سلام

متساوی الثاقین مثلث — فروری 15، 2006 12:03 صبح
سب ممبران کو سلام،
بڑی خوشی ہوئی اردو کا فورم دیکھ کر۔ بہت کچھ کہنے کا موڈ ہے، لیکن اردو کی ٹائپنگ ابھی بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ اب آپ کو کیا بتاؤں‌کہ پانچ منٹ تو میں نے ‘ض‘ ڈھونڈھنے میں لگادیئے۔
تعارف یہ ہے:
نام: سلمان
کام: مہندس میکانیات (ہاں‌ہاں وہی، مطلب Mechanical Engineer)
عمر: 31 سال (معاف کیجئے گا منتظم صاحب، یہ اردو ہندسے کیوں نہیں‌ہیں؟)
جائے پیدائش و مستقل سکونت:‌کراچی
موجودہ پتہ: Connecticut, امریکا
مشاغل: کچھ نہیں، اسی وجہ سے نیٹ پر وقت گزرتا ہے۔ :roll:
سلام اور آداب۔
محب علوی — فروری 15، 2006 12:10 صبح
بہت خوب سلمان ، نام پڑھ کر بے اختیار مثلثیں یاد آگئی مجھے۔
ایک مثلث محبت کی بھی ہوتی جس میں رقیب محبوب اور محب ہوتا ہے۔ سمجھ گئے نہ کس طرف اشارہ ہے۔
آتے رہیے گا خوب گزرے گی۔
متساوی الثاقین مثلث — فروری 15، 2006 12:12 صبح
میری عرفیت یقیناّٰ سب کو عجیب لگ رہی ہوگی۔ تو بھئی کہانی یہ ہے کہ نویں جماعت میں ہماری حساب کی استانی صاحبہ جیومٹری میں اردو اور انگریزی دونوں‌کی اصطلاحیں استعمال کرتی تھیں۔ اسی وقت یہ مشکل مشکل عربی نام سننے کو ملے تھے۔ ‘متساوی الثاقین مثلث‘ کو غالباّ انگریزی میں Equilateral Triangle کہتے ہیں۔
متساوی الثاقین مثلث — فروری 15، 2006 12:17 صبح
محب علوی نے کہا:
ایک مثلث محبت کی بھی ہوتی جس میں رقیب محبوب اور محب ہوتا ہے۔ سمجھ گئے نہ کس طرف اشارہ ہے۔

بجا فرمایا، محب علوی صاحب۔ :D
زیک — فروری 15، 2006 12:19 صبح
خوش‌آمدید سلمان۔ یا پھر آپ کو مثلث کہوں؟
آپ نے انگریزی ہندسوں کا پوچھا تو اس کی وجہ یہ ہے کہ اردو کے مختلف فونٹ اردو ہندسے مختلف طریقوں سے رکھتے ہیں اس کی وجہ سے کسی فونٹ میں لکھے ہوئے ہندسے دوسرے فونٹ میں نظر نہیں آتے۔ چونکہ ہم یہ کنٹرول نہیں کر سکتے کہ پڑھنے والے کے کمپیوٹر پر کونسا فونٹ نصب ہو گا اسلئے اردو ہندسوں کی بجائے انگریزی کے استعمال کر رہے ہیں۔
متساوی الثاقین مثلث — فروری 15، 2006 12:28 صبح
چلیں جناب، یہی غنیمت ہے کھ ایک بورڈ خالصتاّ اردو میں بھی ہے۔ 8)
اور جناب آپ مجھے جو چاہے کہیں۔ مجھے کوئی اعتراض نہیں۔ ‘مثلث‘ بھی ٹھیک رہے گا۔ :D
محب علوی — فروری 15، 2006 12:32 صبح
متساوی الثاقین مثلث نے کہا:
میری عرفیت یقیناّٰ سب کو عجیب لگ رہی ہوگی۔ تو بھئی کہانی یہ ہے کہ نویں جماعت میں ہماری حساب کی استانی صاحبہ جیومٹری میں اردو اور انگریزی دونوں‌کی اصطلاحیں استعمال کرتی تھیں۔ اسی وقت یہ مشکل مشکل عربی نام سننے کو ملے تھے۔ ‘متساوی الثاقین مثلث‘ کو غالباّ انگریزی میں Equilateral Triangle کہتے ہیں۔

بالکل درست سلمان
متساوی الثاقین مثلث ہوتی ہے جس میں تینوں زاویے 60 درجے کے ہوتے ہیں۔
دوست — فروری 15، 2006 12:46 صبح
ماشاءاللہ
خوش آمدید
ویسے آج کل بھی اردو میں‌یہی اصطلاح رائج ہے۔
متماثل الساقین مثلث کے نام سے۔
سو خیال رکھیے گا اگر کوئی آپ کی عرفیت لے اڑا تو آپ کاپی رائٹ کا مقدمہ بھی نہیں‌کرسکیں‌گے۔
RAHIM.b — فروری 15، 2006 2:24 صبح
خو ش آمدید سلمان آنے جانے سے محفل کی رونق میں اور اضافہ ھوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شکریہ
الف نظامی — فروری 15، 2006 5:16 صبح
واہ جی واہ ، خوش آمدید۔
آپ بھی ریاضی کے دیوانے محسوس ہوتے ہیں۔
شمشاد — فروری 15، 2006 5:53 صبح
و علیکم السلام
خوش آمدید جناب سلمان صاحب
اس محفل میں آپ کو بہت سارے دوست ملیں گے اور آپ کی خوب آؤ بھگت بھی ہو گی۔ شرط یہ ہے آتے رہیے۔ یہ نہیں کہ دو چار خطوط لکھ کر ایک چوپائے کے سینگوں کیطرح غائب ہو جائیں۔
فریب — فروری 15، 2006 12:13 شام
خوش آمدید سلمان صاحب
ارے یہ کیا 4 خطوط اور غائب جناب سب نے آتے جاتے رہنے کو کہا تھا
نبیل — فروری 15، 2006 1:38 شام
دوست نے کہا:
ماشاءاللہ
خوش آمدید
ویسے آج کل بھی اردو میں‌یہی اصطلاح رائج ہے۔
متماثل الساقین مثلث کے نام سے۔
سو خیال رکھیے گا اگر کوئی آپ کی عرفیت لے اڑا تو آپ کاپی رائٹ کا مقدمہ بھی نہیں‌کرسکیں‌گے۔

شاکر، متماثل الساقین مثلث اور مساوی الاضلاع مثلث میں فرق ہے۔ میرے خیال میں سلمان بھی غلط اصطلاح استعمال کر رہے ہیں۔ جس مثلث کے تینوں اضلاع برابر ہوں اسے مساوی الاضلاع مثلث (equilateral triangle) کہتے جبکہ دو برابر اضلاع والی مثلث کو متماثل الساقین مثلث (isosceles triangle) کہتے ہیں۔ بہرحال خوش آمدید سلمان۔
افتخار راجہ — فروری 15، 2006 6:47 شام
میری طرف سے بھی آپ کو خوش آمدید
اور آپ کی اس مشکل فارسی مارکہ اردو دیکھ کر دل دہل رہا ہے۔
ماوراء — فروری 15، 2006 7:36 شام
یہاں کون آیا ہے۔۔جو بھی آیا ہے میرے سر کے اوپر سے گزر گیا ہے۔۔ :?
خیر سلمان آپ کو خوش آمدید!! :)
وہاب اعجاز خان — فروری 15، 2006 8:39 شام
جواب
خوش آمدید جناب مشاغل میں کچھ نہیں کے الفاظ پڑھ لگا کہ آپ سے دوستی ہو سکتی ہے۔ اس لیے کہ جو لوگ کچھ نہیں کرتے کمال کرتے ہیں۔
متساوی الثاقین مثلث — فروری 16، 2006 1:33 صبح
افتخار راجہ نے کہا:
میری طرف سے بھی آپ کو خوش آمدید
اور آپ کی اس مشکل فارسی مارکہ اردو دیکھ کر دل دہل رہا ہے۔

ارے جناب، آپ تو شرمندہ کر رہے ہیں۔ ہماری اردو اس قابل کہاں۔
متساوی الثاقین مثلث — فروری 16، 2006 1:42 صبح
اور تمام خوش آمدید کہنے والوں کا بہت بہت شکریہ۔ :)
رضوان — فروری 16، 2006 1:01 شام
لگتا ہے اردو سائنس کالج کا دور لوٹ آیا ہے۔
خوش آمدید سلمان صاحب المعروف مساوی الساقین مثلث یا متوازی الاضلاع دائرہ؟ یہ تو وقت بتائے گا کہ کونسا زاویہ قائمۃ ہے۔
شمشاد — فروری 16، 2006 2:22 شام
جواب
وہاب اعجاز خان نے کہا:
خوش آمدید جناب مشاغل میں کچھ نہیں کے الفاظ پڑھ لگا کہ آپ سے دوستی ہو سکتی ہے۔ اس لیے کہ جو لوگ کچھ نہیں کرتے کمال کرتے ہیں۔
آپ ایسا کریں اس سے ہی کچھ سبق سیکھیں :
بیٹھ کر چوبارے پر وہ ٹھنڈی آہیں بھرتا ہے
تم سے لاکھ چنگا ہے کچھ نہ کچھ تو کرتا ہے
صفحات: 1 2 3

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85.1182/