راحیل فاروق

راحیل فاروق — اپریل 16، 2012 7:29 شام
السلامُ علیکم!
خانیوال کے ایک نواحی قصبے عبدالحکیم سے تعلق ہے۔ چندے ریڈیو پاکستان پہ براڈ کاسٹر رہا۔ مدتے عشق کا بیمار رہا۔ کچھ عرصہ قبل مسیحا سے شادی کر لی۔ اور اب۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
ہم وہاں ہیں، جہاں سے ہم کو بھی
کچھ ہماری خبر نہیں آتی ! ! !
لوحِ محفوظ پہ میرے نام کے ساتھ خرابِ غزلِ ناب لکھا تھا۔ سو ایک صحیفہ غزلیات کا بھی شائع کرانا پڑا۔ آج کل بے روزگاری کی حالت میں گھر (اپنے) کی دہلیز پر پایا جاتا ہوں۔ نہ جائے رفتن، نہ پائے ماندن!
ساجد — اپریل 16، 2012 7:31 شام
جناب راحیل فاروق ، جی آیاں نوں۔ بہت زبردست انٹری ماری ہے آپ نے۔
راحیل فاروق — اپریل 16، 2012 7:34 شام
جناب راحیل فاروق ، جی آیاں نوں۔ بہت زبردست انٹری ماری ہے آپ نے۔
آپ کا بہت شکریہ۔ آپ کو یقیناً بہت زور سے لگی ہے!
زین — اپریل 16، 2012 7:43 شام
خوش آمدید راحیل فاروق صاحب :)
سید تراب کاظمی — اپریل 16، 2012 7:51 شام
ویلکم راحیل صاحب ہماری طرف سے بہی!:bighug:
زبیر مرزا — اپریل 16، 2012 7:52 شام
وعلیکم السلام
منفرد انداز تعارف سے آپ کی شخصیت کی انفرادیت اور تخلیقی صلاحیتوں کی جھلک نمایاں ہے
welcome1.jpg
عثمان — اپریل 16، 2012 9:39 شام
بہت خوب!
دلچسپ انداز بیان ہے۔ :)
خوش آمدید!
مقدس — اپریل 16، 2012 9:44 شام
ویلکم بھائی
زیادہ تو سمجھ نہیں آئی
انتہا — اپریل 17، 2012 5:13 صبح
بہت خوب راحیل صاحب
اردو محفل میں خوش آمدید
محمد وارث — اپریل 17، 2012 7:43 صبح
خوش آمدید راحیل صاحب، خوشی ہوئی آپ کے متعلق جان کر۔
فرحت کیانی — اپریل 17، 2012 7:54 صبح
السلام علیکم
اردو محفل میں خوش آمدید۔
کیا یہ وہی قصبہ عبدالحکیم ہے جو ملتان کے قریب واقع ہے؟
راحیل فاروق — اپریل 17، 2012 8:53 صبح
خوش آمدید راحیل فاروق صاحب :)
بہت شکریہ زین بھائی۔
راحیل فاروق — اپریل 17، 2012 8:53 صبح
ویلکم راحیل صاحب ہماری طرف سے بہی!:bighug:
متشکرم، قبلہ کاظمی صاحب۔
راحیل فاروق — اپریل 17، 2012 9:01 صبح
وعلیکم السلام
منفرد انداز تعارف سے آپ کی شخصیت کی انفرادیت اور تخلیقی صلاحیتوں کی جھلک نمایاں ہے
welcome1.jpg
بندہ پرور، ہم الفاظ کے ساحر نہیں معنیٰ کے مسحور ہیں۔ ہمیں نئے نئے ڈھنگوں سے شکریہ کہنا نہیں آتا۔ آپ کی محبتوں کے طفیل آپ سے جو تعلقِ خاطر پیدا ہو گیا ہے اسے آپ کا دل بھی یقیناً محسوس کرتا ہو گا۔
راحیل فاروق — اپریل 17، 2012 9:03 صبح
بہت خوب!
دلچسپ انداز بیان ہے۔ :)
خوش آمدید!
میرے دل پر گزر گئی راحیلؔ
لوگ کہتے رہیں گے افسانے
شکریہ آپ کا۔
راحیل فاروق — اپریل 17، 2012 9:05 صبح
ویلکم بھائی
زیادہ تو سمجھ نہیں آئی
میری ساری زندگی گزر گئی مجھے خود ککھ سمجھ نہیں آئی۔ آپ بے قصور ہیں۔ خوش آمدید کہنے پہ مشکور ہوں!
راحیل فاروق — اپریل 17، 2012 9:06 صبح
بہت خوب راحیل صاحب
اردو محفل میں خوش آمدید
عنایت!
راحیل فاروق — اپریل 17، 2012 9:09 صبح
خوش آمدید راحیل صاحب، خوشی ہوئی آپ کے متعلق جان کر۔
مجھے آپ جیسے لوگوں کو یہاں پا کر بہت خوشی ہوئی وارث بھائی۔ آپ کے بلاگ کے مداحین میں میرا بھی شمار ہے۔
راحیل فاروق — اپریل 17، 2012 9:13 صبح
السلام علیکم
اردو محفل میں خوش آمدید۔
کیا یہ وہی قصبہ عبدالحکیم ہے جو ملتان کے قریب واقع ہے؟
وعلیکمُ السلام۔
شکریہ محترمہ۔ جی ہاں، یہ وہی عبدالحکیم ہے۔
مقدس — اپریل 17، 2012 9:16 صبح
میری ساری زندگی گزر گئی مجھے خود ککھ سمجھ نہیں آئی۔ آپ بے قصور ہیں۔ خوش آمدید کہنے پہ مشکور ہوں!
پھر تھوڑا سا آسان اردو میں لکھا کریں ناں تاکہ ہمیں بھی سمجھ آ جائیں
صفحات: 1 2 3

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B1%D8%A7%D8%AD%DB%8C%D9%84-%D9%81%D8%A7%D8%B1%D9%88%D9%82.50932/