خاکسار

ذکی انور ہمدانی — اکتوبر 16، 2021 3:53 شام
اربابِ محفل کی خدمت میں خاکسار کا سلامِ مسنون....
نام ذکی انور ہمدانی ، پیدائش مالیگاؤں، الہند، ہجرت کے بعد سر زمین آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں قیام ہے.... شعر و سخن سے کچھ شغف ورثے میں پایا، کچھ تعلیم کے صدقے، کچھ اساتذہ کی نگاہِ کرم اور کچھ اہل ذوق حضرات کی نگاہِ عنایت.... چھوٹا موٹا کلام کہنے کی اپنی سی کوشش کرلیتا ہوں... کبھی کبھار نثر نگاری کا شوق بھی ابھر آتا ہے.... امید ہے کہ ارباب محفل اپنی قیمتی آراء سے نوازتے رہیں گے.... اللہ آپ کو نیکیاں عطا فرمائے اور خوش رکھے....
فاخر — اکتوبر 16، 2021 5:10 شام
محفل ميں آپ کا خوش آمدید و استقبال
امید ہے کہ آپ اپنے علمی فیضان سے ہم طالب علموں کو فیض یاب فرماتے رہیں گے (ان شاءاللہ الرحمٰن)
سیما علی — اکتوبر 16، 2021 5:11 شام
خوش آمدید خوش آمدید ذکی انور ہمدانی صاحب
پہلے ہماری مومن فرحین بٹیا بے حد لائق و قابل ہیں اور اُنکا تعلق بھی مالیگاؤں سے ہے ۔۔۔۔
محمد عبدالرؤوف — اکتوبر 17، 2021 9:37 صبح
خوش آمدید ہمدانی صاحب، ان شاءاللہ اچھا ساتھ رہے گا
زیک — اکتوبر 17، 2021 3:13 شام
خوش آمدید ذکی
چھوٹا موٹا کلام کہنے کی اپنی سی کوشش کرلیتا ہوں
اوہ نو
ایس ایس ساگر — اکتوبر 17، 2021 3:19 شام
ذکی ہمدانی صاحب!
محفل میں خوش آمدید۔
امید ہے کہ آپ کی موجودگی محفل کی رونق میں اضافہ کرے گی ان شاءاللہ۔
صریر — اکتوبر 17، 2021 4:47 شام
محفل میں خوش آمدید ذکی انور ہمدانی صاحب!
محمد وارث — اکتوبر 18، 2021 4:47 صبح
خوش آمدید ہمدانی صاحب۔
مومن فرحین — اکتوبر 18، 2021 12:00 شام
خوش آمدید ہمدانی صاحب ۔۔۔ آپ کی رکنیت تو کافی پہلے کی ہے ۔۔ مگر کبھی نظر نہیں آئے ۔ اچھا لگا جان کر کہ آپ مالیگاؤں سے ہیں ۔۔
مومن فرحین — اکتوبر 18، 2021 12:07 شام
خوش آمدید خوش آمدید ذکی انور ہمدانی صاحب
پہلے ہماری مومن فرحین بٹیا بے حد لائق و قابل ہیں اور اُنکا تعلق بھی مالیگاؤں سے ہے ۔۔۔۔
یہ تو اپیا کی ازلی محبت ہے محفل والوں پر ۔۔۔
سید عمران — اکتوبر 18، 2021 12:10 شام
یہ تو اپیا کی ازلی محبت ہے محفل والوں پر ۔۔۔
اپیا اتنی قدیم نکلیں۔۔۔
سوچا بھی نہ تھا!!!
:hypnotized::hypnotized::hypnotized:
عرفان سعید — اکتوبر 18، 2021 12:17 شام
محفل میں خوش آمدید ہمدانی صاحب
مومن فرحین — اکتوبر 18، 2021 1:43 شام
اپیا اتنی قدیم نکلیں۔۔۔
سوچا بھی نہ تھا!!!
:hypnotized::hypnotized::hypnotized:
دوسروں کو قدیم بتا کر آپ خود کو نو عمر نہیں ثابت کر پائیں گے عمران جی :heehee:
محمد عبدالرؤوف — اکتوبر 18، 2021 1:55 شام
دوسروں کو قدیم بتا کر آپ خود کو نو عمر نہیں ثابت کر پائیں گے عمران جی :heehee:
اور بال باؤنڈری لائن کے پار 😂😂
فہد اشرف — اکتوبر 18، 2021 1:56 شام
خوش آمدید۔
سیما علی — اکتوبر 18، 2021 4:23 شام
اور بال باؤنڈری لائن کے پار 😂😂
🤩🤩🤩🤩🤩
سیما علی — اکتوبر 18، 2021 4:24 شام
دوسروں کو قدیم بتا کر آپ خود کو نو عمر نہیں ثابت کر پائیں گے عمران جی :heehee:
کرلیں باتیں !!!!!!!!🙀🙀
علی وقار — اکتوبر 18، 2021 6:14 شام
محفل میں خوش آمدید!
عبدالقیوم چوہدری — اکتوبر 18، 2021 7:01 شام
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ۔
جی آیاں نوں۔
ذکی انور ہمدانی — اکتوبر 19، 2021 12:46 صبح
اربابِ محفل کی محبتوں کا مشکور و ممنون ہوں.... اللہ آپ کی محبتوں کو قائم رکھے.....
صفحات: 1 2 3

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AE%D8%A7%DA%A9%D8%B3%D8%A7%D8%B1.117589/