خان صاحب

حسان خان — اکتوبر 10، 2012 3:40 شام
السلام علیکم یا اہالیانِ محفل :)
میرا پورا نام حسان ضیاء خان غوری ہے، حسان ضیاء یا حسان خان کے نام سے زیادہ پہچانا جاتا ہوں۔ عمر بوقتِ تحریر اکیس سال ہے۔ کراچی سے تعلق ہے اور تقریبا پوری زندگی اسی شہر میں گزری ہے۔ مادری زبان اردو ہے۔ جامعۂ کراچی سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں گریجویشن کر رہا ہوں، مگر اپنے شعبۂ تعلیم سے کچھ زیادہ دلچسپی نہیں۔ لسانیات، ثقافتی مطالعے، سماجیات اور تاریخ سے بہت دلچسپی ہے۔ غیر ملکی زبانیں سیکھنے کا بچپن سے شوق رہا ہے۔ ادبی فارسی اور عثمانی ترکی سے عشق ہے۔ اردو اور مذکورہ زبانوں کے ادب کا بھی کچھ ذوق ہے۔ کھیل میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کھیلتے دیکھنا پسند ہے۔ کھانوں میں پاکستانی اور چینی کھانے پسند ہیں۔ کلاسیکی مشرقی (اورینٹل) موسیقی سننا پسند ہے۔ اپنی مشرقی شناخت پر بہت ناز ہے۔ سیاسی امور یا حالتِ حاضرہ سے کچھ زیادہ دلچسپی نہیں، لیکن استعمار کے خلاف اٹھائے جانی والی ہر آواز کی حمایت کرتا ہوں۔ مشاغل میں دن بھر کوئی نہ کوئی کتاب پڑھتے رہنا شامل ہے۔ ملکوں میں پاکستان اور ترکی سے محبت ہے۔:pak: پاکستان کے شہروں میں مَیں حیدر آباد، لاہور، گوجرانوالہ، اسلام آباد، راول پنڈی، جہلم، اور مری دیکھ چکا ہوں۔
یہ رہا میرا مختصر سا تعارف۔ اگر کوئی ضروری چیز چھوٹ گئی ہو تو پوچھ لیں۔ :)
عاطف بٹ — اکتوبر 10، 2012 3:43 شام
وعلیکم السلام
خوش آمدید حسان صاحب۔ آپ کے مراسلے بہت معلوماتی ہوتے ہیں۔ اللہ آپ کے علم میں اضافہ فرمائے، آمین۔
حسان خان — اکتوبر 10، 2012 3:44 شام
وعلیکم السلام
خوش آمدید حسان صاحب۔ آپ کے مراسلے بہت معلوماتی ہوتے ہیں۔ اللہ آپ کے علم میں اضافہ فرمائے، آمین۔

شکریہ عاطف بھائی، اللہ خوش رکھے آپ کو۔ :)
انیس الرحمن — اکتوبر 10، 2012 3:53 شام
KwULv.png
حسان خان — اکتوبر 10، 2012 3:54 شام

ہاہاہا، ان علامتوں کا کیا مطلب ہے؟
نایاب — اکتوبر 10، 2012 3:57 شام
وعلیکم السلام
خان صاحب آپ کے بارے جان کر اچھا لگا ۔
اللہ تعالی آپ کو اپنے نیک مقاصد میں کامیاب و کامران فرمائے ۔ آمین
ویسے آپ محفل اردو کے ان چنیدہ اراکین میں شامل ہیں جن کے لفظوں کا انتظار رہتا ہے ۔
شادی کب کر رہے ہیں ۔ ؟؟؟؟؟؟؟؟؟
انیس الرحمن — اکتوبر 10، 2012 3:57 شام
ہاہاہا، ان علامتوں کا کیا مطلب ہے؟

خوش---آم---دید
حسان خان — اکتوبر 10، 2012 4:02 شام
وعلیکم السلام
خان صاحب آپ کے بارے جان کر اچھا لگا ۔
اللہ تعالی آپ کو اپنے نیک مقاصد میں کامیاب و کامران فرمائے ۔ آمین
ویسے آپ محفل اردو کے ان چنیدہ اراکین میں شامل ہیں جن کے لفظوں کا انتظار رہتا ہے ۔

بہت نوازش آپ کی نایاب بھائی،
شادی کب کر رہے ہیں ۔ ؟؟؟؟؟؟؟؟؟

شادی کا تو چھبیس ستائیس سال کی عمر سے پہلے کوئی ارادہ نہیں۔ :)
محمد وارث — اکتوبر 10، 2012 4:15 شام
خوش آمدید حسان صاحب، خوشی ہوئی آپ کے بارے میں جان کر۔
حسان خان — اکتوبر 10، 2012 4:16 شام
خوش آمدید حسان صاحب، خوشی ہوئی آپ کے بارے میں جان کر۔

شکریہ وارث صاحب
زونی — اکتوبر 10، 2012 4:22 شام
خوش آمدید حسان :)
حسان خان — اکتوبر 10، 2012 4:23 شام

تشکر :)
محمد بلال اعظم — اکتوبر 10، 2012 4:25 شام
خوش آمدید
آخر آپ کو بھی تعارف دینے کا خیال آ ہی گیا۔
حسان خان — اکتوبر 10، 2012 4:29 شام
خوش آمدید
آخر آپ کو بھی تعارف دینے کا خیال آ ہی گیا۔

اگر تعارف نہ دیتا تو وہ پروفائل کے نامکمل ہونے کا پیغام جان نہیں چھوڑتا :)
محمد بلال اعظم — اکتوبر 10، 2012 4:34 شام
اگر تعارف نہ دیتا تو وہ پروفائل کے نامکمل ہونے کا پیغام جان نہیں چھوڑتا :)

ہاہاہا
میں تو اس سسٹم سے پہلے ہی تعارف دے دیا تھا۔
نیلم — اکتوبر 10، 2012 5:35 شام
خوش آمدید
شمشاد — اکتوبر 10، 2012 6:25 شام
حسان خان صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔
منصور مکرم — اکتوبر 10، 2012 6:40 شام
خوش آمدید حسان صاحب
حسان خان — اکتوبر 10، 2012 6:44 شام
حسان خان صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔
خوش آمدید حسان صاحب

بہت شکریہ آپ احباب کا۔
محمد امین — اکتوبر 11، 2012 2:39 صبح
:) :) :) :)
صفحات: 1 2 3

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AE%D8%A7%D9%86-%D8%B5%D8%A7%D8%AD%D8%A8.55272/