شفقت عباس — ستمبر 6، 2012 5:44 شام
جی میں نے اوریئنٹل کالج لاہور، جامعہ پنجاب سے فارسی زبان میں ماسٹر کیا ہے۔ اور الیکٹرو مکیکنیکل سسٹم میں سپیشلائزیشن ، جبکہ سویڈش پاکستانی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنا لوجی سروس موڑ گجرات سے آٹو میشن میں ڈپلومہ کیا ہے۔ عمرانیات کا خصوصی اور لسانیات کا عمومی علم رکھتا ہوں۔ جبکہ جامعہ دہلی کے طلباء سے جو لسانیات کا علم رکھتے ہیں دوستی کی خواہش رکھتا ہوں۔
نایاب — ستمبر 6، 2012 5:46 شام
محترم شفقت عباس صاحب
محفل اردو میں دلی خوش آمدید
ماشاءاللہ بہت خوب تعارف ہے آپ کا ۔
ان شاءاللہ آپ کی خواہش با احسن پوری ہوگی محفل اردو پر ۔
آج کل پاکستان میں ہیں کیا ؟
شفقت عباس — ستمبر 6، 2012 5:50 شام
محترم شفقت عباس صاحب
محفل اردو میں دلی خوش آمدید
ماشاءاللہ بہت خوب تعارف ہے آپ کا ۔
ان شاءاللہ آپ کی خواہش با احسن پوری ہوگی محفل اردو پر ۔
آج کل پاکستان میں ہیں کیا ؟
جی شکریہ!
کائنات میں جس انسان کو بھی عزت ملی وہ محض میٹھی زبان کی وجہ سے ملی۔
نیلم — ستمبر 6، 2012 5:52 شام
خوش آمدید
انیس الرحمن — ستمبر 6، 2012 5:52 شام
خوش آمدید شفقت عباس صاحب۔
نایاب — ستمبر 6، 2012 5:53 شام
بلا شبہ سچ لکھا آپ نے ۔
اسم بامسمی ہونے کی مہک ابھری آپ کی بات سے
شفقت اور وہ بھی عباس سے منسلک
کچھ مزید آگہی دینا مناسب سمجھیں گے ، ؟
کہاں ہوتے ہیں آج کل ؟
کن مصروفیات میں گزرتا ہے دن ۔ ؟
کن سوچوں میں بسر ہوتی ہے رات ۔ ؟
شفقت عباس — ستمبر 6، 2012 6:02 شام
بلا شبہ سچ لکھا آپ نے ۔
اسم بامسمی ہونے کی مہک ابھری آپ کی بات سے
شفقت اور وہ بھی عباس سے منسلک
کچھ مزید آگہی دینا مناسب سمجھیں گے ، ؟
کہاں ہوتے ہیں آج کل ؟
کن مصروفیات میں گزرتا ہے دن ۔ ؟
کن سوچوں میں بسر ہوتی ہے رات ۔ ؟
شاہ وفا کا نام ہی شفقت ہے۔ اور میں تو ان کے نام سے ہوں ۔
عاطف بٹ — ستمبر 6، 2012 6:04 شام
خوش آمدید شفقت صاحب۔
آپ کو یہاں دلی والے بھی مل جائیں گے اور دل والے بھی۔ امید ہے آپ کا وقت یہاں بہت اچھا گزرے گا!

شفقت عباس — ستمبر 6، 2012 6:06 شام
شاہ وفا کے گھوڑے کی ٹاپ کی مٹی بھی شفقت ہے تو شفقت کا مقام تو ہے نا جی اہل بیت کے نوکروں کا
شفقت عباس — ستمبر 6، 2012 6:08 شام
خوش آمدید شفقت صاحب۔
آپ کو یہاں دلی والے بھی مل جائیں گے اور دل والے بھی۔ امید ہے آپ کا وقت یہاں بہت اچھا گزرے گا!
اصل میں دل والے دلی والے ہی ہوتے ہیں
نایاب — ستمبر 6، 2012 6:09 شام
شاہ وفا کا نام ہی شفقت ہے۔ اور میں تو ان کے نام سے ہوں ۔
بلاشبہ درست کہا ۔ اللہ تعالی ہم سب کو انسانیت سے وفا کی توفیق سے نوازے ۔ آمین
نایاب — ستمبر 6، 2012 6:10 شام
جہاں مل جائیں دل والے ۔ وہیں دلی آباد ہوجاتی ہے ۔
باباجی — ستمبر 6، 2012 6:12 شام
خوش آمدید
آپ کو شفقت بھرا وعلیکم السلام
عاطف بٹ — ستمبر 6، 2012 6:15 شام
اصل میں دل والے دلی والے ہی ہوتے ہیں
آپ کو شاید لاہور والوں سے ملنے کا اتفاق نہیں ہوا!

الف نظامی — ستمبر 6، 2012 6:36 شام
جی میں نے اوریئنٹل کالج لاہور، جامعہ پنجاب سے فارسی زبان میں ماسٹر کیا ہے۔ اور الیکٹرو مکیکنیکل سسٹم میں سپیشلائزیشن ، جبکہ سویڈش پاکستانی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنا لوجی سروس موڑ گجرات سے آٹو میشن میں ڈپلومہ کیا ہے۔ عمرانیات کا خصوصی اور لسانیات کا عمومی علم رکھتا ہوں۔ جبکہ جامعہ دہلی کے طلباء سے جو لسانیات کا علم رکھتے ہیں دوستی کی خواہش رکھتا ہوں۔
خوش آمدید شفقت عباس۔ عمرانیات کے بارے میں کچھ بتائیں کہ اس کا موضوع کیا ہے؟
شمشاد — ستمبر 6، 2012 8:14 شام
اردو محفل میں خوش آمدید۔
محمد وارث — ستمبر 7، 2012 6:16 صبح
خوش آمدید شفقت صاحب
عبدالرزاق قادری — ستمبر 8، 2012 5:22 صبح
خوش آمدےد جناب شفقت عباس