شاہد اقبال نہال — دسمبر 17، 2013 9:27 صبح
نام- شاہد اقبال
تخلص- نہال
سکونت- کراچی
امید ہے میرا ثقیل تعا رف حاضرینِ محفل کی نازل طبائع پر گران نہیں گزرے گا!

مہدی نقوی حجاز — دسمبر 17، 2013 10:19 صبح
خوش آمدید جناب نہال صاحب، اپنے بارے میں مزید معلومات دیجیے۔ کس شعبے سے تعلق ہے، شعر ہی کہتے ہیں یا نثر کو بھی مار رکھا ہے؟
قیصرانی — دسمبر 17، 2013 10:26 صبح
محفل پر خوش آمدید

شمشاد — دسمبر 17، 2013 1:28 شام
اردو محفل میں خوش آمدید۔
عبد الرحمن — دسمبر 17، 2013 1:46 شام
فورم پر خوش آمدید نہال بھائی!
آپ کے تعارف نے تو ہم سب کو نہال کردیا۔
نایاب — دسمبر 17، 2013 2:07 شام
محترم شاہد اقبال نہال صاحب محفل اردو پر دلی خوش آمدید
عمر سیف — دسمبر 17، 2013 2:42 شام
خوش آمدید
انیس الرحمن — دسمبر 28، 2013 5:33 صبح
شاہد اقبال نہال — مارچ 4، 2014 3:46 صبح
السلامُ علیکم
اس والہانہ استقبال اور گرم جوشی کا بہت بہت شکریہ۔۔۔۔ آپ دوستوں نے احقر کے بارے میں کچھ بنیادی سوالات بھی پوچھے ہیں جن کے جواب میں عرض ہے کی میرا تعلق شعبہ تدریس سے ہے اور دی سٹی اسکول کے نارتھ ناظم آباد اے لیول میں اپنے فرائض بحیثئت ہیڈ ماسٹر سر انجام دے رہا ہوں۔ ادب سے لگاؤ زمانہ طالب علمی سے رہا ہے اور کچھ لکھنے ک کوشش بھی کر لیتا ہوں۔ بنیادی طور پر غزل کو ہی اظہارَ رائے کے لیے استعمال کیا ہے لیکن کچھ منظومات بھی رقم کی ہیں۔جو آپ تمام دوستوں کی خدمت میں گاہے بگاہے پیش کروں گا اور آپک آرا‘ کا منتظر رہوں گا۔
زیک — مارچ 4، 2014 12:51 شام
خوش آمدید شاہد
ظفری — مارچ 4، 2014 12:53 شام
محفل پر خوش آمدید شاہد صاحب۔
شاہد اقبال نہال — مارچ 12، 2014 4:50 صبح
شاہد اقبال نہال — مارچ 12، 2014 4:51 صبح
محفل پر خوش آمدید شاہد صاحب۔
واہ کیا کہنے
شاہد اقبال نہال — مارچ 12، 2014 4:52 صبح
بدذات
سنو جو بھوک ہوتی ہے
بہت سفاک ہوتی ہے
کسی فرقے کسی مذہب سے اس کاواسطہ کیسا
تڑپتی آنت میں جب بھوک کا شعلہ بھڑکتا ہے
تو وہ تہذیب کے بے رنگ کاغذ کو
تمدن کی سبھی جھوٹی دلیلوں کو
جلا کر راکھ کرتا ہے
نظر بھوکی ہو تو پھر چودھویں کا چاند بھی روٹی سا لگتا ہے
خودی کا فلسفہ ۔۔۔جھوٹی دلیلیں سب شرافت کی
محض بکواس لگتی ہیں۔۔۔۔
حقیقت میں یہی سب سے بڑا سچ ہے
کہ یہ جو بھوک ہوتی ہے
بڑی بدذات ہوتی ہے
شاہد اقبال نہال
عبدالقیوم چوہدری — مارچ 12، 2014 7:51 شام
خوش آمدید جناب
محمد وارث — مارچ 13، 2014 4:14 صبح
خوش آمدید شاہد اقبال نہال صاحب
ابن رضا — مارچ 13، 2014 4:56 صبح
خوش آمدید شاهد صاحب
فلک شیر — اپریل 1، 2014 11:30 شام
خوش آمدید شاہد
