شمشاد — فروری 2، 2007 12:13 صبح
اس محفل کی ایک رکن عیشل نے 30 اگست 2006 کو یہاں کی رکنیت اختیار کی۔ ان کے خطوط کی تعداد 236 ہو چکی ہے لیکن افسوس ہے کہ دوسرے اراکین ابھی تک ان سے تعارف حاصل نہیں کر سکے۔
عیشل آپ اپنا تعارف تو کروا دیں تا کہ ارکین محفل آپ کے متعلق بہتر طور پر جان سکیں۔
ماہ وش — فروری 2، 2007 1:35 صبح
ہاں عیشل اب آپ بھی تعارف کے مرحلے سے گزر ہی جائیں ، ورنہ امن و امان آپ کے لئے مسئلہ پیدا کر دیںگی ،، اور اس مسئلہ کا نام ہے انٹرویو
دوست — فروری 2، 2007 3:29 صبح
ان سے کئی بار شروع میں درخواست کی تھی لیکن ۔۔۔

ماہ وش — فروری 2، 2007 9:58 شام
دوست مودبانہ درخواست کرنی تھی نہ
دوست — فروری 3، 2007 3:05 صبح
جی میں نے تو مودبانہ گزارش ہی کی تھی۔

شمشاد — فروری 3، 2007 10:19 صبح
لگتا ہے کہیں راستے میں سنسر والوں نے روک لیا ہے۔
ظفر احمد — فروری 3، 2007 10:24 صبح
وہ اپنا تعارف کرانے سے گھبرا رہے ہونگے؟ محفل میں سب کچھ پتہ چل گیا پھر؟

ڈیول فش — فروری 3، 2007 10:25 صبح
شمشاد نے کہا:
لگتا ہے کہیں راستے میں سنسر والوں نے روک لیا ہے۔

ماہ وش — فروری 3، 2007 11:07 شام
شکر کرو سنسر والوں نے روکا ، سسرال والے روک لیتے تو کیا ہوتا ۔۔۔
ظفر احمد — فروری 4، 2007 4:40 صبح
ماہ وش نے کہا:
شکر کرو سنسر والوں نے روکا ، سسرال والے روک لیتے تو کیا ہوتا ۔۔۔
کیا ہوتا ؟ ظاہر ہے گھر داماد

بدتمیز — فروری 4، 2007 5:44 صبح
گھر داماد۔ ظفر

شمشاد — فروری 4، 2007 10:11 صبح
یہ جنس بدل کر آنے کا کچھ رواج سا نہیں ہوتا جا رہا۔