السلام عليكم
کیسی ھیں آپ سب لوگ
ھمارا نام۔۔۔محمد ابراھیم ھے
اور اور اور۔۔۔۔۔ھمے یہ فارم کافی پسند ایا۔۔۔۔مگر اردو لکھ نھیں پارھیے ھم
تو کچھ سمھج نھیں ارا کیا لکھیں ۔۔۔۔۔۔
قیصرانی — جنوری 22، 2008 9:07 شام
محفل پر خوش آمدید۔ امید ہے کہ آپ کا وقت ہمارے ساتھ اچھا گذرے گا۔ کسی بھی دقت کی صورت میں بلا جھجھک رابطہ کیجئے گا
شمشاد — جنوری 23، 2008 3:08 صبح
خوش آمدید
کوشش کریں تو دو چار دنوں میں ہی اچھی خاصی اردو لکھنے لگیں گے۔ میرے ساتھ بھی ایسے ہی ہوا تھا۔
محمد وارث — جنوری 23، 2008 3:44 صبح
محفل پر خوش آمدید محمد ابراہیم صاحب
فرخ منظور — جنوری 23، 2008 5:38 صبح
خوش آمدید ابراہیم صاحب! تھوڑی سے کوشش کرنی پڑے گی اردو لکھنے کے لیے پھر خود ہی روانی آجائے گی -
عمار ابن ضیا — جنوری 23، 2008 5:49 صبح
خوش آمدید ابراہیم بھائی۔
کوشش جاری رکھیں۔ ان شاء اللہ بہت لطف آئے گا۔
تلمیذ — جنوری 23، 2008 5:54 صبح
محفل پر آپ کا خیر مقدم ہے !! اردو میں ٹائپ کرنے کو ایک مسئلہ ہر گز نہ سمجھیں۔ آغاز میں ہم سب ایسے ہی تھے۔ آپ جتنی زیادہ مشق کریں گے، اردو لکھنا آپ کے لئے اتنا ہی آسان ہوتا چلا جإے گا۔
محب علوی — جنوری 23، 2008 8:42 صبح
خوش آمدید محمد ابراہیم فکر نہ کریں جیسے جیسے لکھتے جائیں گے رواں ہوتے جائیں گے۔ غالب کا یہ مصرع تو آپ نے سنا ہی ہوگا
رکتی ہے مری طبع تو ہوتی ہے رواں اور
الف عین — جنوری 23، 2008 9:05 صبح
خوش آمدید محمد ابراہیم۔ اردو کی مشق ہو ہی جائے گی آتے رہیں تو۔۔
حسن علوی — جنوری 23، 2008 11:01 صبح
محفل میں خوش آمدید ابراہیم صاحب۔
وہ کہتے ہیں نا کہ 'گرتے ہیں شہسوار ہی میدانِ جنگ میں'
آپ بھی انشاءاللہ ماہر ہو جائیں گے آہستہ آہستہ، ہماری نیک خواہشات آپکے ساتھ ہیں۔
m!k — جنوری 23، 2008 3:07 شام
اپ سب کا بہت بہت شکریہ
ھمیں کافی خوشی ھوی
آپ سب کا جواب پڑھ کر۔۔۔۔۔۔۔
اللہ آپ سب کو خوش رکھے آمین
شاکر اکثر یہی لکھتے ہیں جو میں یہ اندازہ کرتا ہوں کہ یہ پنجابی میں خوش آمدید ہے۔ میں غلط ہوں تو درست کر دیا جائے
حسن علوی — جنوری 23، 2008 5:34 شام
آپ بالکل درست فرما رھے ہیں استادِ محترم۔ اسکا یہی مطلب ھے جو آپ نے بیان کیا۔
m!k — جنوری 23، 2008 6:59 شام
اچھا اگر ایسا ھی ھے تو ھم تو اردو میں ھی کھینگے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ کا بہت بہت شکریہ
بلال — جنوری 24، 2008 3:30 صبح
محفل پر خوش آمدید۔۔۔ امید ہے یہاں آپ کا وقت اچھا گزرے گا
آپ تھوڑی سی مشق روزانہ کریں تو اردو لکھنا کوئی مسئلہ نہیں رہے گا۔۔۔ جب میں نے کمپیوٹر پر اردو لکھنی شروع کی تھی تو تب یہ حال تھا کہ ایک صفحہ پر سب الفاط لکھے اور ایک ایک کو تلاش کرتا پھر لکھتا۔۔۔ مشق کرتا رہا اور اللہ تعالٰی کے فضل سے بہت اچھی سپیڈ بن گئی۔۔۔
فرخ منظور — جنوری 24، 2008 5:05 صبح
ویسے تو جی آیاں نوں پنجابی کا آپ خوش آمدید ہی کہہ سکتے ہیں لیکن اسکا اگر اردو میں ترجمہ کیا جائے تو کافی دلچسپ ہوگا -
جی بمعنی دل (جی ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصت کہ رات دن۔۔۔)
آیا نوں (جو آئے ان کے لیے)
یعنی ترجمہ ہوا "جو آئے ہیں ان کے لیے دیدہ و دل فرشِ راہ"
اور خسرو کا ایک فارسی شعر کا ایک حصہ بھی "جی آیا نوں" کا ترجمہ کہا جا سکتا ہے -
"دلِ من فدائے راہے"