رحمت فیروزیؔ

رحمت فیروزی — نومبر 16، 2013 9:11 صبح
اصل نام تو شاید رحمت اللہ ہے ، حقائق سے یہی معلوم ہوتا ہے، والد صاحب کا نام فیروزخان ہے، ان کی وجہ سے، رحمت فیروزیؔ بن گیا، پیشہ کوئی خاص نہیں، مختلف شعبوں سے وابستہ رہاہوں، کچھ احباب کا خیال ہے میں ڈاکٹر ہوں، کچھ کہتے ہیں میں حکیم ہوں، کچھ لوگ وکیل صاحب کہتے ہیں، کوئی عامل، کوئی مولانا، کوئی صحافی، کوئی کالم نگار، کوئی شاعر، کوئی ادیب، جتنے منہ اتنی باتیں، اکثر ایسے احباب کے بھی فون آتے رہتے ہیں، جو کہتے ہیں کہ ہمیں مسجدکے لیے امام مسجد چاہیے، آپ تشریف لے آئیں، بچپن بھکر اورمیانوالی میں گزارا ہے، رہنے کا کوئی خاص ٹھکانا نہیں، جہاں دل کرتا ہے منہ اٹھا کے چل پڑتا ہوں، اردو محفل میں آکر اچھا لگا، کافی ایسی ہستیاں تھیں، جونظروں سے اوجھل ہوگئی تھیں، جیسے محمد یعقوب آسی صاحب ہیں، ان سے یہاں دوبارہ ملاقات ہوگئی ہے، بہتر ہوتا اگر فی میل کی الگ اردو محفل بنائی جاتی، کیونکہ ہمارے معاشروں میں میل احباب کو بہت کم گھاس ڈالا جاتا ہے، سارا فی میل کی نظر ہوجاتا ہے، باقی تمام دوستوں کے لیے دعاگوہوں اللہ آپ سب کو سلامت اور آباد رکھے۔
ابن رضا — نومبر 16، 2013 9:37 صبح
خوش آمدید ۔۔۔۔۔:)
عینی شاہ — نومبر 16، 2013 9:39 صبح
ویلکم انکل :) آپ کا انٹروڈکشن پڑھ کے بہت ہنسی آئی اور مزا بھی :)
قیصرانی — نومبر 16، 2013 10:00 صبح
محفل پر خوش آمدید
گھاس جتنی چاہے مل سکتی ہے، اگر آپ کا اشارہ فیمیلز کی شاعری کی طرف ہے تو اس کی فکر نہ کیجئے، یہاں اساتذہ سخن موجود ہیں :)
ماہی احمد — نومبر 16، 2013 11:07 صبح
خوش آمدید جناب! :)
آتے ہی فی میلز کی موجودگی کھٹکنے لگی آپ کو، آپ تو ہمیں بھگا دیا کریں گے ہر لڑی سے:cautious: ۔
شمشاد — نومبر 16، 2013 11:33 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید۔
تلمیذ — نومبر 16، 2013 11:55 صبح
محفل میں آپ کا خیر مقدم ہے، فیروزی صاحب۔
عمر سیف — نومبر 16، 2013 12:50 شام
خوش آمدید
منصور مکرم — نومبر 16، 2013 1:11 شام
خوش آم دید
ابن رضا — نومبر 16، 2013 1:13 شام
یعنی اچھے آم دیکھے ۔ کیا خوب تیر ہے کہ دو شکار:)
منصور مکرم — نومبر 16، 2013 1:19 شام
یعنی اچھے آم دیکھے ۔ کیا خوب تیر ہے کہ دو شکار:)
واہ واہ
:):):)
نایاب — نومبر 16، 2013 1:24 شام
محترم رحمت فیروزی صاحب محفل اردو پر دلی خوش آمدید
رحمت فیروزی — نومبر 16، 2013 6:23 شام
بہت محبتیں اور شکریہ سردیوں میں آم کھلانے کے لیے ! :)
عبد الرحمن — نومبر 16، 2013 6:42 شام
فورم میں خوش آمدید رحمت بھائی!
الف عین — نومبر 17، 2013 5:35 شام
خوش آمدید رحمت فیروزی
انیس الرحمن — نومبر 19، 2013 6:28 صبح
KwULv.png

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B1%D8%AD%D9%85%D8%AA-%D9%81%DB%8C%D8%B1%D9%88%D8%B2%DB%8C%D8%94.69340/