Rehmat_Bangash — اگست 14، 2012 6:47 شام
السلام علیکم،
اس بندہ ناچیز کو رحمت بنگش کہتے ہیں،اور یہ اس لیے کہ ہمارانام یہی رکھا گیا تھا۔اب تعارف میں انسان کہے تو کیا کہے، میری دلچسپیاں کچھ عرصہ پہلے تک تو صرف شاعری سے تھیں، اب کچھ ایچ-ٹی-ایم-ایل سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ اور اس کے علاوہ جو آپ پوچھنا چاہیں یہ بندہ ناچیز حاضر ہوگا۔
ذوالقرنین — اگست 14، 2012 7:33 شام
خوش آمدید جناب!
امید ہے آپ محفل کی رونق اور شان بڑھانے میں کوئی پس و پیش نہیں کریں گے اور ہمیں آپ سے سیکھنے کا موقع ضرور ملنا چاہیے۔
زبیر مرزا — اگست 14، 2012 7:59 شام
وعلیکم السلام
محفل میں خوش آمدید جناب - ہمیں تو کچھ نہیں پوچھنا آپ آتے رہیں گے تو مزید جان پہچان ہوجائے گی

شمشاد — اگست 14، 2012 8:32 شام
السلام علیکم،
اس بندہ ناچیز کو رحمت بنگش کہتے ہیں،اور یہ اس لیے کہ ہمارانام یہی رکھا گیا تھا۔اب تعارف میں انسان کہے تو کیا کہے، میری دلچسپیاں کچھ عرصہ پہلے تک تو صرف شاعری سے تھیں، اب کچھ ایچ-ٹی-ایم-ایل سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ اور اس کے علاوہ جو آپ پوچھنا چاہیں یہ بندہ ناچیز حاضر ہوگا۔
رحمت صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔
کہاں سے ہیں، روزی روٹی کے لیے کیا کرتے ہیں؟
الف عین — اگست 15، 2012 6:11 صبح
خوش آمدید رحمت
عمر سیف — اگست 15، 2012 6:52 صبح
خوش آمدید
محمد وارث — اگست 15، 2012 6:58 صبح
خوش آمدید رحمت بنگش صاحب
اشتیاق علی — اگست 15، 2012 6:58 صبح
اردو محفل میں تہہ دل سے خوش آمدید۔ امید ہے کہ آپ کے ساتھ اچھا وقت گزرے ۔
نیلم — اگست 15، 2012 7:57 صبح
خوش آمدید
Rehmat_Bangash — اگست 15، 2012 1:13 شام
نیلم، محمد وارث،اشتیاق علی،ضبط، شمشاد، زحال مرزا الف عین اور ذوالقرنین۔ صاحبان بہت بہت شکریہ، اُمید ہے ہمیں آپ سے بہت کچھ سکھنے کا موقع ملے گا
Rehmat_Bangash — اگست 15، 2012 1:22 شام
رحمت صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔
کہاں سے ہیں، روزی روٹی کے لیے کیا کرتے ہیں؟
کراچی سے تعلق ہے میرا، جو کہ کبھی ایک شہر ہوا کرتا تھا عالم میں انتخاب،اب تو تعصب کی بھٹی میں تپتا ہوا ایک صحرا بنتاجا رہا ہے، پھر بھی ہم مایوس نہیں ہیں، انشاءاللہ اچھے دن بھی آئیں گے،اگر نفرت کی دیواریں اُٹھانے والے موجود ہیں تو گرانے والوں کی بھی کوئی کمی نہیں۔
ذریعہء روزگار کپڑے کی صنعت سے وابستہ ہوں، اللہ کا کرم ہے اچھا گزارا ہو رہا ہے
شمشاد — اگست 15، 2012 1:26 شام
ماشاء اللہ
اللہ سے دعا ہے کہ کراچی پھر وہی عالم میں انتخاب شہر بن جائے۔
کپڑے کی صنعت سے کس لحاظ سے وابستہ ہیں؟
سید ذیشان — اگست 15، 2012 2:09 شام
خوش آمدید بنگش صاحب!
حسیب نذیر گِل — اگست 15، 2012 2:11 شام
خوش آمدید بنگش صاحب
Arsal — اگست 15، 2012 2:14 شام
خوش آمدید ویسے میں بھی نیا آیا ہوں
نایاب — اگست 15، 2012 5:15 شام
محترم
Rehmat_Bangash
صاحب
اردو محفل پر دلی خوش آمدید
Rehmat_Bangash — اگست 15، 2012 9:09 شام
Rehmat_Bangash — اگست 15، 2012 9:11 شام
خوش آمدید ویسے میں بھی نیا آیا ہوں
پھر تو خوب گزرے گی جو "مل اُٹھیں گے ؛نئے آنے دو؛"
آپ کو بھی خوش آمدید، جناب
Rehmat_Bangash — اگست 15، 2012 9:11 شام
Rehmat_Bangash — اگست 15، 2012 9:12 شام
محترم
صاحب
اردو محفل پر دلی خوش آمدید
شکریہ نایاب جی