سید محمد نقوی

سید محمد نقوی — فروری 16، 2009 10:53 صبح
بسم اللہ الرحمن الرحیم​
سلام علیکم
محفل میں آئے ہوئے تقریبا 1 مہینہ ہو گیا ہے۔ اپنا تعارف پیش کرنے کے بارے میں کئی مرتبہ سوچا لیکن سمجھ نہیں آرہا تھا کہ کیا لکھوں۔ آج سوچا کہ مختصر تعارف پیش کر ہی دوں۔
نام: سید محمد نقوی
کام: طالب علم، کبھی کبھار کچھ لکھ بھی لیتا ہوں، شاعری کی کوشش تو ہے مگر ۔۔۔
شوق: بہت سارے، اتنے کہ بیک وقت سب یاد نہیں رہتے۔
اور کچھ خاص قابل عرض نہیں۔
خاکسار
سید محمد نقوی
زھرا علوی — فروری 16، 2009 10:56 صبح
خوش آمدید نقوی صاحب !
نبیل — فروری 16، 2009 10:57 صبح
السلام علیکم نقوی صاحب، اور خوش آمدید۔
آپ کے مضامین کیا ہیں؟
سید محمد نقوی — فروری 16، 2009 11:13 صبح
علیکم السلام
نوازش
مضامین مختلف اسلامی موضوعات میں ہیں۔ آجکل حدیث اور محدثین پہ کام کررہا ہوں۔ کچھ تفسیری مضامین فارسی میں بھی لکھے ہیں۔
زھرا علوی — فروری 16، 2009 11:20 صبح
علیکم السلام
نوازش
مضامین مختلف اسلامی موضوعات میں ہیں۔ آجکل حدیث اور محدثین پہ کام کررہا ہوں۔ کچھ تفسیری مضامین فارسی میں بھی لکھے ہیں۔

بہت خوب جناب۔۔۔
اپنا کلام بھی ضرور شریک محفل کیجیے گا۔۔۔
سید محمد نقوی — فروری 16، 2009 11:29 صبح
بہت خوب جناب۔۔۔
اپنا کلام بھی ضرور شریک محفل کیجیے گا۔۔۔

شکریہ
اگر کلام سے مراد، مضمون ہے تو ضرور، ان شا اللہ جب ان پیج سے ورڈ میں منتقل کر لیے تب۔
ویسے آپ کے اشعار بہت اچہے ہیں۔
زھرا علوی — فروری 16، 2009 11:49 صبح
آپکے کلام سے میری مراد آپکی شاعری کی کوشش تھی۔۔۔:)
ویسے آپکے مضامین بھی ضرور پڑھنا چاہیں گے ہم۔۔مگر فارسی والوں کے لیے تو پہلے مجھے فارسی سیکھنا پڑے گی۔۔۔:noxxx:
محمد وارث — فروری 16، 2009 11:54 صبح
خوش آمدید نقوی صاحب!
سید محمد نقوی — فروری 16، 2009 12:02 شام
وارث صاحب، شکریہ۔
زہرا صاحبہ، میرا کلام نہ اتنا ہے اور نہ اس قابل ہے کہ یہاں پیش کیا جائے۔ فی الحال کوشش کی حد تک ہی ہے۔ مجھے شاعری کا شوق تو بہت ہے۔ لیکن ابھی تک کو ششیں کسی قابل ذکر نتیجہ تک نہیں پہنچی ہیں۔ ہیں مگر کوشش کروں گا اصلاح کے لیے ضرور پیش کروں۔
ف۔قدوسی — فروری 16، 2009 12:02 شام
خوش آمدید نقوی صاحب
شمشاد — فروری 16، 2009 2:08 شام
خوش آمدید نقوی صاحب۔
آتے رہیے اور اپنا کلام (نثر و نطم) یہاں شریک محفل کریں۔ اسے سنوارنے میں انشاء اللہ آپ کو یہاں بہت مدد ملے گی۔
زیک — فروری 16، 2009 2:22 شام
خوش آمدید نقوی۔
فرخ منظور — فروری 16، 2009 3:33 شام
خوش آمدید سید محمد نقوی صاحب!
طالوت — فروری 16، 2009 3:55 شام
خوش آمدید محمد نقوی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وسلام
سید محمد نقوی — فروری 16، 2009 4:04 شام
شکریہ خواتین و حضرات۔
جتنا زیادہ ہوسکے محفل میں شرکت کرتا رہوں گا۔ عرصہ سے ایسی جگہ کی تلاش تھی۔
شاہ حسین — فروری 16، 2009 11:07 شام
خوش آمدید جناب نقوی صاحب
الف عین — فروری 17، 2009 6:05 صبح
خوش آمدید نقوی۔۔ اب تو محفل کا مزاج پہچان لیا ہوگا۔
سید محمد نقوی — فروری 17، 2009 9:28 صبح
شاہ صاحب اور الف عین صاحب آپ کا بھی شکریہ۔
تھوڑی سی آشنائی ہو گئی ہے، محفل سے۔ ویسے
محبت کا پتہ لگتے زمانہ بیت جاتا ہے​
الف نظامی — فروری 17، 2009 9:39 صبح
خوش آمدید! سید محمد نقوی۔
ابوشامل — فروری 17، 2009 9:49 صبح
نقوی صاحب! محفل میں تہہ دل سے خوش آمدید۔ امید ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B3%DB%8C%D8%AF-%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D9%86%D9%82%D9%88%DB%8C.19320/