سلام عرض ہے۔۔۔

معاویہ منصور — دسمبر 15، 2013 4:34 صبح
یاران محفل کی زندہ دلی اور مہمان نوازی کھینچ ہی لائی تبھی آپ سے ہم کلام ہوں۔ گویا آیا نہیں ہوں، لایا گیا ہوں۔ ویسے تو اس بزمِ کائنات میں بھی ہر کوئی لایا ہی جاتا جاتا ہے، البتہ ’نہ اپنی خوشی آئے نہ اپنی خوشی چلے‘ والا معاملہ ہوتا ہے۔ یہاں آنا تو خوشی سے ہے، جانے کا کسے پتا!
بات تعارف کی ہے، نام پتہ تو آپ کو معلوم ہی ہے، لوحِ محفل پہ مکرر کیا تحریر کرنا۔ تدریس پیشہ ہے اور لکھنا مشغلہ، اب اس سے آگے کیا کہوں! یوں بھی تعارف میں تعریف آ جاتی ہے اور اپنی تعریف میاں مٹھو کیا کرتے ہیں، سو رہنے دیجئے۔
یہ تو نہیں کہہ سکتا خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے، ہاں اتنا کہے دیتا ہوں تیری محفل میں آ ہی گیا ہوں، دیکھئے قسمت لے جاتی ہے کہاں تک۔ آپ کہہ سکتے ہیں ہماری محفل میں دیوانوں اور فرزانوں کا گزر کہاں، تو کہہ ڈالئے۔ فرزانوں کو تو عادت ہے سنگ سہنے کی، پھول بھلا کون پیش کرتا ہے۔
بات دور چلی گئی، کہنا یہ تھا آپ کی محفل میں حاضر ہوں۔ بھلے ان راہوں میں پھول کھلے ہوں یا خار بچھے ہوں۔
ناعمہ عزیز — دسمبر 15، 2013 4:49 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید :)
عثمان — دسمبر 15، 2013 5:24 صبح
یاران محفل کی زندہ دلی اور مہمان نوازی کھینچ ہی لائی تبھی آپ سے ہم کلام ہوں۔
اس ستم ظریف کا ذرا اسم گرامی دیجیے جس نے محفل پر یہ نیا ظلم ڈھایا۔
معاویہ منصور — دسمبر 15، 2013 5:35 صبح
اس ستم ظریف کا ذرا اسم گرامی دیجیے جس نے محفل پر یہ نیا ظلم ڈھایا۔
جناب ستم ظریف کو چھوڑیئے، تیغہ مشق کو دیکھئے جو آپ کے تیروں کے مقابل اپنا جگر آزمانے سوئے مقتل چل نکلا ہے۔
عثمان — دسمبر 15، 2013 5:37 صبح
جناب ستم ظریف کو چھوڑیئے، تیغہ مشق کو دیکھئے جو آپ کے تیروں کے مقابل اپنا جگر آزمانے سوئے مقتل چل نکلا ہے۔
ابتدائی مراسلہ میں آپ کی رائے اردو محفل کے متعلق یہ تو نہ تھی۔
معاویہ منصور — دسمبر 15، 2013 5:40 صبح
ابتدائی مراسلہ میں آپ کی رائے اردو محفل کے متعلق یہ تو نہ تھی۔
اردو محفل کے متعلق تو یہ رائے اب بھی نہیں، کچھ یارانِ مہرباں کا تذکرہ تھا۔
عثمان — دسمبر 15، 2013 5:43 صبح
اردو محفل کے متعلق تو یہ رائے اب بھی نہیں، کچھ یارانِ مہرباں کا تذکرہ تھا۔
تو ہور "سوئے مقتل" آپ نے فرد کو قرار دیا ہے ؟
ساجد — دسمبر 15، 2013 5:48 صبح
میرا خیال ہے یہ ایک فورم ہے مقتل نہیں ۔ ہاں یار لوگ اسے مقتل بنانے پر تُلے ضرور بیٹھے ہیں آج کل ۔
عثمان — دسمبر 15، 2013 5:49 صبح
میرا خیال ہے یہ ایک فورم ہے مقتل نہیں ۔ ہاں یار لوگ اسے مقتل بنانے پر تُلے ضرور بیٹھے ہیں آج کل ۔
میں تو کہتا ہوں کہ آپ کے بھی ازسر نو تعارف پر ایک دھاگہ ہونا چاہیے۔
فلک شیر — دسمبر 15، 2013 5:51 صبح
یاران محفل کی زندہ دلی اور مہمان نوازی کھینچ ہی لائی تبھی آپ سے ہم کلام ہوں۔ گویا آیا نہیں ہوں، لایا گیا ہوں۔ ویسے تو اس بزمِ کائنات میں بھی ہر کوئی لایا ہی جاتا جاتا ہے، البتہ ’نہ اپنی خوشی آئے نہ اپنی خوشی چلے‘ والا معاملہ ہوتا ہے۔ یہاں آنا تو خوشی سے ہے، جانے کا کسے پتا!
بات تعارف کی ہے، نام پتہ تو آپ کو معلوم ہی ہے، لوحِ محفل پہ مکرر کیا تحریر کرنا۔ تدریس پیشہ ہے اور لکھنا مشغلہ، اب اس سے آگے کیا کہوں! یوں بھی تعارف میں تعریف آ جاتی ہے اور اپنی تعریف میاں مٹھو کیا کرتے ہیں، سو رہنے دیجئے۔
یہ تو نہیں کہہ سکتا خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے، ہاں اتنا کہے دیتا ہوں تیری محفل میں آ ہی گیا ہوں، دیکھئے قسمت لے جاتی ہے کہاں تک۔ آپ کہہ سکتے ہیں ہماری محفل میں دیوانوں اور فرزانوں کا گزر کہاں، تو کہہ ڈالئے۔ فرزانوں کو تو عادت ہے سنگ سہنے کی، پھول بھلا کون پیش کرتا ہے۔
بات دور چلی گئی، کہنا یہ تھا آپ کی محفل میں حاضر ہوں۔ بھلے ان راہوں میں پھول کھلے ہوں یا خار بچھے ہوں۔
کم ازکم مجھے تو علم نہیں، شفقت فرماتے ہوئے ، ارشاد فرمائیں۔ :)
ساجد — دسمبر 15، 2013 5:51 صبح
میں تو کہتا ہوں کہ آپ کے بھی ازسر نو تعارف پر ایک دھاگہ ہونا چاہیے۔
از سر نو میرا تعارف ۔۔۔۔۔ پر کیوں ؟ :)
عثمان — دسمبر 15، 2013 5:53 صبح
از سر نو میرا تعارف ۔۔۔ ۔۔ پر کیوں ؟ :)
آپ کے کچھ حالیہ مراسلے نظر سے گزرے ، اس لیے کچھ حاجت محسوس ہوئی۔ :)
رحیم ساگر بلوچ — دسمبر 15، 2013 6:11 صبح
خوش آمدید..انکل اب یھاں پھول ھوں یا کانٹے آپ کی نمائنده تصوير اس بات كي ترجماني كرتا هے که آپ پھول بن کر آئے ھیں.... وش آتکئے
x boy — دسمبر 15، 2013 6:15 صبح
:waslam:
:welcome:
معاویہ منصور — دسمبر 15، 2013 12:12 شام
کم ازکم مجھے تو علم نہیں، شفقت فرماتے ہوئے ، ارشاد فرمائیں۔ :)
خاکسار کو معاویہ منصور کہتے ہیں ویسے میرا خیال ہے آپ کو علم ہونا چاہیے تھا۔
معاویہ منصور — دسمبر 15، 2013 12:13 شام
خوش آمدید..انکل اب یھاں پھول ھوں یا کانٹے آپ کی نمائنده تصوير اس بات كي ترجماني كرتا هے که آپ پھول بن کر آئے ھیں.... وش آتکئے
شکریہ بیٹا!
معاویہ منصور — دسمبر 15، 2013 12:13 شام
آمین
فلک شیر — دسمبر 15، 2013 12:15 شام
خاکسار کو معاویہ منصور کہتے ہیں ویسے میرا خیال ہے آپ کو علم ہونا چاہیے تھا۔
چونکہ سب لوگ آئی ڈی اپنے نام سے نہیں بناتے، اس لیے یہ گستاخی کی۔ مجھے علم واقعی ہی نہیں تھا محترم۔
عمر سیف — دسمبر 15، 2013 2:45 شام
خوش آمدید ۔۔
شمشاد — دسمبر 15، 2013 3:00 شام
اردو محفل میں خوش آمدید۔
اپنے پیشے کے متعلق مزید کچھ بتائیں۔
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85-%D8%B9%D8%B1%D8%B6-%DB%81%DB%92%DB%94%DB%94%DB%94.70141/