آپ کے پاس نادر موقع ہے ایک زبردست ڈنر کا۔ نہ صرف اس ڈنر کا کھانا بہترین ہو گا بلکہ خاص بات یہ ہے کہ اس ڈنر پر آپ کوئی سے 3 لوگ مدعو کر سکتے ہیں۔ یہ لوگ کسی بھی زمانے سے تعلق رکھ سکتے ہیں۔ شرط صرف یہ ہے کہ آپ ان کے نام بتائیں اور یہ کہ ان کو کیوں مدعو کر رہے ہیں
فیصل عظیم فیصل — اپریل 26، 2008 10:28 شام
1۔ اسامہ بن لادن ( پوچھوں گا کہ کیا ملا ہزاروں بے گناہوں کو مروا کے )
2۔ جارج بش ( بتاؤں گا کہ تم اس سے کچھ کم نہیں ہو )
3۔ پیجا صاحب ( اس محاورے کا مطلب پوچھوں گا کہ "کوئلوں کی دلالی میں منہ کالا'' )
زیک — اپریل 26، 2008 10:51 شام
1۔ ابن رشد کہ مسلم دنیا کا بہترین فلسفی تھا اور کچھ فلسفے پر اچھی گفتگو رہے گی۔
2۔ آئنسٹائن ایک جینیئس تھا اور اس سے بہتر کون ہو سکتا ہے تھیوری آف ریلیٹوٹی سمجھانے کو۔ پھر اس سے یہ بھی پوچھنا ہے کہ کوانٹم مکینکس کو کیسے نہ سمجھ سکا۔
3۔ ڈارون کہ بیالوجی اور ارتقاء سے متعلق معلومات ملیں گی اور ساتھ ہی اس کے سفر کی داستانوں کا بھی مزہ
آپ کے پاس نادر موقع ہے ایک زبردست ڈنر کا۔ نہ صرف اس ڈنر کا کھانا بہترین ہو گا بلکہ خاص بات یہ ہے کہ اس ڈنر پر آپ کوئی سے 3 لوگ مدعو کر سکتے ہیں۔ یہ لوگ کسی بھی زمانے سے تعلق رکھ سکتے ہیں۔ شرط صرف یہ ہے کہ آپ ان کے نام بتائیں اور یہ کہ ان کو کیوں مدعو کر رہے ہیں
میں تو صحابہ کرام کے زمانے میں جاتی۔ حضرت عمر، حضرت خالد بن ولید، حضرت مصعب بن عمیر رضی اللہ تعالیٰ علیہم۔ بس مجھے ان تینوں سے اللہ کے لیے محبت ہے اس لیے ان کو مدعو کرتی۔
شمشاد — اپریل 27، 2008 3:15 صبح
دعوت کا شکریہ۔ ایک تو کولمبس کو، اس سے پوچھوں گا کہ تم نے امریکہ دریافت ہی کیوں کیا؟ اور سیر و سیاحت پر بات چیت کروں گا۔ دوسرا چنگیز خان کو یہ بتانے کے لیے کہ تمہارے جانشین آج کل بھی موجود ہیں، بس طریقہ واردات بدل گیا ہے۔ جنرل ضیاء الحق کو کہ پاکستان میں اسلامی نظام لانا تھا، کیا ہوا؟ پھر اس کو چنگیز خان کے حوالے کر کے اور صرف ٹپ دے کر آ جاؤں گا کہ دعوت کا بل تو زیک نے دینا ہے۔
وجی — اپریل 27، 2008 12:12 شام
1۔ حضرت خزیمہ بن ثابت انصاری رضی اللھ تعالٰی وہ واحد شخص جنکی ایک گواہی دو کے برابر ہے اس انعام کی وجہ معلوم ہے لیکن ان زبان سننا چاہوں گا
2۔ صلاہدین ایوبی ایک سپاہی جو اپنے آپ میں کسی بڑی فوج سے کم نہیں ان سے بہیت کچھ سیکھنے کو ملے گا جو شاید دجال کے فتنے کے لیئے مددگار ہو
3۔ علامہ اقبا ل کو انسے اس شعر کا مطلب پوچھونگا کی محمد سے وفا تونے توہم تیرے ہیں
یہ جہاں چیز ہے کیا لوہو قلم تیرے ہیں
محمد وارث — اپریل 27، 2008 3:19 شام
غالب، انکے اشعار انکی زبانی سننے کیلیئے، اور ساتھ میں فاتح صاحب اور فرخ صاحب کو مدعو کرونگا۔ اور ہاں چونکہ ایسی دعوتوں میں ہم ایک آدھ مہمان زیادہ بھی کر لیتے ہیں تو اپنے ایک دوست عامر قریشی کو بھی بلا لونگا کہ وہ بھی قتیلِ غالب ہے۔
تعبیر — اپریل 27، 2008 4:57 شام
یہ تو زیک نے بتایا ہی نہیں کہ بل کون دیگا
شمشاد — اپریل 27، 2008 5:40 شام
ظاہر ہے دعوت زیک کی طرف سے ہے تو بِل بھی وہی دیں گے، آپ کو کیونکر فکر ہونے لگی؟
میں تو ٹیپو سلطان کو میر جعفر اور میر صادق کے ساتھ ڈنر پر بلاؤں گا اور پھر ان سے پوچھوں گا
کچھ تو رہی ہونگی اس کی مجبوریاں
یونہی تو کوئی بے وفا نہیں ہوتا
طارق راحیل — فروری 8، 2009 8:20 صبح
انی دوست کو جو مجھ سے ناراض ہے بس 1 ہی کافی ہے
زیک — فروری 9، 2009 6:24 صبح
طارق دو اور بھی سوچیں ناں
حمنہ — جنوری 31، 2010 6:03 شام
شکریہ
بھائی میں تو اپنے سپیشل پرسنز کے ساتھ جانا پسند کروں گی کیا اس بات کی مجھے اجازت ھے؟
شعیب صفدر — جنوری 31، 2010 6:15 شام
اول محمد بن قاسم کو یہ پوچھنے کے لئے کہ اُس نے تاریخ دان کو کیا دیا کہ اُس نے فتحسندھ کہ وقت کی کی عمر 20 سال کم بتائی۔
بو علی سینا کو کہ معلوم کر سکوںکہ اُس کے دل پر کیا گزرتی ہے جب یار لوگ آئن اسٹائن کو اُس سے آگے بتاتے ہیں
اور آُپ بھی آ جانا۔۔۔۔۔۔
فہد اشرف — دسمبر 25، 2016 6:50 صبح
اپنے ہی گھر کے تین لوگوں کو لے جاؤنگا دوسروں کو کیوں کھلاؤں بھلا، تفنن بر طرف میرے ساتھ جانے والے تین لوگ ہوں گے۔۔۔۔
1۔ مولانا آزاذ رح۔ مقصد کیا ہو سکتا ہے سننے کے علاوہ
2۔کافکا سے ان کے افسانوں کی تشریح کروانی ہے
3آئیکر کیسلاس(ریال مادرید کے سابق گول کیپر و کپتان) صرف گلے ملنا ہے ۔