلیٹ کر دیے ہیں کیونکہ منصور ان میں سے اکثر کا پہلے ہی جواب دے چکے ہیں۔ ایک یہی سوال رہ جاتا ہے کہ آپ کے خیال میں فورم کو کس طرح مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے؟
فرذوق احمد — اپریل 19، 2006 5:42 شام
نبیل بھائی میں نے بھی اسی لیے میسیج ڈلیٹ کر دیا ہے
محمد شمیل قریشی — اپریل 19، 2006 5:45 شام
منصور بھائي : کیا آپ ہمارے جریدے میں کام کرنا چاہیں گے ؟ اگر ایسا ہے تو جلدی سے اپنا برقی ڈاک کا پتا بتائیں ۔ تاکہ میں آپ کو جریدے کے مصنفوں میں شامل کر لوں ۔ نبیل بھائی نے مجھے خاص طور پر شہر محبت سے بلا کر آپ کی خدمت پے مامور کیا ہے ۔ :p
نبیل — اپریل 19، 2006 5:46 شام
شمیل، یہ میں تمہیں ذاتی پیغام کے ذریعے بھیج دیتا ہوں۔
فرذوق احمد — اپریل 19، 2006 5:48 شام
جی ہاں قیصرانی صاحب آپ بھی نیک کام میں حصہ لے اور پوری دنیا میں اپنی زبان کو متعارف کروایں
قیصرانی — اپریل 19، 2006 5:50 شام
فورم کو بہتر بنانے کا خیال تو بہت اچھا ہے۔ مگر یہ انفرادی اور اجتماعی حوالے سے کافی گھمبیر سوال ہے۔ ھر بندے کی پسند نا پسند مختلف، پوچھیں تو پھر توقع لگ جاتی ہے کہ ابھی تبدیلی ھوئ کہ ابھی۔ خیر اپنی طرف سے پوری کوشش کرتا ہوں۔پہلی بات تو یہ ہے کہ میرے خیال میں‌فورم اور بچے ایک جیسے ہوتے ہیں۔ دونوں کو آپ سمجھا سکتے ہیں، زبردستی نہیں کر سکتے۔ بچہ وقت کے ساتھ سیکھتا ہے اور فورم وقت کے ساتھ سیکھتا اور سکھاتا ہے۔ تو میرا مشورہ ہے کہ صرف اچھا برا بتا دیا کریں فورم کو، باقی وقت بوقت جو چیز ضروری ہوگی، سامنے آتی رہے گی۔ آپ فورم کے بڑے ہیں۔ امید ہے کہ آپ کا ظرف بھی بڑا ہوگا۔ غلطی کو فورم سے ہٹ کر درست کریں‌تو نیک کام ہوگا، اسی طرح آپ کسی پر تبصرہ کریں گے تو بندہ بہت سنجیدگی سے لے گا کہ آپ فورم کے بڑے ہیں۔ باقی مجھے انتظار رہے گا، جو بات بری لگی، جو اچھی لگی، تفصیل سے بتایئں‌تاکہ میں اور بتا سکوں۔ویسے ابھی تک تو آپ ماشاّ اللہ کافی اچھے جا رہے ہیں۔ کسی بات کا برا منائیں تو بتائیے گا۔
قیصرانی — اپریل 19، 2006 5:51 شام
میرا برقی پتہ (سنسرڈ) ہے، آپ کی برقی ڈاک کا انتظار رہے گا۔
زیک — اپریل 19، 2006 5:53 شام
خوش‌آمدید قیصرانی۔
قیصرانی — اپریل 19، 2006 5:54 شام
بہت شکریہ زکریا بھائ۔
قیصرانی — اپریل 19، 2006 5:59 شام
زکریا بھائ، ایک عرض کرنی ہے، اگر ناراض مت ہوں؟‌آپ کی عینک کے شیشوں پر جو چمک ہے، وہ پس منظر سے مماثلت نہیں رکھتی، ذرا یہ پھانس تو نکال دیں۔
محمد شمیل قریشی — اپریل 19، 2006 6:19 شام
منصور بھائي : آپ کا نام میں نے جریدے میں ایڈ کر لیا ہے
آپ وہاں تشریف لے جائیں ۔ کوئي مسلہ محسوس کریں تو میں حا‌ضر ہوں ۔ امی بلا رہی ہیں ۔ پلاو کھا کر ابھی آیا ۔
جریدے کا پتا نشان درج زیل ہے
http://www.urduweb.org/index.php
نبیل — اپریل 19، 2006 6:23 شام
اب تم نے پلاؤ کا نام لے لیا ہے تو منصور سے خاک آرٹیکل لکھا جائے گا۔ :p
قیصرانی — اپریل 19، 2006 6:27 شام
نبیل بھائ، کچھ آئیڈیا تو بتائیں کہ کس طرح کا مضمون لکھنا ہے؟
قیصرانی — اپریل 19، 2006 7:33 شام
نبیل بھائ یا فرزوق بھائ، کوئ تو بتاے کہ کیا لکھنا ھے، کس حجم میں لکھنا ھے، کس درجہ بندی کے تحت لکھنا ہے؟
شمشاد — اپریل 19، 2006 8:47 شام
خوش آمدید جناب اور معذرت کہ دیر ہو گئی آپ کو خوش آمدید کہنے میں۔
اس محفل کو آپ جیسے اراکین کی بہت ضرورت ہے۔ باقاعدگی سے آتے رہیے گا۔ بہت اچھے اچھے دوست ملیں گے یہاں۔
صفحات: 1 2 3 4 5 6 7 8

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AC%D9%86%D8%A7%D8%A8.1943/