سلام

شبیر حسین تاب — اپریل 15، 2015 11:23 صبح
اس دنیائے ازرق ( اردو محفل ) کی کھوج تو ہم کافی عرصہ پہلے کر چکے ہیں مگر " وقت کا پورا لطف لینے کے لیے" تعارف کا مشورہ اب قبول کیا ( بشرطے کہ روزانہ تعارف کی یاد دہانی مشورے کی تعریف کے ضمن میں آئے)۔
تعلی کے لیے معذرت، ماہر ہفت زباں ہوں اس اجمال کی تفصیل طلب مت کیجیے گا کیوں کہ ریاضی میں پختہ نہ ہونے کی بنا پر ایک دو عدد کی کمی بیشی کی صورت میں ماہر ہشت یا ماہر شش کی ترکیب لطف نہیں دے گی، البتہ اس ہفت میں " اردو" شامل نہیں ہے کہ وہ آتے آتے آتی ہے اور ہمارے معاملے میں تو آتے آتے رہ جاتی ہے ۔
حضر سے زیادہ سفر میں رہا ہوں، منصوبے نہیں بناتا ماحضر پر اکتفا کرتا ہوں ۔ احباب قلندر بھی کہتے ہیں ( اس قلندر کا سعدی والے بسیار خور قلندر سے کوئی واسطہ نہیں )
پیغام محبت ہے جہاں تک پہونچے ۔ بادہ و جام کی جگہ چائے اور پیالی نے لے لی ہے کہ چھٹتی نہیں۔۔۔۔۔۔
برداشت کرنے کے لیے شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
loneliness4ever — اپریل 15، 2015 11:47 صبح
خوش آمدید ۔۔۔۔۔۔۔ خوش آمدید
امید ہے آپ کا یہاں قیام مستقل اور خوشگوار رہے گا
شبیر حسین تاب — اپریل 15، 2015 11:48 صبح
بہت شکریہ بھائی !
تلمیذ — اپریل 15، 2015 11:57 صبح
محفل میں آپ کا خیر مقدم ہے، شبیر صاحب۔
شبیر حسین تاب — اپریل 15، 2015 11:59 صبح
بڑی مہربانی بھائی !
عبدالقیوم چوہدری — اپریل 15، 2015 12:34 شام
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ
جی آیاں نوں
محمد وارث — اپریل 15، 2015 1:13 شام
خوش آمدید محترم
فاروق احمد بھٹی — اپریل 15، 2015 1:35 شام
محفل میں خوش آمدید جناب شبیر حسین تاب صاحب
شبیر حسین تاب — اپریل 15، 2015 1:41 شام
شکر گزار ہوں آپ کی محبتوں کا ،
شبیر حسین تاب — اپریل 16، 2015 8:21 صبح
شکریہ وارث بھائی !
تجمل حسین — اپریل 17، 2015 3:21 شام
شبیر حسین تاب صاحب!
اردو محفل پر خوش آمدید۔
lzVF8Bv.gif
ادب دوست — اپریل 17، 2015 5:20 شام
خوش آمدید
خوش آمدید
شبیر حسین تاب — اپریل 17، 2015 6:48 شام
و عليكم السلام
بہت شکریہ آپ حضرات کی دعاؤں کا

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85.81369/