اجتماعی انٹرویوسوال نمبر 6

زیک — اپریل 8، 2008 8:29 شام
فرض کریں آپ کو سزائے موت دی جا رہی ہے اور اس سے پہلے آپ کو آفر کی جاتی ہے کہ آپ آخری کھانے میں جو چاہیں کھا سکتے ہیں تو آپ کیا کھانا پسند کریں گے؟
damsel — اپریل 8، 2008 8:37 شام
امی کے ھاتھ کا پالک گوشت اور چاولوں کی روٹی
یا پھر
پاسٹا اپنے ھاتھ کا (مرنے سے پہلے بھی کچن کا چکر لگانا پڑے گا؟:()
تعبیر — اپریل 8، 2008 9:11 شام
یا خدایا اتنا خوفناک سوال :eek: مرنا تو ہے پر اتنی بری موت
میں کہوں گی کہ کسی اچھے سے ریسٹورنٹ میں۔ اچھا سا ڈنر اپنی فیملی کے ساتھ۔ ہو سکا اور موقعہ ملا تو پھر وہاں سے فرار :grin:
زیک مین سوچ ریہ تھی کیوں نا یہاں بھی ایک تھریڈ کھولا جائے کھیل جیسا۔ جس کا نام ہو جھٹ پٹ انٹرویو جو پہلے جواب دے کسی بھی انٹرویو کا وہی دوسرا سوال پوچھے۔ یونہی یہ سلسلہ چلتا رہے۔
خرم شہزاد خرم — اپریل 9، 2008 5:44 صبح
میں کچھ بھی کھانا پسند نہیں کروں گا میں صرف اتنا کہوں گا مجھےمرنے سے پہلے ایک اچھے سے مشاہرے میں جانے دیا جائے بس ہی ہی ہی
محمد سعد — اپریل 9، 2008 7:44 صبح
پہلے تو موت سے چند لمحے پہلے کچھ کھانے کا کوئی فائدہ ہی نہیں۔ لیکن فرض کریں اگر کھانا بھی پڑے تو ایسی چھوٹی موٹی چیزیں ہی کیوں کھائیں؟ دس پندرہ کروڑ روپے کا قرضہ کھانے کے بارے میں کیا خیال ہے؟ :cool:
فہیم — اپریل 9، 2008 4:33 شام
سزائے موت کا طریقہ کیا ہوگا
پھانسی پر لٹکایا جائے گا
یا پھر الیکڑک کرسی پر بیٹھنا ہوگا
یا پھر چین کی طرح کھوپڑی ہی اڑا دی جائے گی
زیک — اپریل 9، 2008 4:35 شام
الیکٹرک کرسی
فہیم — اپریل 9، 2008 4:46 شام

اللہ خیر کرے
پھر تو کچھ کھانے کو دل ہی نہیں کرے گا
خرم — اپریل 9، 2008 4:58 شام
لوجی موت کے وقت کسے کھانے کا خیال آئے گا؟ میں تو کہوں گا کہ میں نے "پھُٹا" کھانا ہے۔
امن ایمان — اپریل 9، 2008 5:37 شام
شہید یا خود کش بمبار کے سواہ کون اتنا بہادر ہوگا جو آخری وقت کھانے کا سوچے:w
ہممم نہ۔۔۔میں تو یہی کہوں گی کہ مجھے کچھ کھلانے کی بجائے اے جلاد تم رحم کھاؤ۔۔ترس کھاؤ۔ :grin:
شمشاد — اپریل 9، 2008 5:41 شام
خیالی پلاؤ
اب کوئی پکا کر لائے گا تو کھاؤں گا ناں۔ :grin:
ظفری — اپریل 9، 2008 6:21 شام
میں حلیم کھانے کی فرمائش کروں گا ۔ مگر شرط یہ ہوگی کہ صغریٰ آپا کی نواسی پکا کر کھلائے ۔ ( واضع رہے کہ صغریٰ آپا کی بیٹی ابھی نو سال ہے ) ۔ ;) ۔۔۔۔ :grin:
زینب — اپریل 10، 2008 5:29 صبح
میں اپنی امی کے ہاتھ کا مٹر پلاؤ کھاؤں گی انہیں‌کے پاس کچن میں فرش پے بیٹھ کے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زینب — اپریل 10، 2008 5:30 صبح
میں حلیم کھانے کی فرمائش کروں گا ۔ مگر شرط یہ ہوگی کہ صغریٰ آپا کی نواسی پکا کر کھلائے ۔ ( واضع رہے کہ صغریٰ آپا کی بیٹی ابھی نو سال ہے ) ۔ ;) ۔۔۔۔ :grin:

سبحان اللہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تب تک تو ویسے ہی بلاوا آجانا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
عمار ابن ضیا — اپریل 10، 2008 9:10 صبح
میں تو کوئی سوئیٹ ڈش کی فرمائش کروں گا۔۔۔ کھیر۔۔۔ یا گلاب جامن۔۔۔۔۔۔!
زونی — اپریل 10، 2008 3:19 شام
فرض کریں آپ کو سزائے موت دی جا رہی ہے اور اس سے پہلے آپ کو آفر کی جاتی ہے کہ آپ آخری کھانے میں جو چاہیں کھا سکتے ہیں تو آپ کیا کھانا پسند کریں گے؟


میں جلاد کو ساتھ لے کر فوڈ سٹریٹ چلی جاؤں گی;)
ویسے پالک گوشت چاولوں کے ساتھ کھانا پسند کروں گی:cool:
فہیم — اپریل 10، 2008 3:21 شام
فرض کریں آپ کو سزائے موت دی جا رہی ہے اور اس سے پہلے آپ کو آفر کی جاتی ہے کہ آپ آخری کھانے میں جو چاہیں کھا سکتے ہیں تو آپ کیا کھانا پسند کریں گے؟

ابھی تک آپ نے خود نہیں بیان فرمایا کہ آپ کیا پسند فرمائیں گے:rolleyes:
زھرا علوی — اپریل 10، 2008 3:31 شام
مجھے یقین ہے کہ مجھے کچھ کھانے کا ہوش نہیں ہو گا
ساجداقبال — اپریل 11، 2008 11:29 صبح
میں کچھ کھانے کی بجائے سونا پسند کرونگا، چاہے تیس منٹ ہی کیوں نہ ہوں۔
شمشاد — اپریل 11، 2008 12:07 شام
لیکن ایسے میں نیند آئے گی کیسے؟
صفحات: 1 2 3 4

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B3%D9%88%D8%A7%D9%84-%D9%86%D9%85%D8%A8%D8%B1-6.11569/