السلام علیکم! میں ہوں آپ کی میزبان مریم افتخار اور میرے ساتھ ہیں فہد اشرف، نور سعدیہ شیخ، محمد عدنان اکبری نقیبی اور محمد خرم یاسین. اردو محفل کی تیرہویں سالگرہ کے موقع پر محفلین کے انٹرویو کے سلسلہ کی بیسویں لڑی میں آپ کو خوش آمدید کہتی ہوں. ہمارے آج کے مہمان وہ ہستی ہیں جن کا انٹرویو کرتے ہوئے مجھے بے حد فخر محسوس ہو رہا ہے اور فرطِ مسرت کے جذبات چھپائے نہیں چُھپ رہے. ان کو ایک ذہین اور دلچسپ محفلین کے طور پر تو سب جانتے ہی ہیں، اس کے ساتھ ساتھ ان کا شمار نا صرف محفل کے بہترین شعراء میں ہوتا ہے بلکہ ان کے کلام سے اقبال کی مہک بھی آتی ہے جو کہ فی زمانہ تقریبا مفقود ہو چکی ہے. اتنی کم عمری میں سوچ کی یہ اڑان، فکر کا یہ انداز اور کلام کا یہ سوز معدودے چند لوگوں کے نصیب میں ہوتا ہے. تشریف لاتے ہیں ہندوستان سے شکیب احمد صاحب. بھرپور تالیوں (ریٹنگز) میں ان کا استقبال کیجیے گا!
1) آپ کا نام کس نے رکھا اور اس کے آپ کی زندگی پر کیا اثرات ہیں؟ مزید یہ بھی بتائیے کہ اب تک آپ کو کن کن ناموں سے پکارا جاتا رہا؟
2) آپ کی تاریخ پیدائش کیا ہے اور عمر کی کتنی بہاریں دیکھ چکے ہیں؟
3) آپ بھارت کے کس علاقے میں مقیم ہیں اور اس کی خصوصیت کیا ہے؟
4) گھر پر کون کون ہے اور آپ کس کے سب سے زیادہ قریب ہیں؟ یہ بھی بتائیے کہ گھر میں چھوٹے ہونے کے فوائد اور نقصانات کیا ہیں؟
5) کون سے تین الفاظ آپ کی پوری شخصیت کی عکاسی کرتے ہیں؟
6) اب تک کن کن غیر نصابی اور فلاحی سرگرمیوں میں حصہ لے چکے ہیں؟
7) اردو محفل پر کیسے آنا ہوا اور اس کے آپ کی زندگی پر کیا اثرات ہی؟
9) آپ کا تعلیمی شعبہ کیا ہے اور آج کل کیا کر رہے ہیں؟ یہ بھی بتائیے کہ یہی شعبہ کیوں منتخب کیا اور اس شعبے میں آگے کیا کرنا چاہتے ہیں؟
10) آپ کے گھر پر اردو ادب میں دلچسپی کس کس کو ہے؟ اپنے ہاتھ سے اردو کب لکھتے ہیں کیونکہ وہاں پر رائج زبان اور رسم الخط تو کچھ اور ہے؟
11) عروض سے واقفیت کب اور کیسے ہوئی؟ شاعری اور نثر کتنے سال سے لکھ رہے ہیں اور کبھی کچھ شائع کروایا؟
12) آپ اردو محفل پر اپنی شاعری بہت کم شریک کرتے ہیں، اس کی کیا وجہ ہے؟ یہ بھی بتائیے کہ اب تک لگ بھگ کتنی غزلیں/نظمیں لکھ چکے ہیں؟
13) آپ کا/کی پسندیدہ:
شاعر؟
نثرنگار؟
اداکار؟
گلوکار؟
سیاست دان؟
محفلین؟
کتاب؟
کھیل؟
فلم؟
ڈرامہ؟
قول؟
نعت؟
گانا؟
14) دنیا میں جتنا تخلیقی کام ہو رہا ہے اس میں سے کون سا کام آپ کو مسحور کر دیتا ہے؟
15) اپنا لکھا ہوا آپ کا پسندیدہ شعر کون سا ہے؟
16) بر صغیر کی پارٹیشن کے ثمرات و نقصانات کے متعلق آپ کا کیا خیال ہے؟
17) آپ کے نزدیک کس طرح کا ادب تخلیق کیا جانا چاہیے لیکن نہیں کیا جا رہا؟
1
19) اگر آپ کو کسی ایک محفلین کی زندگی کا ایک دن گزارنے کا موقع ملے تو کس کی زندگی گزارنا پسند کریں گے؟
20) کیا آپ کی اپنے ہم جماعت اور ہم عمر لوگوں سے ذہنی ہم آہنگی آسانی سے ہو جاتی ہے یا اس معاملے میں مشکل کا سامنا ہوتا ہے؟

