سجاد انور

رہ وفا — نومبر 23، 2009 11:09 صبح
السلام علیکم دوستو!
تعارف
نام: سجاد انور
عمر: 30سال
تعلیم: بی ۔ایس۔سی کمپیوٹر سائنسز،(CCNP) اور آجکل CCIEکے لئے پر تول رہا ہوں۔
شاعری اور جاسوسی ناول پڑھنا میرا پسندیدہ مشغلہ ہے۔کرکٹ میری کمزوری ہے جہاں بھی کرکٹ کھیلی جا رہی ہو میں پوری کوشش کرتا ہوں کہ مجھے بھی موقع دیا جائے۔:party::cool2: اب تو خیر ذمہ داریاں بڑھ گئیں ہیں لیکن کالج کے زمانے میں بہت کرکٹ کھیلی۔ تین سال دبئی میں جاب کی اور آجکل کمپیوٹر کا بزنس چلا رہا ہوں۔
شاعری لکھنے کے بارے میں کبھی سوچا بھی نہیں تھا کیونکہ شاعری کے بارے میں میرا علم بہت محدود ہے ،سوائے اس کہ کے قافیہ اور ردیف کیا ہوتا ہے اور غزل اور نظم میں کیا فرق ہے، میری معلومات بہت کم ہیں۔ لیکن جیسے جیسے وقت گزرتا جا رہا ہے علم کے دریچے کھلتے جا رہے ہیں اور پھر آپ جیسے دوستوں کے ہوتے ہوئے سب پریشانیاں انشا اللہ دور ہو جائیں گی۔
آپ کا مخلص
سجاد انور
محمود احمد غزنوی — نومبر 23، 2009 11:31 صبح
خوش آمدید جناب سجّاد صاحب۔ ۔ ۔
فاتح — نومبر 23، 2009 11:41 صبح
سجاد انور صاحب! محفل میں خوش آمدید۔ گو کہ شاعری کے دھاگوں میں آپ کو خوش آمدید کہا تھا لیکن ساتھ ہی درخواست بھی کی تھی تعارفی دھاگے کی جسے آپ نے قبولیت بخش دی۔ بہت شکریہ جناب۔ امید ہے آپ کا وقت یہاں اچھا گزرے گا۔ کیا آج کل بھی دبئی میں ہی ہیں؟
زیک — نومبر 23، 2009 12:20 شام
خوش آمدید رہ وفا
شمشاد — نومبر 23، 2009 1:11 شام
خوش آمدید سجاد صاحب
کہاں سے تعلق ہے؟ اور یہ آپ کی پہچان " رہ وفا " غالباً "راہ وفا" لکھنا چاہ رہے ہوں گے۔
رہ وفا — نومبر 23، 2009 3:28 شام
سجاد انور صاحب! محفل میں خوش آمدید۔ گو کہ شاعری کے دھاگوں میں آپ کو خوش آمدید کہا تھا لیکن ساتھ ہی درخواست بھی کی تھی تعارفی دھاگے کی جسے آپ نے قبولیت بخش دی۔ بہت شکریہ جناب۔ امید ہے آپ کا وقت یہاں اچھا گزرے گا۔ کیا آج کل بھی دبئی میں ہی ہیں؟

اتنی پذیرائی کا بہت شکریہ
میں آجکل لاہور میں بزنس کر رہا ہوں
رہ وفا — نومبر 23، 2009 3:29 شام
خوش آمدید سجاد صاحب
کہاں سے تعلق ہے؟ اور یہ آپ کی پہچان " رہ وفا " غالباً "راہ وفا" لکھنا چاہ رہے ہوں گے۔

شکریہ بھائی
میرا تعلق ضلع بہاولنگر سے ہے لیکن گزشتہ 20 سال سے لاہور میں ہی قیام پذیر ہوں
شمشاد — نومبر 23، 2009 3:45 شام
شکریہ، لیکن آپ نے اپنی پہچان کے متعلق کچھ نہیں بتایا۔
مغزل — نومبر 23، 2009 4:00 شام
ہم کو ان سے وفا کی ہے امید
جو نہیں جانتے وفا کیا ہے ۔۔
۔۔۔
مغزل — نومبر 23، 2009 4:02 شام
سجاد بھیا ، محفل میں ایک پھر خوش آمدید، امید ہے آپ سے مراسلت کا شرف حاصل رہے گا۔ والسلام
رہ وفا — نومبر 23، 2009 4:06 شام
شکریہ، لیکن آپ نے اپنی پہچان کے متعلق کچھ نہیں بتایا۔

جی بھائی پہچان کے متعلق تو آپ نے خود ہی وضاحت کر دی ہے میرے ناقص علم کے مطابق رہِ وفا اور راہ وفا غالبآ ایک ہی معنی میں آتے ہیں۔ باقی اگر ایسا نہیں ہے تو آپ وضاحت فرما دیں۔
فرخ منظور — نومبر 23، 2009 4:42 شام
خوش آمدید سجاد انور صاحب!
الف عین — نومبر 23، 2009 5:32 شام
خوش آمدید سجاد، با قاعدہ قاعدے سے یہاں۔۔
محمد وارث — نومبر 24، 2009 1:52 شام
خوش آمدید سجاد انور صاحب!
ایک بات اگر آپ کو بری نہ لگے تو عرض کروں کہ ناظمین سے کہہ کر، اپنی آئی ڈی بھی 'رہِ وفا' سے سجاد انور کروا لیں :)
اشتیاق علی — نومبر 24، 2009 2:00 شام
ارے وارث بھائی مجھے بھی اپنی آئی ڈی چینج کروانی ہے ۔ مگر لگتا ہے شمشاد بھائی و دیگر ناظمین مصروف ہیں ۔ چلو جب دل کرے کر دیں چینج۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B3%D8%AC%D8%A7%D8%AF-%D8%A7%D9%86%D9%88%D8%B1.26748/