السلام علیکم میں ہوں آپ کی میزبان مریم افتخار اور میرے ساتھ ہیں محمد خرم یاسین، نور سعدیہ شیخ، فہد اشرف اور محمد عدنان اکبری نقیبی. آئیے انٹرویو کے سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہیں. ہمارے آج کے مہمان کا اردو محفل سے تعلق بہت پرانا ہے. یوں تو وہ ایک گرافک ڈیزائنر ہیں مگر اردو محفل میں 'جاسوس' کے نام سے جانے جاتے ہیں. نہایت خوش مزاج اور ہنس مکھ ہیں اور مقابل کو لاجواب کر دینا خوب جانتے ہیں. تشریف لاتے ہیں کراچی سے فہیم صاحب! 
1) آپ کو آج تک کن کن ناموں سے پکارا جاتا رہا اور آپ کے نام کا آپ کی شخصیت پر کیا اثر ہے؟
2) آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے اور آپ نے موجودہ شعبہ کا انتخاب ہی کیوں کیا؟
3) اردو محفل میں آپ کے پہلی بار جاسوس کہلائے جانے کی کیا وجہ تھی اور آپ نے کیونکر اسے برقرار رکھا؟
4) اتنے پرانے تعلق کے باوجود آپ نے اردو محفل میں آنا پہلے کی نسبت کم کیوں کیا؟ اور وہ کون سی چیز ہے جو محفل سے تعلق ختم ہونے نہیں دے سکتی؟
5) اگر آپ کو اپنی مرضی کے شہر میں رہنے کا اختیار ہو تو کس شہر میں رہنا پسند کریں گے؟
6) آپ نے آج تک کن کن کھیلوں/ غیر نصابی اور فلاحی سرگرمیوں میں حصہ لیا؟
7) کسی جگہ کے مکینوں کے حساب سے اس کے ماحول میں خاطر خواہ فرق پڑ جاتا ہے. پہلے اور اب کی اردو محفل میں آپ کیا فرق محسوس کرتے ہیں؟
9) انتہائی غصہ آئے یا مایوسی حاوی ہونے لگے تو کیا کرتے ہیں؟
10) آپ کا روزمرہ کا معمول کیا ہے؟
11) گھر والوں میں سے کس کے سب سے زیادہ قریب ہیں؟
12) کتب بینی اور فلم بینی میں سے کس کو ترجیح دیں گے اور کیوں؟
13) آپ کے خیال میں کون سی تین شخصیات دنیا پر سب سے زیادہ اثر انداز ہوئیں؟
14) اس سال آپ کی سالگرہ کے کیک پر کتنی موم بتیاں لگیں گی؟
15) آپ کا/کی پسندیدہ:
کھیل؟
کھلاڑی؟
فلم؟
ڈرامہ؟
اداکار؟
گلوکار؟
کتاب؟
شعر؟
شاعر؟
نثر نگار؟
محفلین؟
16) آپ کی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی اور سب سے بڑی ناکامی کیا ہے؟
17) عمومی طور پر آپ کس مزاج میں ہوتے ہیں اور کیا موسم آپ کے مزاج پر اثر انداز ہوتا ہے؟
1
19) کون سے تین الفاظ آپ کی شخصیت کے آئینہ دار ہیں؟
20) اگر آپ کے پاس ٹائم مشین ہو اور ماضی یا مستقبل میں سے کسی ایک دور میں جانے کا اختیار ہو تو کس میں جائیں گے اور کیوں؟ نیز اس دور میں کیا اہم تبدیلی کرنا چاہیں گے؟


