دل مضطرب

سید ابو بکر عمار — جولائی 6، 2014 11:58 شام
سختیاں کرتا ہوں دل پر ، غیر سے غافل ہوں میں
ہائے کیا اچھی کہی ظالم ہوں میں ، جاہل ہوں میں
میں جبھی تک تھا کہ تیری جلوہ پیرائی نہ تھی
جو نمود حق سے مٹ جاتا ہے وہ باطل ہوں میں
علم کے دریا سے نکلے غوطہ زن گوہر بدست
وائے محرومی! خزف چین لب ساحل ہوں میں
ہے مری ذلت ہی کچھ میری شرافت کی دلیل
جس کی غفلت کو ملک روتے ہیں وہ غافل ہوں میں
بزم ہستی! اپنی آرائش پہ تو نازاں نہ ہو تو
تو اک تصویر ہے محفل کی اور محفل ہوں میں
ڈھونڈتا پھرتا ہوں اے اقبال اپنے آپ کو
آپ ہی گویا مسافر ، آپ ہی منزل ہوں میں
نایاب — جولائی 7، 2014 12:37 صبح
دل مضطرب محترم ابوبکر عمار بھائی محفل اردو میں دلی خوش آمدید
سید ابو بکر عمار — جولائی 7، 2014 12:45 صبح
دل مضطرب محترم ابوبکر عمار بھائی محفل اردو میں دلی خوش آمدید
شکریہ
سید ابو بکر عمار — جولائی 7، 2014 12:49 صبح
دل مضطرب محترم ابوبکر عمار بھائی محفل اردو میں دلی خوش آمدید
امید ہے انشاء اللہ محفل میں اپ جیسے نایاب لوگوں کی صحبت سے استفادہ کروں گا۔
اوشو — جولائی 7، 2014 12:54 صبح
خوش آمدید سید ابو بکر عمار جی
نایاب — جولائی 7، 2014 12:57 صبح
امید ہے انشاء اللہ محفل میں اپ جیسے نایاب لوگوں کی صحبت سے استفادہ کروں گا۔
میرے محترم بھائی میں تو نام کا نایاب ہوں ۔
بلاشک اردو محفل کے چمن میں اک سے بڑھ کر اک علم کا چراغ اپنی روشنی بلاتفریق پھیلا رہا ہے ۔
اور مجھ ایسے اس روشنی میں سیکھنے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
بہت دعائیں
سید ابو بکر عمار — جولائی 7، 2014 1:03 صبح
’’خسرو دریا پریم کا ، الٹی وا کی دھار
جو اترا سو ڈوب گیا ، جو ڈوبا سو پار‘‘
شکریہ۔ اگر ہم اس پر عمل کریں تو ضرور پار ہوں گے۔
سید ابو بکر عمار — جولائی 7، 2014 1:05 صبح
میرے محترم بھائی میں تو نام کا نایاب ہوں ۔
بلاشک اردو محفل کے چمن میں اک سے بڑھ کر اک علم کا چراغ اپنی روشنی بلاتفریق پھیلا رہا ہے ۔
اور مجھ ایسے اس روشنی میں سیکھنے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
بہت دعائیں
اللہ تعالیٰ آپ کو اسم بمسمیٰ بنائے۔
زیک — جولائی 7، 2014 4:58 صبح
خوش آمدید ابوبکر
عمر سیف — جولائی 7، 2014 6:30 صبح
خوش آمدید
سید ابو بکر عمار — جولائی 7، 2014 1:21 شام
شکریہ
سید ابو بکر عمار — جولائی 7، 2014 3:02 شام
خوش رہیں
تلمیذ — جولائی 7، 2014 3:11 شام
محفل میں آپ کا خیر مقدم ہے، ابوبکر صاحب۔
سید ابو بکر عمار — جولائی 7، 2014 4:45 شام
محفل میں آپ کا خیر مقدم ہے، ابوبکر صاحب۔
جزاک اللہ
سید فصیح احمد — جولائی 7، 2014 5:24 شام
اردو محفل پر خوش آمدید برادرم ! :) :)
الف نظامی — جولائی 7، 2014 5:27 شام
خوش آمدید!
سید ابو بکر عمار — جولائی 8، 2014 10:06 شام
جزاک اللہ
سید ابو بکر عمار — جولائی 8، 2014 10:06 شام
محفل میں آپ کا خیر مقدم ہے، ابوبکر صاحب۔
عزت افزائی کا شکریہ
عبد الرحمن — جولائی 8، 2014 10:29 شام
خوش آمدید ابو بکر صاحب!
قیصرانی — جولائی 8، 2014 11:07 شام
تعارف کی بالکل بھی سمجھ نہیں آئی، پھر بھی اردو محفل پر خوش آمدید :)
صفحات: 1 2 3

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AF%D9%84-%D9%85%D8%B6%D8%B7%D8%B1%D8%A8.75873/