فائزہ صدیقی — نومبر 26، 2014 5:11 شام
میرا نام فائزہ صدیقی ہے میں لاہور کی رہنے والی ہوں ۔
میں نے اسی سال پنجاب یونیورسٹی سے ایم ایس سی کی ہے۔
مزید اگر کچھ پوچھنا ہو تو پوچھ لیں ۔ میرا بس یہی تعارف ہے ۔
اور ہاں تحفظ ختم نبوت ﷺ کے کام میں دلچسپی رکھتی ہوں۔
فورم پر کام کرنے کا طریقہ سب سے پہلے مجھے یہاں سے معلوم ہوا
عبد الرحمن — نومبر 26، 2014 5:22 شام
ماشاء اللہ!
محفل پر خوش آمدید!

ابھی پڑھائی کرلیجے۔ باقی باتیں بعد میں۔

فائزہ صدیقی — نومبر 26، 2014 5:30 شام
ھاھاھاھا عبدالرحمن بھائی میں نے لکھا ہے کہ "میں نے اسی سال پنجاب یونیورسٹی سے ایم ایس سی کی ہے۔" یعنی کہ میں پڑھ چکی ہوں ۔
عبد الرحمن — نومبر 26، 2014 5:36 شام
دراصل میں نے آپ کا کیفیت نامہ دیکھ کر یہ بات لکھی تھی۔ مجھے لگا آپ پڑھائی میں مصروف ہیں۔

فائزہ صدیقی — نومبر 26، 2014 6:09 شام
اچھا صاحب
نایاب — نومبر 26، 2014 6:59 شام
محترم فائزہ صدیقی بہنا بٹیا محفل اردو میں دلی خوش آمدید
تحفظ ختم نبوت سے منسلک سب سے اہم کام یہی ہے کہ " خود اپنی ذات " کو نبی پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے " اسوہ مبارکہ " کی تقلید میں محو کرتے انسانیت کی خدمت کی جائے ۔
گالی دینے والے کو پتھر مارنے والے کو گندگی ڈالنے والے کو " دعا " دی جائے ۔ ان کی عیادت کی جائے ۔ انہیں اخلاق کریمانہ سے اپنی جانب متوجہ کیا جائے ۔۔۔
بہت دعائیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حق تعالی آپ کو آسانیاں تقسیم فرمانے والوں میں قرار دے ۔ آمین
اوشو — نومبر 26، 2014 9:00 شام
خوش آمدید
فائزہ صدیقی بہنا!
ماشاءاللہ خوشی ہوئی یہ جان کر کہ آپ تحفظ ختم نبوت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے مشن پر کام کر رہی ہیں۔ اللہ کریم آپ کو آسانیاں عطا فرمائے۔ اور جھوٹے مدعیانِ نبوت کا پردہ فاش کرنے کی طاقت عطا فرمائے۔ ان شاءاللہ ان فتنہ گروں کو دنیا و آخرت میں رسوائی اور ذلت کا کرنا پڑے گا۔
اللہ کریم آقا علیہ الصلوٰۃوالسلام کی غلامی کے طفیل آپ کو دنیا و آخرت میں سرخروئی و کامیابی عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین
Ijaz Ahmed — نومبر 26، 2014 9:29 شام
الف عین — نومبر 27، 2014 7:12 صبح
خوش آمدیدی فائزہ۔
اپنے پروجیکٹ تحفظ ختم نبوت کے لئے کیا اقدامات کر رہی ہیں؟
نیرنگ خیال — دسمبر 1، 2014 11:35 صبح
خوش عام دید۔۔۔۔ ایم ایس سی کس موضوع پر ہے؟
توصیف یوسف مغل — دسمبر 10، 2014 5:03 شام
خوش آمدید
خالد محمود چوہدری — دسمبر 10، 2014 5:13 شام
خوش آمدیدی فائزہ۔
اپنے پروجیکٹ تحفظ ختم نبوت کے لئے کیا اقدامات کر رہی ہیں؟
خوش آمدیدی فائزہ۔اپنے پروجیکٹ تحفظ ختم نبوت کی تفصیل پلیز
زیک — دسمبر 10، 2014 5:37 شام
نبوت کو ختم کر رہی ہوں گی

لئیق احمد — دسمبر 10، 2014 6:01 شام
خوش آمدید۔
آپ کے ٹیگز دیکھ کر لگتا ہے آپ محفل پر نئی نہیں ہیں۔

باباجی — دسمبر 10، 2014 6:37 شام
خوش آمدید
اللہ آپ کو کامیاب کرے
یہاں کچھ اہم حضرات کی وجہ سے آپ کو اندازہ ہوجائے گا کہ آپ کام آسان ہے یا مشکل ۔۔ ایک صاحب نے پھلجھڑی چھوڑدی ہے ۔

عبدالقیوم چوہدری — دسمبر 10، 2014 7:20 شام
السلام علیکم و رحمتہ اللہ
جی آیاں نوں
عمر سیف — دسمبر 10، 2014 7:46 شام
خوش آمدید
سید فصیح احمد — جنوری 1، 2015 6:59 صبح
اردو محفل پر خوش آمدید پیاری بہن۔ اللہ رب العزت اپنی امان میں رکھے، آمین!
zeeakbar — جنوری 2، 2015 9:09 صبح
السلام علیکم فائزہ.