سید نصرت بخاری — اکتوبر 1، 2010 6:44 صبح
نام :سید نصرت بخاری
ولدیت:لعل شاہ
تاریخ پیدائش :22 جون 1968 (اٹک میں)
تعلیم :پنجاب یونی ورسٹی سے ایم اے اردو کی سند لی۔علامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی سے “مکاتیبِ مشاہیر بنام حق نواز خاں“کے موضوع پر ایم فل کے لیے مقالہ لکھا۔
پیشہ:استاد(گورنمنٹ ڈگری کالج حضرو ،ضلع اٹک ،شعبہ اردو)
صنفِ سخن:شعر افسانہ
انچارج ادبی ایڈیشن ہفت روزہ تیسرا رخ،اٹک
مطبوعات:
1۔۔گھائو (افسانے)
2۔۔۔حدیثِ دیگراں
محمد وارث — اکتوبر 1، 2010 7:02 صبح
بہت خوشی بخاری صاحب کچھ تفصیلات جان کر۔ اردو محفل پر باقاعدہ خوش آمدید

شمشاد — اکتوبر 1، 2010 9:23 صبح
اردو محفل میں صمیم قلب سے خوش آمدید۔
امید ہے آتے رہیں گے اور اپنی تحریروں سے نوازیں گے۔
الف عین — اکتوبر 1، 2010 11:03 صبح
باز خوش آمدید، شاید ایک بار خوش آمدید کہہ چکا ہوں۔ آپ کی مزید کتابوں کی فائلوں کا انتظار رہے گا، ’گھاؤ‘ (‘گھائو‘ نہیں) تو میری برقی کتابوں میں ہے ہی۔
ناعمہ عزیز — اکتوبر 1، 2010 4:12 شام
خوش آمدید انکل

امید ہے میں نے آپ کو انکل غلط نہیں کہا۔ میرا مطلب میں سب کو بھائی کہتی ہوں تو آپ کی تاریخ پیدائش دیکھ کے مجھے خوشی ہوئی کہ ایک انکل بھی مل گئے یہاں۔
پھر آپ کاتعلق اردو ادب سے ہے تو مجھے بھی بہت دلچسبی ہے اس میں۔امید ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
واسلام۔
سید نصرت بخاری — اکتوبر 11، 2010 6:40 صبح
حوصلہ افزائی کا شکریہ جناب!میں انشااللہ اپ کا مستقل دوست ہوں
سید نصرت بخاری — اکتوبر 11، 2010 6:43 صبح
جی جناب۔ہماری ملاقات پہلے بھی اسی فورم پر ہو چکی ہے۔مکرر استقبال کے لیے شکر گزار ہوں
سید نصرت بخاری — اکتوبر 11، 2010 6:45 صبح
ناعمہ !آپ کو اردو زبان و ادب سے دل چسپی ہے تو یہ بہت اچھی بات ہے۔،اسی طرح اردو میں لکھتے پڑھتے رہیے۔خوش رہیں
شمشاد — اکتوبر 11، 2010 6:58 صبح
نصرت صاحب اپنے افسانے ہی شریک محفل کر دیں۔
سید نصرت بخاری — جنوری 12، 2011 6:40 صبح
شمشاد صاحب آپ کےحکم کی تعمیل ہو گی۔
ناعمہ عزیز — جنوری 12، 2011 10:55 صبح
انکل آپ آتے رہا کریں۔ اعجاز انکل آتے ہیں تو بہت اچھا لگتا ہے۔ بزرگوں کے محفل میں رہنے سے برکت رہتی ہے۔
دوست — جنوری 12، 2011 12:36 شام
جی آیاں نوں سائیں۔
رانا — جنوری 12، 2011 12:36 شام
خوش آمدید نصرت صاحب۔
ahsan_gold — جنوری 12، 2011 6:08 شام
رانا صاحب کس کو خوش آمدید کر رھے ہیں--------
ناعمہ عزیز — جنوری 13، 2011 6:08 صبح
وہ نصرت انکل کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں جنہوں نے کچھ عرصہ پہلے محفل جوائن کی۔