سلام

ضیغم عابدی — مارچ 20، 2013 8:57 شام
میرا نام ضیغم عابدی ہے۔۔میرا تعلق علی پور ضلع مظفر گڑھ سے ھے۔۔۔ آج کل ملتان میں ہوتا ہوں۔۔ کچھ تک بندی کر لیتا ہوں۔۔۔
محسن وقار علی — مارچ 20، 2013 9:00 شام
:waslam::welcome::bighug:
مہ جبین — مارچ 20، 2013 9:06 شام
اردو محفل میں خوش آمدید ضیغم عابدی بھائی
محسن وقار علی — مارچ 20، 2013 9:11 شام
اردو محفل میں خوش آمدید ضیغم عابدی بھائی
آنٹی ان کا ایک مسئلہ ہے اس کو آپ شاید حل کر سکیں
مجھے انور مقصود کے ایک ڈرامے کی تلاش ھے۔۔۔ یہ ڈرامہ چند سال پہلے پی ٹی وی پر الیکشن کی نشریات کے دوران نشر ھوا تھا۔۔ اس کی کاسٹ میں انور مقصود اور بہروزسبزواری شامل تھے۔۔۔ اس ڈرامے کے کردار خصوصا” بہروز سبزواری ہر بات کسی شعر یا گیت کے الفاظ میں کرتے تھے۔۔ یعنی یر بات کا جواب کسی شعر یا گیت سے دیتے تھے کوئی بات کرنا ھو تو بھی شعر پڑھتے تھے۔۔۔ مجھے اس ڈرامے کا نام یاد نہیں۔۔ کوئی دوست مجھے اس ڈرامے کا نام بتا سکتا ھے?
مہ جبین — مارچ 20، 2013 9:14 شام
آنٹی ان کا ایک مسئلہ ہے اس کو آپ شاید حل کر سکیں
محسن مجھے بھی اسکا نام یاد نہیں آرہا
میں بھی معلوم کر کے ہی بتا سکتی ہوں
محسن وقار علی — مارچ 20، 2013 9:18 شام
محسن مجھے بھی اسکا نام یاد نہیں آرہا
میں بھی معلوم کر کے ہی بتا سکتی ہوں
جی آنٹی۔میں نے آپ کو اس لیے کہا کہ میں خود تو بہت عرصے سے ڈرامے دیکھنا چھوڑ چکا ہوں
ویسے نیلم بھی اس سلسلے میں مدد کر سکتی ہیں شاید
مہ جبین — مارچ 20، 2013 9:25 شام
ہاں نیلم شایدجانتی ہو
شمشاد — مارچ 20، 2013 9:40 شام
ضیغم صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔
زبیر مرزا — مارچ 20، 2013 9:55 شام
وعلیکم السلام
خوش آمدید جناب
زبیر مرزا — مارچ 20، 2013 9:58 شام
آنٹی ان کا ایک مسئلہ ہے اس کو آپ شاید حل کر سکیں
میاں اسے مسئلہ نہیں تلاش کہتے ہیں - زمانے میں کیا اورمسائل کم تھے جو آپ نے ڈرامائی مسائل
بھی شامل کردیے :)
میر انیس — مارچ 20، 2013 10:31 شام
خوش آمدید ضیغم صاحب بڑا شیروں والا نام ہے جناب
پر تعارف بہت مہین سا ہے کچھ اور بھی تو بتائیں اپنے بارے میں
میر انیس — مارچ 20، 2013 10:35 شام
میاں اسے مسئلہ نہیں تلاش کہتے ہیں - زمانے میں کیا اورمسائل کم تھے جو آپ نے ڈرامائی مسائل
بھی شامل کردیے :)
مرزا جی آج کل تلاش ہی تو مسئلہ بنی ہوئی ہے۔
اچھے انسان کی تلاش
اچھے لیڈر کی تلاش
اچھے شریک حیات کی تلاش
اور اچھے دوست کی تلاش
اور سب سے بڑھ کر اس ملک کی تلاش جو قائد اعظم اور لیاقت علی وغیرہ نے بنایا تھا
جس کے لئے علامہ اقبال نے خواب دیکھا تھا اب انکو کیا معلوم تھا کہ خواب کی تعبیر جھوٹی ہوتی ہے
نایاب — مارچ 21، 2013 4:46 صبح
محترم ضیغم عابدی صاحب محفل اردو پر دلی خوش آمدید
محمد وارث — مارچ 21، 2013 6:40 صبح
خوش آمدید عابدی صاحب
طارم نایاب — مارچ 21، 2013 6:43 صبح
:welcome:
ضیغم عابدی — مارچ 21، 2013 11:12 شام
خوش آمدید ضیغم صاحب بڑا شیروں والا نام ہے جناب
پر تعارف بہت مہین سا ہے کچھ اور بھی تو بتائیں اپنے بارے میں
احباب کا شکریہ۔۔۔۔۔ اردو ادب کا پرستار ہوں۔۔ ن م راشد اور سعادت حسن منٹو پسند ھیں۔۔۔۔ شاعری کرتا ہوں زیادہ تر غزل کہتا ھوں۔۔ ملتان میں ہوتا ہوں۔ پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہوں۔
ضیغم عابدی — مارچ 21، 2013 11:18 شام
محسن مجھے بھی اسکا نام یاد نہیں آرہا
میں بھی معلوم کر کے ہی بتا سکتی ہوں
مجھے اس ڈرامے کا نام معلوم ھو جائے تو ممنون ہوں گا۔۔۔۔
انیس الرحمن — اپریل 1، 2013 10:11 صبح
KwULv.png
عائشہ عزیز — جون 12، 2013 2:35 صبح
خوش آمدید بھائی
الف عین — جون 13، 2013 7:20 صبح
خوش آمدید ضیغم عابدی۔ کس شیر کی آمد ہے کہ رن کانپ رہا ہے!!

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85.61310/