غزل کی غزل

غزل کامران — جنوری 16، 2008 9:31 صبح
غزل کی غزل جو کوئی بھی سُنے
کہے واہ اور پھر سر اپنا دھنے

الٰہی مقدّر لکھا کیا مرا
سبھی خواب بکھرے جو میں نے بُنے

ملی ہار اس عشق کی راہ میں
گو پلکوں سے کنکر بھی میں نے چُنے

ہوا قافیہ تنگ تیرا غزل
وہی جانے جو دل سے تجھ کو سُنے

اس محفل سخنوراں و بزمِ سخن شناساں کو اللہ کی اس ادنٰی سی بندی کا سلام پہنچے۔
۔
خرم شہزاد خرم — جنوری 16، 2008 9:45 صبح
غزل کی غزل جو کوئی بھی سُنے
کہے واہ اور پھر سر اپنا دھنے

الٰہی مقدّر لکھا کیا مرا
سبھی خواب بکھرے جو میں نے بُنے

ملی ہار اس عشق کی راہ میں
گو پلکوں سے کنکر بھی میں نے چُنے

ہوا قافیہ تنگ تیرا غزل
وہی جانے جو دل سے تجھ کو سُنے

اس محفل سخنوراں و بزمِ سخن شناساں کو اللہ کی اس ادنٰی سی بندی کا سلام پہنچے۔
۔

اللہ کی اس بندی کا اللہ کے اس بندے کی طرف سے والسلام علیکم اور خوش آمدید
امید ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا
غزل کامران — جنوری 16، 2008 9:54 صبح
اللہ کی اس بندی کا اللہ کے اس بندے کی طرف سے والسلام علیکم اور خوش آمدید
امید ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا

شکریہ فوٹو ٹیک 81
چلیں سیکھنا ہی ہے تو پہلے یہ سیکھیں کہ 'کا' اور 'کو' کا کیا فرق ہوتا ہے :) اور 'والسلام علیکم' کا کیا سکھاؤں :)
محسن حجازی — جنوری 16، 2008 11:01 صبح
جلدی میں اوپر نیجے ہو ہی جاتا ہے آپ معاف کردیں آئندہ نہیں ہوگا۔
خوش آمدید!
اللہ کے اس بندے کی طرف سے اللہ کی بندی کو بھی سلام پہنچے۔ امید ہے کہ کا کو کے کی وغیرہ اب کے ٹھیک جگہ پر بیٹھے ہیں۔
فرخ منظور — جنوری 16، 2008 11:10 صبح
والسلام! آپ کی یہ غزل کافی اچھی ہے - محفل میں‌ خوش آمدید
غزل کامران — جنوری 16، 2008 11:14 صبح
جلدی میں اوپر نیجے ہو ہی جاتا ہے آپ معاف کردیں آئندہ نہیں ہوگا۔
خوش آمدید!
اللہ کے اس بندے کی طرف سے اللہ کی بندی کو بھی سلام پہنچے۔ امید ہے کہ کا کو کے کی وغیرہ اب کے ٹھیک جگہ پر بیٹھے ہیں۔

بہت شکریہ محسن حجازی خوش آمدید کہنے کیلیئے۔
جلدی میں آپ بھی الٹ پلٹ لکھ گئے، الفاظ اوپر نیچے نہیں ہوئے بلکہ آگے پیچھے ہوئے تھے۔
آپ بھی اللہ کے بندے ہیں میں سمجھی موڈریٹر ہیں تو کام کے بندے ہونگے :)
غزل کامران — جنوری 16، 2008 11:18 صبح
والسلام! آپ کی یہ غزل کافی اچھی ہے - محفل میں‌ خوش آمدید

بہت شکریہ سخنور آپ نے خوش آمدید کہا۔
مجھے بڑی ہی خوشی ہو رہی ہے سچی کہ کسی نے میری غزل کی بھی تعریف کی ورنہ سب غزل کی ہی تعریف کرتے ہیں :)
جہانزیب — جنوری 16، 2008 11:19 صبح
بھئی کام کے بندے بھی اللہ ہی کے بندے ہوتے ہیں‌۔
محفل میں‌ خؤش آمدید ۔
غزل کامران — جنوری 16، 2008 11:26 صبح
بھئی کام کے بندے بھی اللہ ہی کے بندے ہوتے ہیں‌۔
محفل میں‌ خؤش آمدید ۔

اور جو نام کے بندے ہوتے ہیں وہ کیا اللہ کے بندے نہیں ہوتے :)
شکریہ جہانزیب آپ نے خوش آمدید کہا۔
جہانزیب — جنوری 16، 2008 11:33 صبح
نہیں‌:grin:
غزل کامران — جنوری 16، 2008 11:38 صبح

پھر وہ انکل سام کے بندے ہوتے ہونگے :)
حسن علوی — جنوری 16، 2008 11:38 صبح
محفل میں خوش آمدید غزل صاحبہ۔
غزل کامران — جنوری 16، 2008 11:41 صبح
محفل میں خوش آمدید غزل صاحبہ۔

بہت شکریہ آپ کا حسن علوی صاحب۔
حسن علوی — جنوری 16، 2008 11:49 صبح
غزل اپنا مزید تعارف تو پیش کیجیئے یعنی کچھ دیگر مصروفیات اور مشاغل وغیرہ۔
جہانزیب — جنوری 16، 2008 11:52 صبح
پھر وہ انکل سام کے بندے ہوتے ہونگے :)

نہیں وہ انکل ٹام کے بندے ہوتے ہیں ۔:grin:
غزل کامران — جنوری 16، 2008 11:53 صبح
غزل اپنا مزید تعارف تو پیش کیجیئے یعنی کچھ دیگر مصروفیات اور مشاغل وغیرہ۔

اچھی بات ہے حسن
مصروفیت میں تو یہ ہے کہ پڑھتی ہوں لاہور کے ایک میڈیکل کالج میں اور مشاغل شعر و شاعری، پڑھنا لکھنا، کھیلنا کودنا :)
غزل کامران — جنوری 16، 2008 11:55 صبح
نہیں وہ انکل ٹام کے بندے ہوتے ہیں ۔:grin:

آپ کا مطلب ہے وہ آقائے بدنام کے بندے ہوتے ہیں۔ :)
حسن علوی — جنوری 16، 2008 11:55 صبح
خوشی ہوئی یہ جان کر کہ میڈیکل کے لوگوں کو بھی اردو ادب سے لگاؤ ھے، مگر آپ کو یہاں کی راہ کس نیک بخت نے دکھلائی؟
جہانزیب — جنوری 16، 2008 11:55 صبح
طب اور شعر و شاعری
غزل کامران — جنوری 16، 2008 12:01 شام
خوشی ہوئی یہ جان کر کہ میڈیکل کے لوگوں کو بھی اردو ادب سے لگاؤ ھے، مگر آپ کو یہاں کی راہ کس نیک بخت نے دکھلائی؟

ہاں کیوں نہیں میرے ڈیڈی بھی ڈاکٹر ہیں اور میڈیکل سے زیادہ شعر و شاعری اور ادب کی کتابیں ہیں انکے پاس :)۔ اور راہ بس 'سرف' کرتی ہوئی ادھر آ گئی اور بہت اچھا لگ رہا ہے۔
صفحات: 1 2 3

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%DA%A9%DB%8C-%D8%BA%D8%B2%D9%84.10421/