حوا کی بیٹی

الف عین — مئی 2، 2008 7:52 شام
زلیخا کی ہم جنس
رادھا کی بیٹی
کہا تھا ساحر نے حوا کی ایک بیٹی کے لئے۔
ہم یہاں بنتِ حوا کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ خود اپنا تعارف کا سلسلہ شروع نہ کریں تو ہم کیوں دور ہٹیں۔۔۔ اپنے بارے میں بتائیں۔ اس وقت تو ہم دعا گو ہیں کہ آپ کا وقت یہاں اچھا گزرے۔
ابن سعید — مئی 2، 2008 7:55 شام
سعید کے بیٹے کی جانب سے بھی محفل میں اپنی آمد پر چند استقبالیہ گلدستے قبول کریں۔
اور پہلی فرصت میں اپنا تعارف کرا دیں۔ :)
تعبیر — مئی 2، 2008 8:00 شام
السلام علیکم
میں نے بھی آپ کو یہاں گنتی گنتے دیکھا ہے
سو آپ کو ایک بہترین موقع دیتے ہیں تعداد بڑھانے کا
محفل پر خوش آمدید :)
بنتِ حوا — مئی 2، 2008 8:05 شام
بہت شکریہ الف عین بھائی آپ نے میرے لیے دھاگہ کھولا:)
شکریہ ابنِ سعید بھائی گلدستوں کا۔۔:)
وعلیکم سلام تعبیر لگتا ہے اب جلد ہی 100 کی گنتی پوری ہوگی انشا اللہ
مغزل — مئی 2، 2008 8:11 شام
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]محترمہ صرف گنتی ہی پوری کیجئے گا یا اپنے حوالے سے کچھ معلومات بھی فراہم کیجئے گا۔
جلدی کیجئے ہم انتظار نہیں کرسکتے ۔۔۔۔
[/FONT]
بلال — مئی 2، 2008 8:50 شام
اردو محفل پر خوش آمدید۔۔۔ امید ہے یہاں آپ کا اچھا وقت گزرے گا۔۔۔ ویسے اپنا کچھ تعارف بھی تو کروائیں۔۔۔
شمشاد — مئی 3، 2008 1:21 صبح
بنتِ حوا آئی تو ہیں اس دھاگے پر لیکن اپنے متعلق انہوں نے بتایا کچھ بھی نہیں۔
حسن علوی — مئی 3، 2008 2:29 صبح
محفل میں خوش آمدید بنتِ حوا۔ مگر آپ کا سرسرا سا تعارف ابھی بھی درکار ھے غالباً۔
محمد وارث — مئی 3، 2008 6:52 صبح
اردو محفل پر خوش آمدید بنتِ حوا صاحبہ
بنتِ حوا — مئی 3، 2008 2:26 شام
بہت شکریہ ایم بلال بھائی حسن بھائی شمشاد بھائی ' وارث بھائی مجھے ویلکم کرنے کا:)
تعارف میں میرا خیال ہے بندہ نام مقام اور کییا کرتے ہیں یہی بتاتا ہے:rolleyes:
نک نیم تو آپ نےے پڑھ لیا اصل نام تو میں پوشیدہ رکھنا چاہوں گی ایک ام المومنین کے نام پر میرا نام رکھا گیا تھا
امریکہ مین رہائش پذیر ہوں زیادہ عرصہ نہیں ہوا یہاں آئے ہوئے
اردو محفل پر میری ایک زیادہ ہی قریبی رشتہ دار ہیں وہ آتی ہیں ان کی دیکھا دیکھی یہاں آنا ہوا:cool:
میرا خیال ہے اتنا کافی ہے:confused:
مغزل — مئی 3، 2008 2:32 شام
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]سمُندر سے ملے پیاسے کو شبنم
۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہے یہ رزّاقی نہیں ہے۔
[/FONT]
damsel — مئی 3، 2008 2:36 شام
بنتِ حوا بہت خونصورت نک ہے
خوش آمدید
بلال — مئی 3، 2008 2:44 شام
بہت شکریہ آپ نے کچھ تو اپنے بارے میں بتایا۔۔۔ ایک مرتبہ پھر محفل پر خوش آمدید۔۔۔ اور آپ کی زیادہ ہی قریبی رشتہ دار کا شکریہ کہ وہ آپ کو یہاں لائیں۔۔۔
شمشاد — مئی 3، 2008 4:19 شام
چلیں میں اندازہ لگاتا ہوں کہ آپ کی وہ قریبی رشتہ دار کون ہیں۔ اچھا پہلے آپ یہ بتائیں کہ پاکستان میں آپ کا تعلق کہاں سے ہے؟
شمشاد — مئی 3، 2008 4:26 شام
بہت شکریہ ایم بلال بھائی حسن بھائی شمشاد بھائی ' وارث بھائی مجھے ویلکم کرنے کا:)
تعارف میں میرا خیال ہے بندہ نام مقام اور کییا کرتے ہیں یہی بتاتا ہے:rolleyes:
نک نیم تو آپ نےے پڑھ لیا اصل نام تو میں پوشیدہ رکھنا چاہوں گی ایک ام المومنین کے نام پر میرا نام رکھا گیا تھا
امریکہ مین رہائش پذیر ہوں زیادہ عرصہ نہیں ہوا یہاں آئے ہوئے
اردو محفل پر میری ایک زیادہ ہی قریبی رشتہ دار ہیں وہ آتی ہیں ان کی دیکھا دیکھی یہاں آنا ہوا:cool:
میرا خیال ہے اتنا کافی ہے:confused:

یہ تو بہت ہی مختصر تعارف ہو۔
اور بھی بہت کچھ بتایا جا سکتا ہے۔
بہن بھائیوں کی تعداد، اپنا نمبر؟
زیادہ لڑائی کس سے ہوتی تھی اور کیوں؟
تعلیم
اردو محفل کی بہتری کے لیے آپ کیا کر سکتی ہیں۔
کبھی آ بیل مجھے مار پر عمل کیا، نتیجہ کیا نکلا؟
اردو کی آخری کتاب کون سے پڑھی تھی اور کیوں؟
اپنی خریدی ہوئی تھی، کسی سے مانگی ہوئی تھی یا ۔۔
چوہدری شجاعت کے متعلق معلوم ہوا ہے کہ اسے کینسر ہے، اسے آپ کیا مشورہ دیں گی۔
فی الحال اتنا ہی۔
سیدہ شگفتہ — مئی 4، 2008 1:30 شام
السلام علیکم
خوش آمدید !
فرخ منظور — مئی 4، 2008 5:11 شام
خوش آمدید!
زینب — مئی 5، 2008 5:01 صبح
خوش آمدید بنت حوا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شمشاد بھائی نکے چوہدری کے کینسر سے بنت حوا کا کیا لینا دینا۔۔۔۔۔۔۔
شمشاد — مئی 5، 2008 6:42 صبح
بھئی مشورہ تو کسی کو بھی دیا جا سکتا ہے تو چوہدری کو ہی سہی/
بنتِ حوا — مئی 5، 2008 3:15 شام
سب کا بہت شکریہ کہ آپ سب نے اتنے اچھے طریقے سے ویلکم کیا۔۔:)
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AD%D9%88%D8%A7-%DA%A9%DB%8C-%D8%A8%DB%8C%D9%B9%DB%8C.12087/