اگر آپ کے پاس ٹائم مشین ہو اور آپ کسی بھی ماضی کے کسی بھی زمانے اور جگہ سوائے ساتویں صدی عیسوی کے عرب جا سکتے ہوں تو آپ کس دور اور کس علاقے میں جانا پسند کریں گے اور کیوں؟
فرخ منظور — مارچ 31، 2008 9:12 صبح
واہ کیا خوب سوال ہے - زیک میں تو غالب کے زمانے میں جانا چاہوں گا اور انہیں بتاؤں گا کہ اکیسوی صدی میں لوگ آپ کے اور زیادہ دیوانے ہوچکے ہیں اور پھر امیر خسرو کے پاس کیونکہ
چھاپ تلک سب چھین لی رے موسے نیناں ملائی کے
اپنی سی کر لی نی رے مو سے نیناں ملائی کے
اور ان سے انکا تمام ہندوی کلام سنوں گا اور نوٹ کرکے اس صدی کے لوگوں کو تحفہ پیش کروں گا -
ہوسکا تو بابا بلھے شاہ کے پاس بھی حاضری دوں گا اور انہیں نذرانہ عقیدت پیش کروں گا -
یہ وہ لوگ ہیں جن کا میں غلام ہوچکا انکے سحر سے کسی طور چھٹکارہ نہیں-
اگر آپ کے پاس ٹائم مشین ہو اور آپ کسی بھی ماضی کے کسی بھی زمانے اور جگہ سوائے ساتویں صدی عیسوی کے عرب جا سکتے ہوں تو آپ کس دور اور کس علاقے میں جانا پسند کریں گے اور کیوں؟
زیک صاحب! اگر میں ساتویں صدی کے عرب میں ہی جانا چاہوں تو آپ کی ٹائم مشین مجھے وہاں نہيں جانے دے گی کیا؟
دوسری بات میرے خیال میں آپ کو صرف سوال کرنا چاہیے، کسی پر اپنا جواب نہیں ٹھونسنا چاہیے اور میرے خیال میں بطور ایک سینئر رکن کے یہ آپ کی ذمہ داری بھی ہے۔
زیک صاحب! اگر میں ساتویں صدی کے عرب میں ہی جانا چاہوں تو آپ کی ٹائم مشین مجھے وہاں نہيں جانے دے گی کیا؟
دوسری بات میرے خیال میں آپ کو صرف سوال کرنا چاہیے، کسی پر اپنا جواب نہیں ٹھونسنا چاہیے اور میرے خیال میں بطور ایک سینئر رکن کے یہ آپ کی ذمہ داری بھی ہے۔
اوہو شمشاد بھائی یہ تو میں لکھنے والی تھی بچپن کو خوب انجوائے کرنا چاہوں گی کیونکہ بہت سی شرارتیں مس ہو گئی تھیں
شمشاد — مارچ 31، 2008 5:00 شام
اب تو اک بھی آنسو رسوا کر جاتا ہے
بچپن میں جی بھر کے رو تو لیتے تھے
ابن سعید — مارچ 31، 2008 6:04 شام
میں تو اسی دور میں رہنا چاہوں گا کہ آپ رفیقوں کی ہم نشینی میسر ہے۔ یا مستقبل کا سفر کرنا چاہوں گا ترقی یافتہ تکنیک (اور مذہبی اقدار کا حال) دیکھنے کے لئے۔
یاز — مارچ 31، 2008 6:32 شام
ساتویں صدی کی شرط کے بعد 1450 عیسوی کے قریب ترکی جانا پسند کروں گا تاکہ استنبول کی فتح جیسے عظیم ترین واقعہ میں شامل ہو سکوں۔
وجی — مارچ 31، 2008 6:48 شام
صلاح الدین ایوبی کے دور میں جانا چاہوں گا تاکہ اس عظیم مجاہد کو دیکھ سکوں
میں بلوچوں کے عظیم جنگوں سردار میر چاکر خان کے دربار میں جانا پسند کرونگا ۔
زیور — مارچ 31، 2008 8:21 شام
جب گاڈی مڑنے کے ساتھ نظر گنبد خضرا پر جا لگی.............آہ بس وہ پل اک بار پهر مالک...اک بار پهر
تعبیر — مارچ 31، 2008 10:10 شام
میں باہر بیٹھ کر آپ سب کا انتظار کروں گی واپس آکر سب سے پہلے مجھے رپورٹ دیجیے گا میں نے ایک فلم دیکھی تھی جس مین اس کے پاس اس دور کی کرنسی بھی نہیں ہوتی سو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اسے
ابوشامل — اپریل 1، 2008 6:46 صبح
خیر اب تو مشین نے "وہاں" لے جانے سے انکار کر دیا ہے اس لیے 16 ویں صدی میں عظیم ترک جہاز راں پیری رئیس کے دور میں جانا چاہوں گا جنہوں نے دنیا کے درست اور خوبصورت ترین نقشے مرتب کیے۔
عمار ابن ضیا — اپریل 1، 2008 6:59 صبح
میں ہٹلر کے دور کے جرمنی میں جانا چاہوں گا۔۔۔۔۔! وہ میرے لیے ایک خوابناک شخصیت ہے۔۔۔
خرم شہزاد خرم — اپریل 1، 2008 7:43 صبح
میرے خیال میں وہ سوچنا چاہے جو ہو سکتا ہے میں تو بس یہی رہوں گا کیوں کے مجھے پتہ ہے ایسا ہونا ممکن ہی نہیں ہے جو کم ہو نہیں سکتا اس کے بارے میں سوچنا بے کار ہے ہی ہی ہی میں سب سے درخواست کروں گا بھائی حقیقت پسند بنو خواب نا دیکھو اور اگر خواب دیکھنے ہیں تو ایسے جن کی تعبیر بھی ہو ویسے مجھے ایک بات ٹیم مشین مل جائے نا ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ہا ہا ہا