شب کے جاگے ہوئے

یاز — مارچ 23، 2008 8:33 شام
نام : یاز
جگہ: راولپنڈی
تعلیم: الیکٹریکل انجینئر
مشاغل: کتابیں، شاعری، میوزک،،،،،،
جنون: ٹریکنگ و سیاحت
ابن سعید — مارچ 23، 2008 8:37 شام
محفل میں آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ آپ نے نرم زمین روندی ہے۔ امید ہے کہ یہاں خوش رہیں گے۔
یاز — مارچ 23، 2008 8:47 شام
شکریہ جناب، لیکن یہ نرم زمیں روندنے والی بات سر سے گزر گئی ہے۔
ابن سعید — مارچ 23، 2008 8:53 شام
شکریہ جناب، لیکن یہ نرم زمیں روندنے والی بات سر سے گزر گئی ہے۔

ہا ہا ہا ہا
عربوں میں اھلاً و سھلاً مرحبا کہنے کا رواج ہے۔ اس فقرے میں جو سھلاً لفظ ہے اس کا مطلب ہے آسان، نرم، آرام دہ وغیرہ وغیرہ
مراد اس کے کہنے کی یہ ہوتی ہے کہ انشاء اللہ آپ کو کوئی تکلیف نہ ہوگی جیسے آپ مخملیں فرش روند رہے ہوں۔
یاز — مارچ 23، 2008 9:00 شام
ارے واہ جی،،،، بہت خوب
زیک — مارچ 23، 2008 9:01 شام
خوش‌آمدید یاز۔
کہاں کہاں ٹریکنگ کی ہے آپ نے؟
یاز — مارچ 23، 2008 9:12 شام
شکریہ زیک بھائی
بس پاکستان کے شمالی علاقوں میں تقریبا'' سب ہی جگہوں کی ٹریکنگ کی ہے، ان میں دیوسائی اور نانگا پربت بیس کیمپ وغیرہ بھی شامل ہیں
تعبیر — مارچ 23، 2008 9:44 شام
السلام علیکم
خوش آمدید :) یہ شب کے جاگے ہوئے کیا ہے :confused:
یونس رضا — مارچ 23، 2008 9:47 شام
خوش امدید !
یہ شب بھر کیوں جاگے ہیں ۔۔۔۔۔۔ تشبیہ ہے یا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یاز — مارچ 23، 2008 9:52 شام
شب کے جاگے ہوئے تاروں کو بھی نیند آنے لگی
آپ کے آنے کی اک آس تھی اب جانے لگی
یہ ایک نظم یا گیت ہے جو ایک فلم تمنا میں شامل تھا۔ شاعر ندا فاضلی
نبیل — مارچ 23، 2008 10:32 شام
السلام علیکم یاز، اور خوش آمدید۔
آپ نے کہاں سے انجینیرنگ کی تعلیم حاصل کی ہے؟
یاز — مارچ 24، 2008 4:06 صبح
وعلیکم السلام جناب
میں نے یو ای ٹی لاہور سے انجینئرنگ کی تھی
فرخ منظور — مارچ 24، 2008 4:47 صبح
خوش آمدید یاز بھائی!
محمد وارث — مارچ 24، 2008 6:10 صبح
اردو محفل پر خوش آمدید یاز صاحب، آپ نے شعر اچھا لکھا ندا فاضلی کا، امید ہے یہاں محفل پر آپ کو فیض کی طرح یہ گلہ نہیں کرنا پڑے گا۔ :)
کہاں گئے شبِ فرقت کے جاگنے والے
ستارۂ سحری ہم کلام کب سے ہے
اور اگر میں غلطی نہیں کر رہا تو آپ وَن اردو والے یازغل بھائی ہیں، اور ماشاءاللہ کافی فعال ہیں وہاں۔
الف عین — مارچ 24، 2008 7:30 صبح
خوش آمدید یاز اس محفل میں۔
پپو — مارچ 24، 2008 7:42 صبح
میں پپو بھائی خوش آًًمدید آپ شب کے جاگے ہوئے ہیں تھوڑا آرام کر لیں پھر ملاقات ہوگئی
یاز — مارچ 24، 2008 7:49 صبح
کچھ شب کے جاگے ہوئوں کے لئے ہر وقت شب ہی شب ہوتی ہے
یاز — مارچ 24، 2008 7:54 صبح
اردو محفل پر خوش آمدید یاز صاحب، آپ نے شعر اچھا لکھا ندا فاضلی کا، امید ہے یہاں محفل پر آپ کو فیض کی طرح یہ گلہ نہیں کرنا پڑے گا۔ :)
کہاں گئے شبِ فرقت کے جاگنے والے
ستارۂ سحری ہم کلام کب سے ہے
اور اگر میں غلطی نہیں کر رہا تو آپ وَن اردو والے یازغل بھائی ہیں، اور ماشاءاللہ کافی فعال ہیں وہاں۔
شکریہ جناب وارث بھائی، آپ غلطی کر ہی نہیں سکتے، آپ نے صحیح پہچانا
شمشاد — مارچ 24، 2008 11:11 صبح
یاز صاحب اردو محفل میں خوش آمدید
راولپنڈی میں کہاں سے تعلق ہے؟
یاز — مارچ 24، 2008 11:19 صبح
شکریہ جناب، راولپنڈی شہر میں ویسٹریج سے تعلق ہے
کیا اس کو انٹرویو کا آغاز سمجھا جائے
صفحات: 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B4%D8%A8-%DA%A9%DB%92-%D8%AC%D8%A7%DA%AF%DB%92-%DB%81%D9%88%D8%A6%DB%92.11351/