خضر — نومبر 3، 2011 6:16 صبح
السلام علیکم اردو محفل کے تمام ممبران کو سلام امید ہے کہ اس فورم پر بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا
ابن سعید — نومبر 3، 2011 7:14 صبح
وعلیکم السلام۔ امید ہے کہ آپ کا وقت محفل میں اچھا گزرے گا۔ اپنے بارے میں کچھ بتانا چاہیں تو ہمیں خوشی ہوگی۔ کسی پریشانی کی صورت میں محفل انتظامیہ یا دیگر محفلین سے بلا تکلف رابطہ فرمائیں۔

عائشہ عزیز — نومبر 3، 2011 7:28 صبح
خوش آمدید اردو محفل میں ۔۔
حافظ سمیع اللہ آفاقی — نومبر 3، 2011 9:11 صبح
اردو محفل میں صمیم قلب سے خؤش آمدید
mfdarvesh — نومبر 3، 2011 9:47 صبح
وعلیکم السلام
جناب خضر صاحب کیسے ہیں اور آپ کا پورا نام کیا ہے
محمد وارث — نومبر 3، 2011 12:02 شام
خوش آمدید خضر صاحب
مغزل — نومبر 3، 2011 12:19 شام
حضر صاحب محفل میں صمیمِ قلب سے خوش آمدید۔ آپ کے اس پہلے مراسلے سےقبل آپ کا ایک مراسلہ باصرہ نواز ہوا تھا۔۔ چوں کہ مجھ ناقص العقل کو آپ سے تعارف حاصل نہ تھا سو تیل اور تیل کی دھار دیکھنے میں منہمک ہوگیا۔ امید ہے آپ کے تفصیلی تعارف کے بعد آپ سے مکالمے کی صورت بہم رہے گی۔۔ (متذکرہ مکتوب کی رسید حاضر ہے ، ) چوں کہ پیشتر کچھ وقت کے کئی صاحبانِ کرم اس نوع کے سوال اٹھانے بعد سے غائب ہیں تو اس بار احتیاطا مراسلہ روک رکھا کہ۔ یہ نہ ہو اس بار بھی میں ہوا میں ہی باتیں کرتا رہ جاؤں ۔۔ مکالمہ کے لیے متکلم و مخاطب کا ہونا مجھ ناچیز کے مسلک میں شرط ہے سو بشرطِ استواری میں اپنی مقدور بھر رائے آپ کے پیش نظر کردوں گا۔ الخ
شمشاد — نومبر 3، 2011 12:38 شام
اردو محفل میں خوش آمدید۔
محمود بھائی اتنی مشکل اردو لکھ رہے ہیں، ایسا نہ خضر صاحب ڈر کے مارے واپس ہی نہ آئیں۔
ناعمہ عزیز — نومبر 3، 2011 1:51 شام
خوش آمدید لالہ
