عباس حسینی کا تعارف

حسینی — نومبر 8، 2012 4:37 صبح
بسم اللہ الرحمن الرحیم
میرا نام عباس حسینی ہے اور میرا تعلق پاکستان کے انتہائی شمال میں واقع شہر سکردو سے ہے۔ یہ شہر چاروں طرف سے پہاڑوں میں گھرا ہوا ہے۔ بقول شاعر:
پہاڑی سلسلے چاروں طرف ہے بیچ میں ہم ہیں
مثال گوہر نایاب ہم پتھر میں رہتے ہیں
اصل تاریخ پیدائش مجھے یادنہیں۔ ۔ ۔ ۔ کیونکہ اس وقت میں بہت چھوٹا تھا ا س لیے یاد نہیں رہا۔۔۔ ہا ہا ہا
میٹرک تک سکردو شہر میں ہی تعلیم حاصل کی۔ پھر اس کے بعد اسلام آباد سے ایف اے اچھے نمبروں کے ساتھ پاس کیا۔ اور پھر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے عربی ادب میں بی اے آنرز کیا۔ اور اب میں شام میں دمشق یونیورسٹی کے عربی فیکلٹی میں ایم فل کا طالب علم ہوں اور تھیسز کا کام جاری ہے۔ اس وقت شام میں حالات کی خرابی کی وجہ سے پاکستان ہی میں موجود ہوں۔ چونکہ تھیسیز کا اک حصہ شاعر مشرق علامہ اقبال سے تعلق رکھتا ہے لہذا تحقیق کرتے کرتے اس فورم تک پہنچ گیا اور اب آپ لوگوں کے سامنے ہوں۔
محمد وارث — نومبر 8، 2012 5:37 صبح
خوش آمدید عبّاس حسینی صاحب
شمشاد — نومبر 8، 2012 6:59 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید حسینی صاحب۔
الف عین — نومبر 8، 2012 3:16 شام
خوش آمدید عباس حسینی۔
نایاب — نومبر 8، 2012 3:20 شام
محترم عباس حسینی صاحب محفل اردو پر دلی خوش آمدید
غ۔ن۔غ — نومبر 8، 2012 3:21 شام
جناب ہم محفل میں آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں
عائشہ عزیز — نومبر 8، 2012 3:23 شام
خوش آمدید بھائی!
حسینی — نومبر 8، 2012 4:35 شام
بہت شکریہ سب احباب کا۔ اتنی زیادہ عزت افزائی کے لیے۔
حسینی — نومبر 8، 2012 4:35 شام
مجھے یہ بزم ُٰبہت پسند آئ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
نیلم — نومبر 8، 2012 4:48 شام
خوش آمدید
عاطف بٹ — نومبر 8، 2012 4:50 شام
حسینی صاحب، بہت خوش آمدید۔ امید ہے کہ محفل میں آپ کا وقت بہت اچھا گزرے گا اور یہاں استادوں سے آپ کو بہت کچھ سیکھنے اور جاننے کا موقع بھی ملے گا!
سیدہ شگفتہ — نومبر 11، 2012 6:05 صبح
بسم اللہ الرحمن الرحیم
میرا نام عباس حسینی ہے اور میرا تعلق پاکستان کے انتہائی شمال میں واقع شہر سکردو سے ہے۔ یہ شہر چاروں طرف سے پہاڑوں میں گھرا ہوا ہے۔ بقول شاعر:
پہاڑی سلسلے چاروں طرف ہے بیچ میں ہم ہیں
مثال گوہر نایاب ہم پتھر میں رہتے ہیں
اصل تاریخ پیدائش مجھے یادنہیں۔ ۔ ۔ ۔ کیونکہ اس وقت میں بہت چھوٹا تھا ا س لیے یاد نہیں رہا۔۔۔ ہا ہا ہا
میٹرک تک سکردو شہر میں ہی تعلیم حاصل کی۔ پھر اس کے بعد اسلام آباد سے ایف اے اچھے نمبروں کے ساتھ پاس کیا۔ اور پھر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے عربی ادب میں بی اے آنرز کیا۔ اور اب میں شام میں دمشق یونیورسٹی کے عربی فیکلٹی میں ایم فل کا طالب علم ہوں اور تھیسز کا کام جاری ہے۔ اس وقت شام میں حالات کی خرابی کی وجہ سے پاکستان ہی میں موجود ہوں۔ چونکہ تھیسیز کا اک حصہ شاعر مشرق علامہ اقبال سے تعلق رکھتا ہے لہذا تحقیق کرتے کرتے اس فورم تک پہنچ گیا اور اب آپ لوگوں کے سامنے ہوں۔

السلام علیکم
اردو محفل فورم میں خوش آمدید
سیدہ شگفتہ — نومبر 11، 2012 6:06 صبح
وہاں پر نظام تعلیم کو کیسا پایا؟
حسینی — نومبر 11، 2012 8:55 صبح
وعلیکم السلام شگفتہ باجی!
جی شام میں نظام تعلیم نہایت اعلی ہے۔ دمشق یونیورسٹی کا معیارتو بہت ہی اعلی ہے۔ خاص طور میں عربی فیکلٹی کے حوالے سے بات کررہا ہوں۔ یہ یونیورسٹی مصر کے الازہر اور قاہرہ یونیورسٹی کے ہم پلہ ہے اور ان کی آپس میں کافی رقابت بھی پائی جاتی ہے۔
وہاں کا نظام تعلیم یہ ہے کہ پہلی کلاس سے پی ایچ ڈی تک ساری تعلیم مفت ہے ۔ البتہ ہر کوئی پی ایچ ڈی نہیں کر سکتا ۔ بلکہ بی اے کے بعد جس کو وہاں لیسانس کہتے ہیں ایک ڈیٹنشن ٹیسٹ ہوتا ہے اور اس میں اچھے نمبر لینے والے تقریبا ٤٠سٹوڈنٹز کو ماسٹر میں داخلہ دیا جاتاہے۔ اور صرف انہی سٹوڈنٹز نے پی ایچ ڈی تک جانا ہے۔ اور سب سے اچھی بات کہ جو بھی پی ایچ ڈی کرلیتا ہے پھر اسی یونیورسٹی میں وہ پروفیسر لگ جاتا ہے۔ مطلب بے روزگاری کی ٹینشن نہیں ہے۔
ناعمہ عزیز — نومبر 11، 2012 9:04 صبح
خوش آمدید
فہیم — نومبر 11، 2012 9:15 صبح
بسم اللہ الرحمن الرحیم
میرا نام عباس حسینی ہے اور میرا تعلق پاکستان کے انتہائی شمال میں واقع شہر سکردو سے ہے۔ یہ شہر چاروں طرف سے پہاڑوں میں گھرا ہوا ہے۔ بقول شاعر:
پہاڑی سلسلے چاروں طرف ہے بیچ میں ہم ہیں
مثال گوہر نایاب ہم پتھر میں رہتے ہیں
اصل تاریخ پیدائش مجھے یادنہیں۔ ۔ ۔ ۔ کیونکہ اس وقت میں بہت چھوٹا تھا ا س لیے یاد نہیں رہا۔۔۔ ہا ہا ہا
میٹرک تک سکردو شہر میں ہی تعلیم حاصل کی۔ پھر اس کے بعد اسلام آباد سے ایف اے اچھے نمبروں کے ساتھ پاس کیا۔ اور پھر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے عربی ادب میں بی اے آنرز کیا۔ اور اب میں شام میں دمشق یونیورسٹی کے عربی فیکلٹی میں ایم فل کا طالب علم ہوں اور تھیسز کا کام جاری ہے۔ اس وقت شام میں حالات کی خرابی کی وجہ سے پاکستان ہی میں موجود ہوں۔ چونکہ تھیسیز کا اک حصہ شاعر مشرق علامہ اقبال سے تعلق رکھتا ہے لہذا تحقیق کرتے کرتے اس فورم تک پہنچ گیا اور اب آپ لوگوں کے سامنے ہوں۔
بہت لطیف سا لگا آپ کا تعارف :)
ہماری جانب سے اردو محفل میں خوش آمدید :)
حسان خان — نومبر 11، 2012 10:25 صبح
خوش آمدید :)
مقدس — نومبر 11، 2012 10:53 صبح
ویلکم بھائی
زبیر مرزا — نومبر 11، 2012 11:46 صبح
السلام علیکم
خوش آمدید جناب - اللہ تعالٰی آپ کی عمرمیں علم میں رحمتیں اوربرکتیں شامل فرمائے
حسیب نذیر گِل — نومبر 11، 2012 11:50 صبح
خوش آمدید حسینی صاحب
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B9%D8%A8%D8%A7%D8%B3-%D8%AD%D8%B3%DB%8C%D9%86%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81.56149/