دوستوں سے آغازَ گفتگو

سپرانومی — نومبر 8، 2014 4:57 شام
السلام علیکم۔۔۔۔۔۔احباب
میرا نام محمد نعمان طاہر ہے اور میرا تعلق فیصل آباد شہر سے ہے۔
میں اردو ادب کا طالب علم ہوں۔۔۔۔۔گزشتہ ماہ میں نے اردو ادب میں ایم۔فل مکمل کیا ہے۔
شعر و سخن سے لگاؤ مجھے اردو محفل تک لے آیا۔
میرے لیے یہ بات قابل مسرت ہے کہ اردو محفل ویب سائیٹ فروغ اردو زبان کے لیے ہمہ دم کوشاں ہے اور اس کے ساتھ منسلک افراد بھی اپنی بساط کے مطابق اردو زبان کی خدمت میں مصروف ہیں۔
مجھے خوشی ہے کہ میں بھی کسی حوالے سے اس سے جڑا ہوں۔
اللہ حامی و ناصر
عبدالقیوم چوہدری — نومبر 8، 2014 4:59 شام
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ
جی آیاں نوں
ابن رضا — نومبر 8، 2014 5:26 شام
وعلیکم السلام و خوش آمدید نعمان صاحب. آپ تو ہمارے ہم شہر ہیں۔:)
نایاب — نومبر 8، 2014 5:41 شام
محترم محمد نعمان طاہر بھائی محفل اردو میں دلی خوش آمدید
Ijaz Ahmed — نومبر 8، 2014 6:05 شام
وعلیکم السلام ....خوش آمدید نعمان صاحب.
زیک — نومبر 8، 2014 7:40 شام
خوش آمدید
سید عاطف علی — نومبر 8، 2014 7:48 شام
وعلیکم السلام ۔خوش آمدید نعمان صاحب محفل میں
سپرانومی — نومبر 9، 2014 3:09 صبح
تمام دوستوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔ آپ کی محبت کا بہت شکریہ :)
الف عین — نومبر 9، 2014 10:48 صبح
خوش آمدید نعمان۔ اپنی عرفیت کی وضاحت کریں گے؟
سپرانومی — نومبر 9، 2014 11:28 صبح
سر مجھے گھر میں اور حلقہ احباب نومی کہہ کر مخاطب کرتے ہیں۔جبکہ سپرا ہماری ذات ہے۔ :disdain:
نومی لفظ نوم سے ماخوذ ہے جس سے مراد زیادہ سونے والا لیا جا سکتا ہے اور سپرا مطلب “ سہ پرا” یعنی تین پروں والا۔
خالد محمود چوہدری — نومبر 9، 2014 11:37 صبح
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ
جی آیاں نوں
محفل میں خوش آمدید نعمان صاحب
الف عین — نومبر 10، 2014 9:30 صبح
۔۔جبکہ سپرا ہماری ذات ہے۔ :disdain:۔
گویا کہ پاکستان میں مسلمانوں میں بھی ہندوؤں کی طرح کاسٹ سسٹم موجود ہے؟
محمد وارث — نومبر 10، 2014 12:48 شام
خوش آمدید نعمان صاحب
تلمیذ — نومبر 10، 2014 5:31 شام
محفل میں آپ کا خیرمقدم ہے، نعمان صاحب۔
یہاں ایک اور اعلی تعلیم یافتہ رکن کے اضافے پر خوشی ہے۔
عزیر اسرائیل — نومبر 10، 2014 5:42 شام
خوش آمدید نعمان صاحب
سپرانومی — نومبر 12، 2014 4:37 صبح
گویا کہ پاکستان میں مسلمانوں میں بھی ہندوؤں کی طرح کاسٹ سسٹم موجود ہے؟
اس میں کوئی شک تو نہیں کہ موجود تو ہے لیکن میری نظر میں یہ صرف پہچان کی حد تک ہی محدود ہے ۔ کاسٹ سسٹم کے پیشِ نظر میں کسی کو اعلیٰ یا حقیر نہیں سمجھتا۔
باقی انفرادی رائے تو ہر کوئی رکھتا ہے باقی افراد اس بارے میں کیا سوچتے ہیں یہ وہ اور اللہ بہتر جانتا ہے۔
سپرانومی — نومبر 12، 2014 4:40 صبح
خوش آمدید نعمان صاحب
شکریہ محمد وارث۔
بھائی جان آپ کا بلاگ شاندار ہے ۔ مجھے بہت پسند آیا۔
اللہ آپ کو سلامت رکھے۔
سپرانومی — نومبر 12، 2014 4:42 صبح
محفل میں آپ کا خیرمقدم ہے، نعمان صاحب۔
یہاں ایک اور اعلی تعلیم یافتہ رکن کے اضافے پر خوشی ہے۔
بہت شکریہ جناب۔
محمداحمد — نومبر 12، 2014 5:34 صبح
سپرانومی صاحب،
محفل میں خوش آمدید،
آپ کی اردو سے گہری دلچسپی کی بابت جان کر خوشی ہوئی۔ اُمید ہے آپ محفل کے لئے اچھا سرمایہ ثابت ہوں گے۔
گویا کہ پاکستان میں مسلمانوں میں بھی ہندوؤں کی طرح کاسٹ سسٹم موجود ہے؟

یہ بات تو شاید ہندوستان کے مسلمانوں میں بھی ہو۔
بقول اقبال:
یوں تو سید بھی ہو مرزا بھی ہو افغان بھی ہو
تم سبھی کچھ ہو بتاؤ کہ مسلمان بھی ہو​
سید ذیشان — نومبر 12، 2014 5:51 صبح
محفل پر خوش آمدید۔
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AF%D9%88%D8%B3%D8%AA%D9%88%DA%BA-%D8%B3%DB%92-%D8%A2%D8%BA%D8%A7%D8%B2%D9%8E-%DA%AF%D9%81%D8%AA%DA%AF%D9%88.78633/