سلام عرض ھے۔۔

میاں رضوان — جولائی 29، 2015 4:26 شام
میں ہوں ایک شادی شدہ ٣٠ سال کا نوجوان ( اب خود کو نوجوان کہنے میں تھوڑی ہچکچاہٹ محسوس ہوتی ہے) اور میں اپنے حصہ کا رزق کمانے سعودیہ مزدوری کرنے آیا ہوں. اور اپنے ارد گرد کے ماحول سے اور زندگی گزارنے کے اس انداز سے نہایت ہی بیزار ہوں.
نایاب — جولائی 29، 2015 4:46 شام
محترم میاں رضوان صاحب آپ کو محفل اردو میں دلی خوش آمدید
اللہ سوہنا آپ کے رزق میں رحمت و برکت فرمائے ۔۔ آمین
بیزار نہ ہوا کریں ۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
راحیل فاروق — جولائی 29، 2015 4:49 شام
خوش آمدید، رضوان بھائی۔
میں ہوں ایک شادی شدہ ٣٠ سال کا نوجوان
پورا سی وی پوسٹ کر دیتے۔
اب خود کو نوجوان کہنے میں تھوڑی ہچکچاہٹ محسوس ہوتی ہے
تمام شادی شہدا کا یہی مسئلہ ہے۔
میں اپنے حصہ کا رزق کمانے سعودیہ مزدوری کرنے آیا ہوں
اللہ نصیب فرمائے۔
اپنے ارد گرد کے ماحول سے اور زندگی گزارنے کے اس انداز سے نہایت ہی بیزار ہوں.
کچھ دنوں کے لیے دبئی سے ہو آئیں۔
راحیل فاروق — جولائی 29، 2015 4:53 شام
رضوان بھائی، مذاق برطرف۔ دعا ہے کہ میرا مالک میرے بھائی کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے۔ سہل الحصول اور وافر رزق کے ذرائع پیدا فرمائے۔ خانگی اور سماجی معاملات میں مسرتیں عطا فرمائے۔ سکونِ قلب اور دین و دنیا کی کامیابیوں سے سرفراز فرمائے۔ وہ عطا فرمائے جس کی آرزو ہو اور اس کی آرزو عطا فرمائے جو بہترین ہو۔
آمین۔ ثم آمین۔
میاں رضوان — جولائی 30، 2015 8:41 صبح
نایاب موحترما یقین کریں اگر بیزار رہنے یا نہ رہنے کا انتخاب میسر ہوتا تو میں کبھی بیزار نہ ہوتا۔
میاں رضوان — جولائی 30، 2015 8:45 صبح
راحیل فاروق کی آپ کی دواؤں کا بہت شکریہ . امید کرتا ہوں کہ مستقبل میں آپ کے ساتھ اچھا وقت گزرے گا...
راحیل فاروق — جولائی 30، 2015 8:47 صبح
آپ کی دواؤں کا بہت شکریہ
پیارے بھائی، اوپر میں نے نسخے نہیں، دعائیں لکھی تھیں۔ :)
میاں رضوان — جولائی 30، 2015 8:51 صبح
پیارے بھائی، اوپر میں نے نسخے نہیں، دعائیں لکھی تھیں۔ :)
راحیل بھائی آپ سے معذرت . اردو لکھنے میں ابھی عبور حاصل نہیں
سلمان حمید — جولائی 30، 2015 8:55 صبح
آپ کے اس 2 سطور کے تعارف میں چھپے دکھ اور درد کی گہرائی کا اندازہ کرتے ہی مجھے اور مجھ سمیت بہت سے شادی شہدا (راحیل فاروق صاحب سے ترکیب مستعار لیتے ہوئے) اور رزق کے لیے خوار ہوتے ہوئے پردیسیوں کو اپنی تکلیف کم سی لگنے لگی ہے۔
اللہ تعالی آپ کے رزق میں برکت عطا فرما کر آپ کو اپنے وطن کی پرکیف فضاؤں میں واپس لوٹ جانے اور ایک کامیاب زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔ شادی جیسے دکھ کا مداوا کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں تو اس کے لیے کسی کنوارے کی دعاؤں کا انتظار کیجئے۔
اللہ نگہبان۔
نور وجدان — جولائی 30، 2015 8:57 صبح

آپ نامایوس تو نہ کریں ان کو اب !۔۔۔
شہدا۔۔ بے چارے :)
نور وجدان — جولائی 30، 2015 8:59 صبح
خوش آمدید ۔۔ محفل میں ۔۔اگر آپ اردو ادب کے شوقین ہیں تو یہاں بے زاری دور کرنے کے لیے بہت کچھ ہے ۔
میاں رضوان — جولائی 30، 2015 9:06 صبح
آپ کو اپنے وطن کی پرکیف فضاؤں میں واپس لوٹ جانے اور ایک کامیاب زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے
سلمان صاحب خاص طور پر اس دعا کے لیے آپ کا بہت شکریہ.
میاں رضوان — جولائی 30، 2015 9:08 صبح
آپ کے اس 2 سطور کے تعارف میں چھپے دکھ اور درد کی گہرائی کا اندازہ کرتے ہی
صحیح بات ہے کسی کے دکھ کو وہی سمجھ سکتا ہے جو خود اس دکھ سے گزر رہا ہو.
میاں رضوان — جولائی 30، 2015 9:12 صبح
نور سعدیہ شیخ یہاں مزید دلچسپی بڑھانے کرنے کے لیے کچھ فیچرز کی نشاندہی تو کریں.۔
لئیق احمد — جولائی 30، 2015 9:14 صبح
وعلیکم السلام۔
یہاں محفل میں کافی پردیسیوں نے دل لگایا ہوا ہے۔ آپ بھی کوشش کر کے دیکھ لیں ۔ بہت سے اچھے لوگ ہیں یہاں۔
پردیس میں شروع شروع میں اڈجسٹ ہونے میں مشکل تو ہوتی ہے پھر آہستہ آہستہ آسانی ہوجاتی ہے۔ :)
میاں رضوان — جولائی 30، 2015 9:18 صبح
پردیس میں شروع شروع میں اڈجسٹ ہونے میں مشکل تو ہوتی ہے پھر آہستہ آہستہ آسانی ہوجاتی ہے۔
لئیق بھائی اب تک تو آسانی نہیں ہوئی آگے کی امید کرنے میں کوئی حرج نہیں
نایاب — جولائی 30، 2015 9:21 صبح
نایاب موحترما یقین کریں اگر بیزار رہنے یا نہ رہنے کا انتخاب میسر ہوتا تو میں کبھی بیزار نہ ہوتا۔

محترم میاں رضوان صاحب
یہ موسم انسان کے اپنے اندر ہی ہوتے ہیں ۔ آپ اپنی بیزاری کے موسم کو اپنوں کی خواہشات سے منسلک کر دیں ۔ بیزاری بھاگ جائے گی اور اک ترنگ آپ کے وجود کو اپنا اسیر کر لے گی ۔آپ ہنستے مسکراتے محنت مشقت کرتے اپنا اور اپنے چاہنے والوں کا رزق اکٹھا کر لیں گے ۔ جب آپ سے منسلک آپ کا کوئی اپنا آپ کی محنت سے کمائے رزق سے اپنی ضرورت پوری کرتے مسکرائے گا تو اس کی مسکراہٹ آپ کو روح تک مہکا دے گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
راحیل فاروق — جولائی 30، 2015 9:23 صبح
کسی کنوارے کی دعاؤں کا انتظار کیجئے۔
دعائیں کہاں؟ بددعائیں دیتے ہیں، بھائی۔ کنوارے بڑے نادان ہوتے ہیں، سلمان صاحب۔ حکمت تو بندے میں شادی کے بعد آتی ہے۔
میاں رضوان — جولائی 30، 2015 9:27 صبح
محترم میاں رضوان صاحب
یہ موسم انسان کے اپنے اندر ہی ہوتے ہیں ۔ آپ اپنی بیزاری کے موسم کو اپنوں کی خواہشات سے منسلک کر دیں ۔ بیزاری بھاگ جائے گی اور اک ترنگ آپ کے وجود کو اپنا اسیر کر لے گی ۔آپ ہنستے مسکراتے محنت مشقت کرتے اپنا اور اپنے چاہنے والوں کا رزق اکٹھا کر لیں گے ۔ جب آپ سے منسلک آپ کا کوئی اپنا آپ کی محنت سے کمائے رزق سے اپنی ضرورت پوری کرتے مسکرائے گا تو اس کی مسکراہٹ آپ کو روح تک مہکا دے گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
نایاب پردیس کے ساتھ جڑا ایک یہی پہلو ہے جو پردیسیوں کو اپنے مزاج کے خلاف یہاں باندھے رکھتا ہے..
ادب دوست — جولائی 30، 2015 9:30 صبح
خوش آمدید
خوش آمدید
صفحات: 1 2 3

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85-%D8%B9%D8%B1%D8%B6-%DA%BE%DB%92%DB%94%DB%94.83624/