غزل نایاب کا تعارف

نور وجدان — جنوری 10، 2019 10:57 صبح
السلام علیکم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔،
اس محفل میں غزل نایاب ، یعنی کہ بنتِ نایاب کو لانے کی جستجو ہوئی ، سو اِسی جستجو کو ختم کرتے میں محترم سید نایاب حسین کی بیٹی کو یہاں لائی ہوں ۔ تعارف کے حوالے سے اتنا بتاتی چلوں کہ وہ کہا کرتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میری سچی غزل ۔۔۔ کیوں نہ اس سچی غزل سے متعارف ہوا جائے۔۔۔۔
غزلِ نایاب
غزل نے چند ماہ قبل لکھنا شُروع کیا ہے ، کلاس چھٹی کی طالب علم ہے ۔ اپنی کلاس میں اول یا دوم آتی ہے ، اسپیچ کے مقابلے میں تحصیل کی سطح تک انعامات جیت آتی ہے ، اپنے پاپا کی ، بھائیوں کی بہت لاڈلی ہے ۔۔۔۔، حال ہی اس نے اپنے پاپا کے حوالے سے کچھ شریک بھی کیا ہے
غزلِ نایاب کے پاپا
غزل نے اپنے پاپا ، پر ایک کتاب لکھنی ہے ، اس حوالے سے وہ کیا لکھے گی ، اس محفل میں گزرے سال بتا پائیں گے ، یہاں سے بہت کچھ سیکھے گی، ہم جیسے محفلین اسکا حوصلہ بڑھاتے اسکو سکھائیں گے تاکہ یہ اپنے پاپا کے خواب کو شرمندہ ء تعبیر کرسکے ۔۔
محمد عدنان اکبری نقیبی — جنوری 10، 2019 11:05 صبح
وعلیکم السلام ،
غزل بیٹا کو محفل میں خوش آمدید ۔
اللہ کریم غزل بٹیا کو ہمت اور حوصلہ عطا فرمائیں ۔آمین
م حمزہ — جنوری 10، 2019 11:23 صبح
بنتِ نایاب کو محفل میں خوش آمدید ۔
جاسمن — جنوری 10، 2019 11:23 صبح
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
غزل کو اردو محفل میں خوش آمدید۔
اللہ آپ کی قسمت بہت اچھی کرے۔ آپ کے والد صاحب کے آپ کے بارے میں دیکھے خواب پورے کرے۔ آمین!
محمد وارث — جنوری 10، 2019 11:31 صبح
غزل بیٹا کو اردو محفل پر خوش آمدید۔
لیکن میرا انتہائی ذاتی خیال ہے کہ ابھی غزل بیٹا کافی کم عمر ہیں، وہ یہاں سے اور باقی سوشل میڈیا سے دور رہ کر ہی اگر اپنی تعلیم پر توجہ مرکوز رکھیں تو زیادہ بہتر ہے۔
فرقان احمد — جنوری 10، 2019 11:34 صبح
پیاری گڑیا ۔۔۔! جو سچ پوچھو تو ہم آپ ہی کو تو جانتے ہیں اور پہچانتے ہیں؛ آپ کے بابا نے آپ کا تعارف پہلے ہی کروا دیا تھا؛ اُن کا اوتار اس کا گواہ ہے۔ آپ کے بابا کا بنیادی تعارف اور حوالہ آپ ہی رہی ہیں اور یہ آپ کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔ اُردو محفل میں آپ کو تہہ دل سے خوش آمدید کہا جاتا ہے ۔۔۔!
محمد تابش صدیقی — جنوری 10، 2019 11:54 صبح
و علیکم السلام
غزل بیٹا کو خوش آمدید۔
وارث بھائی کے مشورہ سے متفق ہوں۔
عرفان سعید — جنوری 10، 2019 12:39 شام
غزل بیٹا آپ کو بہت زیادہ خوش آمدید!
محمد وارث چاچو نے آپ کو بالکل ٹھیک مشورہ دیا ہے۔ آپ مطالعہ کرنا چاہیں اور محفل پر مواد موجود ہو تو آپ ضرور آئیں۔ لیکن آپ کی تعلیم، سکول اور پڑھائی آپ کی اولین ترجیح ہے۔ اس پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا!

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D9%86%D8%A7%DB%8C%D8%A7%D8%A8-%DA%A9%D8%A7-%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81.105005/