رسمی تعارف

طلحہ شہادت — فروری 10، 2015 7:00 شام
السلام علیکم و رحمۃ اللہ ۔۔۔
تمام اراکینِ محفل کی خدمت میں آداب۔
طالبِ علم تو طِب کا ہوں لیکن اردو ادب کے ساتھ شغف مجھے وراثت میں ملا ہے۔
والدین کے ادبی ذوق کے باعث مجھ میں بھی ادب کی خدمت کرنے کا جذبہ پروان چڑھا ہے، ایک نو آموز شاعر ہوں اور تحریر کے ساتھ ساتھ تقریر کا بھی شوقین ہوں۔
ایک طالبِ علم کی حیثیت سے یہاں حاضر ہوا ہوں، اور امید کرتا ہوں کہ اچھے انداز میں مجھے خوش آمدید کہا جائے گا۔
آپ سب کی خدمت میں پیش ہے۔۔۔۔
سلیقے سے ہوائوں میں جو خوشبو گھول سکتے ہیں
ابھی کچھ لوگ ایسے ہیں جو اردو بول سکتے ہیں
والسلام۔
محمد خلیل الرحمٰن — فروری 10، 2015 7:04 شام
سلیقے سے ہواؤں میں جو خوشبو گھول سکتے ہیں
ابھی کچھ لوگ ایسے ہیں جو اردو بول سکتے ہیں​
بہت خوب۔ داد قبول فرمائیے۔ اور اردو محفل میں خوش آمدید
طلحہ شہادت — فروری 10، 2015 7:06 شام
جزاک اللہ خیر ۔۔۔
وقت کے ساتھ ساتھ اسے استعمال کرنا سیکھ جاؤں گا۔
بقولِ شاعر۔۔۔
چلیں تو کٹ ہی جائے گا سفر آہستہ آہستہ ۔۔۔ :)
تلمیذ — فروری 10، 2015 7:11 شام
محفل میں آپ کا خیر مقدم ہے، طلحہ صاحب۔
عرفان سعید — فروری 10، 2015 7:58 شام
خوش آمدید۔ بہت خوشی ہوئی کہ ہمارا اس محفل میں کوئی ہم جماعت بھی آیا ہے!
عبدالقیوم چوہدری — فروری 10، 2015 8:09 شام
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ
جی آیاں نوں
ch farhan hussain — فروری 11، 2015 1:30 صبح
خوش آمدید
محمد وارث — فروری 11، 2015 3:29 صبح
خوش آمدید طلحہ صاحب
bilal260 — فروری 11، 2015 5:16 صبح
بڑی زبردست شاعری ہے جناب کی@طلحہ شہادت
آپ کو اردو فورم خاندان (فیملی) میں تہہ دل سے خوش آمدید کہا جاتا ہے۔اب آپ ہمارے اس خاندان کا حصہ ہو۔
آپ ہمارے گھر میں آئے ہم سب کو خوشی ہوئی۔اہلاوسہلا مرحبا۔
نیرنگ خیال — فروری 11، 2015 12:04 شام
سلیقے سے ہوائوں میں جو خوشبو گھول سکتے ہیں
ابھی کچھ لوگ ایسے ہیں جو اردو بول سکتے ہیں
اس صنف نایاب سے گزارش ہے کہ ہمارے بیان کو نکھارنے میں بھی مدد کریں۔ خوش عام دید۔
الف عین — فروری 12، 2015 3:28 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید
احسن عثمانی — فروری 20، 2015 6:07 صبح
سلیقے سے ہواؤں میں جو خوشبو گھول سکتے ہیں
ابھی کچھ لوگ باقی ہیں جو اردو بول سکتے ہیں
محمداحمد — فروری 20، 2015 6:50 صبح
خوش آمدید!
اچھا لگا آپ کا تعارف پڑھ کر۔
تابش کفیلی — ستمبر 9، 2015 4:19 صبح
سلیقے سے ہوائوں میں جو خوشبو گھول سکتے ہیں
ابھی کچھ لوگ ایسے ہیں جو اردو بول سکتے ہیں
کیا یہ شعر جناب کا ہے اور اگر نہیں تو کیا شاعر کا نام بتا سکتے ہیں؟؟
عاصم ورک — ستمبر 9، 2015 10:31 صبح
بہت خوب
ادب دوست — ستمبر 27، 2015 3:12 شام
خوش آمدید
خوش آمدید

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B1%D8%B3%D9%85%DB%8C-%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81.80237/