خوش آمدید حیدرآبادی

الف عین — فروری 11، 2007 9:29 صبح
بھائی حیدرآبادی نے آتے ہی اچھا ہنگامہ پیدا کیا ہو۔ چلیے انھیں خوش آمدید کہا جائے۔
پہلے میں ہی ۔ جو ایک نان ریزیڈینٹ حیدرآبادی ہے، خوش آمدید کہتا ہوں۔ اگرچہ میں خود کو ہندوستانی کہتا ہوں کہ حیدر آباد میں مستقلاً رہائش پذیر ہونے کے باوجود نہ میرا خمیر یہاں کا ہے نہ افزائش۔
شمشاد — فروری 11، 2007 10:14 صبح
میں بھی آپ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہہ دیتا ہوں، لیکن وہ خود سے ہیں کہاں اور کیا ہنگامہ کیا ہے انہوں نے؟
عمر سیف — فروری 11، 2007 2:37 شام
خوش آمدید۔​
جاویداقبال — فروری 11، 2007 2:55 شام
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
خوش آمدید حیدرآبادی بھائي،
شمشادبھائي، ان کاہنگامہ ادھر ہے۔
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?p=127426#127426
والسلام
جاویداقبال
قیصرانی — فروری 11، 2007 3:03 شام
خوش آمدید حیدر آبادی
ماہ وش — فروری 11، 2007 8:08 شام
خوش آمدید حیدرآبادی منجانب اماراتی ثمہ کراچوی
حیدرآبادی — فروری 12، 2007 5:58 صبح
میرا تعارف
السلام علیکم !
شکریہ آپ لوگاں کا۔
میں نیٹ یا اردو فورمز کے لئے نیا نہیں ہوں ۔ کچھ عرصے اردوستان سے وابستہ رہا ہوں۔ اردوستان کی اپ گریڈنگ کے ٹائم سارا ڈاٹا ختم ہوا تو اس میں درج میری کاوشیں بھی ضائع ہو گئیں۔
کچھ مہینے قبل میرے ایک پڑوسی نے اردومحفل سے روشناس کرایا تھا۔ میں وزٹ تو کرتا رہا ہوں۔ لیکن اردو یونیکوڈ سے دلچسپی نئی ہونے کی وجہ باقاعدہ یاں شرکت نئی کی۔
اب انشاءاللہ آتا رہوں گا اور جو میرے پاس انپیج فائلاں ہیں ان کو یونیکوڈ میں تبدیل کرنے کا کوئی طریقہ بتا دیں بھائی لوگ۔
ہندوستانی ادیب و شاعراں بالخصوص حیدرآبادیوں کا ادبی اثاثہ میرے پاس بہت زیادہ ہے کچھ انپیج میں اور زیادہ کاغذی صورت میں۔ ان کو بطور لائیبریری محفوظ کرنے کے لیے میں نے حیدرآباد کی کئی اہم ادبی شخصیات سے رابطہ کر رکھا ہے ، امید ہے ان سے بھی تعاون ملیگا۔
حیدرآبادی — فروری 12، 2007 6:05 صبح
شمشاد نے کہا:
میں بھی آپ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہہ دیتا ہوں، لیکن وہ خود سے ہیں کہاں اور کیا ہنگامہ کیا ہے انہوں نے؟
میرا ہنگامہ شاید یہ ہو کہ میں نے محفل پر اپنی آمد کے پہلے ہی دن پانچ دھاگے لگا دئے ۔
کہیں یہ معیوب بات تو نہیں آپ لوگاں کے نزدیک؟ :roll:
بدتمیز — فروری 12، 2007 6:08 صبح
نہیں معیوب باتاں میں دھاگے کھولنا شامل نہیں ہاں دھاگے “الجھانا“ ضرور ہے۔ :twisted: خوش آمدید ویسے اچار کس حیدر آباد کے مشہور ہیں؟ ہمارے یا آپکے؟
الف عین — فروری 12، 2007 6:19 صبح
کیا میں نے ربط نہیں دیا تھا کنورٹر کا۔
اور مجھ سے ربط رکھیں تو بہت کام آئے گا۔ میں خود تلاش میں ہوں کسی کیجو میرا ساتھ دے سکے لائبریری کے میرے ذاتی پلیٹ فارم میں۔ مجھے ذ پ کریں یا ای میل۔
قیصرانی — فروری 12، 2007 8:49 صبح
ان پیج ٹو یونی کوڈ کنورٹر
http://www.boriat.com/inpagetounicode/
پاکستانی — فروری 12، 2007 9:55 صبح
خوش آمدید حیدرآبادی صاحب

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AE%D9%88%D8%B4-%D8%A2%D9%85%D8%AF%DB%8C%D8%AF-%D8%AD%DB%8C%D8%AF%D8%B1%D8%A2%D8%A8%D8%A7%D8%AF%DB%8C.5619/