دانش کارنجوی

Danish karanjvi — جون 4، 2015 11:49 صبح
کانٹوں سے امید
تلمیذ — جون 4، 2015 11:54 صبح
محفل میں آپ کا خیر مقدم ہے، دانش صاحب۔ لیکن آپ کے تعارف کے ان الفاظ کی سمجھ نہیں آئی۔
Danish karanjvi — جون 4، 2015 12:21 شام
جی بھائی وہ اس لیے لکھا ہے کہ کبھی کبھی اپنوں سے ملا ہوا درد یاد آجاتا ہے تو برداشت نہیں ہوتا
عبدالقیوم چوہدری — جون 4، 2015 1:05 شام
السلام علیکم و رحمتہ اللہ
جی آیاں نوں
کانٹے آپ پپیر پِنوں کی جگہ استعمال کر سکتے ہیں:p
تلمیذ — جون 4، 2015 1:07 شام
جی بھائی وہ اس لیے لکھا ہے کہ کبھی کبھی اپنوں سے ملا ہوا درد یاد آجاتا ہے تو برداشت نہیں ہوتا
خاطر جمع رکھیئے صاحب، انشاءاللہ یہاں پر آپ کا واسطہ کانٹوں کی بجائے پھولوں سے ہی رہے گا۔
فاروق احمد بھٹی — جون 4، 2015 2:10 شام
خوش آمدید
خوش آمدید
تجمل حسین — جون 6، 2015 8:21 صبح
خوش آمدید
ادب دوست — جون 6، 2015 8:22 صبح
خوش آمدید
خوش آمدید
ادب دوست — جون 6، 2015 8:25 صبح
جی بھائی وہ اس لیے لکھا ہے کہ کبھی کبھی اپنوں سے ملا ہوا درد یاد آجاتا ہے تو برداشت نہیں ہوتا

حضور کچھ اپنے بارے میں بتائیں اگر مناسب سمجھیں تو۔
عمر سیف — جون 7، 2015 6:34 شام
خوش آمدید
حمیر یوسف — جون 7، 2015 6:42 شام
آپکو میری طرف سے ایک "گرم استقبال" دیا جاتا ہے۔
warm welcome
ھاھھاھھاھاھاھاھاھا، :ROFLMAO::D
ادب دوست — جون 8، 2015 10:23 صبح
آپکو میری طرف سے ایک "گرم استقبال" دیا جاتا ہے۔
warm welcome
ھاھھاھھاھاھاھاھاھا، :ROFLMAO::D

گوگل پر ہونے والی مہم یاد دلا دی آپ نے ( تراجم کی توثیق ×× تضحیک۔۔۔)
تلمیذ — جون 8، 2015 10:41 صبح
آپکو میری طرف سے ایک "گرم استقبال" دیا جاتا ہے۔
warm welcome
ھاھھاھھاھاھاھاھاھا، :ROFLMAO::D
اسے ”نیم گرم ‘ کر لیجئے، صاحب۔ گرم تو hot ہوتا ہے۔ ایسا نہ ہو کہ خدا نخواستہ دانش صاحب جھلس جائیں۔:)
حمیر یوسف — جون 8، 2015 3:01 شام
گوگل پر ہونے والی مہم یاد دلا دی آپ نے ( تراجم کی توثیق ×× تضحیک۔۔۔)

صاحب میں نے سوچا ذرا وکھرا ٹائپ کا ویلکم ہونا چاہئے تھا۔ لیکن اسکو صرف ایک "تفریح" کے طور پر لیا جائے، کیونکہ مجھے وارم ویلکم کا صحیح ترجمہ آتا ہے :p
اسے ”نیم گرم ‘ کر لیجئے، صاحب۔ گرم تو hot ہوتا ہے۔ ایسا نہ ہو کہ خدا نخواستہ دانش صاحب جھلس جائیں۔:)
تلمیذ بھائی، درست فرمایا آپ نے۔ لیکن بھائی جان ہم نے تو ہمیشہ Warm welcome کا ترجمہ "گرم جوشی سے استقبال یا گرم جوش استقبال" ہی سنا تھا، نیم گرم جوشی سے استقبال تو نہیں سنا اور پڑھا تھا۔ اسی طرح گرم جوشی سے استقبال کے لئے Hot welcome کی اصطلاح بھی سننے کو نہیں ملتی۔ اب یا تو اس بات پر ہماری اصلاح کردیئے یا ان لوگوں کی اصلاح کردیجئے جنہوں نے ایسا ترجمہ کیا :laughing:
تلمیذ — جون 8، 2015 3:07 شام
آپکو میری طرف سے ایک "گرم استقبال" دیا جاتا ہے۔
warm welcome
ھاھھاھھاھاھاھاھاھا، :ROFLMAO::D
چونکہ آپ نے ’گر م استقبال‘ لکھا تھا (’گرم جوش استقبال ‘ نہیں) ، اسی لئے میں نے اپنا مراسلہ لکھنےکی جرآت کی تھی۔
حمیر یوسف — جون 8، 2015 8:54 شام
چونکہ آپ نے ’گر م استقبال‘ لکھا تھا (’گرم جوش استقبال ‘ نہیں) ، اسی لئے میں نے اپنے مراسلہ لکھنےکی جرآت کی تھی۔
ھاھاھاھاھا صحیح بات کی آپ نے تلمیذ بھائی، اگر میں گرم استقبال کے بجائے گرم جوش استقبال لکھتا تو معاملہ بالکل ٹھیک ہوتا، لیکن بس میں نے سوچا ارادتا ذرا Transliteration کا ہی مزہ لے لوں۔ ویسے جو لوگ یہ مراسلے پڑھ رہے ہیں انکے لئے ایک سبق ہے کہ نقل حَرفی یا لَفظی ترجمہ میں کتنے مسائل پیدا ہوتے ہیں، اور ترجمہ کی روح ہی اسمیں فنا ہوجاتی ہے۔ اصلاح کا بے حد شکریہ برادر عزیز:)
محمد وارث — جون 9، 2015 6:03 صبح
آپکو میری طرف سے ایک "گرم استقبال" دیا جاتا ہے۔
warm welcome
ھاھھاھھاھاھاھاھاھا، :ROFLMAO::D

قبلہ آپ نے سرخ گرم اور استقبال کو کیا ہے، حالانکہ سرخ "دیا جاتا" کو کرنا چاہیے تھا :)
ادب دوست — جون 9، 2015 8:47 صبح
لیکن اسکو صرف ایک "تفریح" کے طور پر لیا جائے، کیونکہ مجھے وارم ویلکم کا صحیح ترجمہ آتا ہے

جی جی حمیر یوسف بھائی، مجھے علم ہے اور میں نے اسی تناظر میں آپ کے مذاق کو سمجھتے ہوئے لکھا تھا :p:p
حمیر یوسف — جون 9، 2015 10:57 صبح
قبلہ آپ نے سرخ گرم اور استقبال کو کیا ہے، حالانکہ سرخ "دیا جاتا" کو کرنا چاہیے تھا :)
وہ کیسے محمد وارث بھائی، وضاحت کریں؟
محمد وارث — جون 9، 2015 11:04 صبح
وہ کیسے محمد وارث بھائی، وضاحت کریں؟

استقبال تو کیا جاتا ہے نا قبلہ، آپ تو دے رہے ہیں وہ بھی گرم استقبال :)
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AF%D8%A7%D9%86%D8%B4-%DA%A9%D8%A7%D8%B1%D9%86%D8%AC%D9%88%DB%8C.82489/