انٹرویوفریب صاحب

افتخار راجہ — جنوری 22، 2006 8:51 شام
فریب،میرے خیال میں سرگرم ارکان میں سے آپ ہی بچ گئے ہیں۔ ۔۔۔ اور ہم آپ کو چھوڑیں گے نہیں بلکہ سب کچھ جان کر ۔ لہذا ذیل کے سوالات کے صحیح جوابات دیں کہ سارے احباب بہت اشتیاق سے پنجوں کے بل انتظار میں ہیں ۔ سوالات میں کاٹ چھانٹ کی اجازت نہیں ہے مگر جوابات بھلے اشاروں کنائیوں میں دیں۔ہمیں کیا؟ ہم سوالات اور بڑھاتے رہیں گے، جی ۔۔۔۔ امید ہے کہ آپ اس سلسلہ کا حظ اٹھائیں گے۔ شکریہ
١۔ آپکا پورا نام؟
٢- پیار سے کیا پکارا جاتا ہے؟ اور کیوں؟
٣۔ عمر کتنی ہے؟
٤۔جائے پیدائیش ؟
٥- حاضر مقام؟
٦۔مصروفیت کیا ہے؟
٧۔تعلیمی قابلیت؟
٨۔ مشاغل، ویب کے علاوہ؟
٩۔ کونسی زبانیں روانی سے بول سکتے ہیں؟
١٠۔ اور بڑے ہوکر کیا بننے کا ارادہ ہے؟
آپکے جوابات کا اشتیاق رہے گا اور یہ سلسلہ یہیں پر ختم نہیں ہو گیا ہے بلکہ چلتا رہے گا۔
افتخار راجہ — جنوری 22، 2006 8:53 شام
اور یہ بھی
اسلامُ علیکم، تعارف کے سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے ان سولات کے جوبات دیں، اگر کوئی سوال آپ کے مزاج کے خلاف ہوتو اسکا گول مول جواب دیا جاتا۔
مقصد: ان سوالات کا مقصدآپ کا وقت ضائع کرنا ہے، اگر آپ سے پڑھنے والے کے چہرہ پر ایک مسکراہٹ آجائے تو اسے آپکا مشکور ہونا چاہئے۔ تحریری طور پر۔
سوالات:
11-آپ کیوں زندہ ہیں؟
12-اور کب تک؟
13-آپ کا خیال میں بھاگتے چور کی لنگوٹی کیا کام آ سکتی ہے؟
14-طوطا چشم اور یک چشمِ گُل میں کیا فرق ہے؟
13-لاہور اگرپنجاب میں نہ ہوتا تو کہاں ہوتا؟
14 -فال نکالنے کو طوطے کا ہونا کیوں ضروری ہے؟
15- آپ نے کبھی آبیل میجھے مار پر عمل کیا ہے؟ کیا نتیجہ نکلا؟
16- آخری کتاب کب کونسی پڑھی تھی اور کیوں؟
17۔ “لا علمی ہزار نعمت ہے“ 3 وجوہات بیان کرو؟
18۔ اگر آپ کو ملک کا صدر بنا دیا جائے تو پہلا کام کیا کریں گے؟
19۔ نا پسندیدہ کتاب کا نام بتائیں اور وجہ بھی بیان کریں؟
20۔ آپ کی 1 کروڑ ڈالر کی لاٹری نکل آئی ہے؟ مجھے کتنے پیسے دیں گے اور کیوں؟
جوابات پڑھنے والے پر دو مزید سوالات کرنا لازم ہے۔ لگ پتا جائے گا
فریب — جنوری 23، 2006 8:44 صبح
۔ آپکا پورا نام؟
شعیب افتخار
٢- پیار سے کیا پکارا جاتا ہے؟ اور کیوں؟
شعیب
٣۔ عمر کتنی ہے؟
تقریباً 27 سال
٤۔جائے پیدائیش ؟
گوجرانوالہ
٥- حاضر مقام؟
ریاض
٦۔مصروفیت کیا ہے؟
بتائی نہیں جا سکتی
٧۔تعلیمی قابلیت؟
MCS
٨۔ مشاغل، ویب کے علاوہ؟
شاعری پڑھنا اور غزل سننا
٩۔ کونسی زبانیں روانی سے بول سکتے ہیں؟
اردو، انگلش، پنجابی اور تھوڑی سی عربی
١٠۔ اور بڑے ہوکر کیا بننے کا ارادہ ہے؟
یہ تو بڑے ہو کر ہی پتہ چلے گا۔۔۔۔
فریب — جنوری 23، 2006 8:54 صبح
-آپ کیوں زندہ ہیں؟
جی مجھے خود اس سوال کا جاب نہیں ملا تو آپکو کیا دوں گا
12-اور کب تک؟
جب تک میرا کردار ختم نہیں‌ہوتا
13-آپ کا خیال میں بھاگتے چور کی لنگوٹی کیا کام آ سکتی ہے؟
باقی رہ جانے والا سامان اکٹھا کرنے کے لیئے
14-طوطا چشم اور یک چشمِ گُل میں کیا فرق ہے؟
جی کوئی خاص فرق نہیں ہے فریب دونوں کا خاصہ ہے
13-لاہور اگرپنجاب میں نہ ہوتا تو کہاں ہوتا؟
کہیں اور کیوں ہوتا جی۔۔۔۔۔۔ ؟؟؟؟
14 -فال نکالنے کو طوطے کا ہونا کیوں ضروری ہے؟
ایسے ہی جیسے bull fightمیں ایک عدد bullکا ہونا ضروری ہے
15- آپ نے کبھی آبیل میجھے مار پر عمل کیا ہے؟ کیا نتیجہ نکلا؟
جی وہی جو ہونا چاھیے تھا یعنی بیل نے اپنے سینگوں کا خوب استعمال کیا
16- آخری کتاب کب کونسی پڑھی تھی اور کیوں؟
اردو کی آخری کتاب وجہ تاکہ اصل اردو سیکھی جا سکے
17۔ “لا علمی ہزار نعمت ہے“ 3 وجوہات بیان کرو؟
18۔ اگر آپ کو ملک کا صدر بنا دیا جائے تو پہلا کام کیا کریں گے؟
مارشل لا اڈمینسٹریٹر بن جاؤں گا
19۔ نا پسندیدہ کتاب کا نام بتائیں اور وجہ بھی بیان کریں؟
ابھی تک کوئی نظر سے نہیں گزری
20۔ آپ کی 1 کروڑ ڈالر کی لاٹری نکل آئی ہے؟ مجھے کتنے پیسے دیں
گے اور کیوں؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ارے بھائی اگر نکل ہی آئی ہے تو آپ کیوں رال ٹپکا رہے ہیں
ماوراء — جنوری 23، 2006 8:55 صبح
فریب مصروفیت کیوں نہیں بتائی جا سکتی۔۔۔کیا وہ اتنی گئی گزری ہیں۔۔۔ :? :p
خیر۔۔۔آپ کے بارے میں بارے میں تفصیلی جان کر اچھا لگا۔۔۔ :)
فریب — جنوری 23، 2006 8:57 صبح
کوئی مصروفیت ہو تو بتاؤں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :roll:
ماوراء — جنوری 23، 2006 8:57 صبح
اف خدایا۔۔۔یہ تو سب ہی جواب دے رہے ہیں۔۔میں سمجھی تھی۔۔کہ سب ہڑتال کر دیں گے۔۔۔پر یہاں تو معاملہ ہی الٹ ہے۔۔ :(
اب تو مجھے کچھ سوچنا ہی پڑے گا۔۔۔ :p
ماوراء — جنوری 23، 2006 8:58 صبح
فریب نے کہا:
کوئی مصروفیت ہو تو بتاؤں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :roll:
او اچھا۔۔۔ویسے آپ جاب نہیں کرتے کیا۔۔۔؟ آپ لکھ سکتے تھے کہ جاب میں مصرف ہوتا ہوں۔۔۔ :roll:
فریب — جنوری 23، 2006 9:00 صبح
جی جی سوچیئے مگر نقل کرنے کا نہیں‌۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :twisted: :evil:

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%81%D8%B1%DB%8C%D8%A8-%D8%B5%D8%A7%D8%AD%D8%A8.932/