مجھ سے ملئے

سرمد خان — مئی 17، 2009 11:34 شام
میرا پورا نام سرمد علی خان ہے، پاکستان کا شہری ہوں یا شاید پاکستان میرا وطن ہے :) دونوں ہی صورتوں میں پریشانی بہرحال لاحق ہے :praying:
پوسٹ گریجویشن اللہ اللہ کرکے کر ہی لی اب اپنا کام کرتا ہوں مطلب اپنے والد کا ہاتھ بٹاتا ہوں
پڑھنے کا شوق ہمیشہ سے رہا ہے اور موضوع کی کوئی قید نہیں ہے
اس سے زیادہ کیا بتاؤں کہ کچھ اور خاص ہے ہی نہیں
علی ذاکر — مئی 17، 2009 11:36 شام
بھائ جی محفل میں خوش آمدید !
ایک طرف آپ کہتے ہیں پڑھنے کا شوق ہے دوسری طرف آپ کہہ رہے ہیں کہ گریجویشن اللہ اللہ کر کے کی کہیں آپ بھی دو کشتیوں پر سوار تو نہیں ؟
مع السلام
سرمد خان — مئی 17، 2009 11:39 شام
ذاکر بھائی پڑھنے سے مراد سلیبس ہرگز نہیں تھا جو لگا بندھا ہوتا ہے اور جس سے آپ کو چاہتے یا نہ چاہتے ہوئے بھی جڑا رہنا پڑتا ہے
شاہ حسین — مئی 17، 2009 11:41 شام
سرمد خان صاحب اردو محفل میں خوش آمدید
علی ذاکر — مئی 17، 2009 11:43 شام
ذاکر بھائی پڑھنے سے مراد سلیبس ہرگز نہیں تھا جو لگا بندھا ہوتا ہے اور جس سے آپ کو چاہتے یا نہ چاہتے ہوئے بھی جڑا رہنا پڑتا ہے

سرمد صاحب پاکستان کہاں ست تعلق ہے آپ کا ؟
مع السلام
شمشاد — مئی 17، 2009 11:47 شام
اردو محفل پر خوش آمدید خان صاحب۔
اپنے متعلق اور بھی بتائیں۔
سرمد خان — مئی 17، 2009 11:55 شام
اردو محفل پر خوش آمدید خان صاحب۔
اپنے متعلق اور بھی بتائیں۔

شکریہ جناب
ایک عام سے پاکستانی کا تعارف جتنا ہونا چاہیئے میرے خیال میں تو میں اس سے تجاوز کر گیا ہوں کیونکہ موجودہ حالات یا شاید گزشتہ ایک دہائی کے بعد سے اب تک جو کچھ ہوا ہے اس حساب سے تو مجھے اپنا تعارف کرانے کی اجازت ہی نہیں ہونی چاہیئے بہرحال مستقل سکونت کراچی ہے، تعلیم بتا چکا ہوں، بھائی بہن 7 ہیں میرا نمبر پانچواں ہے، ماشااللہ والدین حیات ہیں یہی خوش نصیبی ہے، میگا بلینئر نہیں ہوں اس لئے تکبر سے آزاد ہوں،
باقی رفتہ رفتہ جو خاص محسوس ہوں ضرور شیئر کرونگا
محمد وارث — مئی 18، 2009 4:48 صبح
خوش آمدید سرمد خان صاحب!
الف عین — مئی 18، 2009 6:24 صبح
خوش آمدید سرمد. امید ہے یہاں اچھا اضافہ ثابت ہوں گے.
عمران شناور — مئی 18، 2009 6:30 صبح
خوش آمدید سرمد خان! خوش آمدید
ایم اے راجا — مئی 18، 2009 6:53 صبح
سرمد صاحب خوش آمدید، آپ کہیں کراچی والے سرمد تو نہیں۔
سرمد خان — مئی 18، 2009 8:53 صبح
سرمد صاحب خوش آمدید، آپ کہیں کراچی والے سرمد تو نہیں۔

شکریہ راجا صاحب ! بے شک میں کراچی سے ہوں مگر کراچی کے سرمد ہزاروں ہو سکتے ہیں آپ کو کس کی تلاش ہے ؟ :)
ویسے میرا ایک دوست اکثر فورمز کا ممبر ہے اس کے ساتھ بیٹھ بیٹھ کر کچھ سیکھا اور محفل کا معیار اچھا لگا تو جوائن کر لیا ورنہ میں چاٹنگ وغیرہ سے خاصا دور رہا ہوں
سرمد خان — مئی 18، 2009 8:56 صبح
عمران شناور، الف عین، محمد وارث، شاہ110، اور دیگر تمام ساتھیوں کے خلوص کا تہہ دل سے شکریہ
فرخ منظور — مئی 18، 2009 10:15 صبح
خوش آمدید سرمد خان صاحب!
سرمد خان — مئی 18، 2009 11:05 صبح
خوش آمدید سرمد خان صاحب!

بہت بہت شکریہ جناب
مغزل — مئی 18، 2009 11:40 صبح
سرمد خان محفل میں خوش آمدید جناب، ادبی لڑیوںمیں نظرآئے سو امید ہے ، کہ آپ سے ہمیں کچھ سیکھنے کو مل سکے گا۔ والسلام
نایاب — مئی 18، 2009 2:11 شام
السلام علیکم
محترم سرمد خان جی
سدا خوش رہیں آمین
[]
inp1242651847l.gif
]
نایاب
دل پاکستانی — مئی 18، 2009 2:28 شام
سرمد خان صاحب اردو محفل میں خوش آمدید
زیک — مئی 18، 2009 3:02 شام
خوش آمدید سرمد۔
جیا راؤ — مئی 18، 2009 4:13 شام
خوش آمدید۔۔۔:)
صفحات: 1 2 3

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%AC%DA%BE-%D8%B3%DB%92-%D9%85%D9%84%D8%A6%DB%92.21941/