مجھے انس کہتے ہیں

انس — اگست 26، 2007 3:36 شام
السلام علیکم۔میرا نام انس ہے۔میں مدینہ منورہ میں رہتا ہوں۔میں تیسری جماعت میں پڑھتا ہوں۔میرے سکول کا نام دارالہجرہ انٹر نیشنل سکول ہے۔میرے پاپا پڑھنے کے لئیے مجھے اگلے مہینے پاکستان بھیج رہے ہیں۔مجھے پاکستان بہت اچھا لگتا ہے لیکن مما اور پاپا کے بگیر مزا نہیں آئے گا۔
محمد وارث — اگست 26، 2007 3:44 شام
خوش آمدید انس بیٹا، آپ تو ماشاءاللہ بہت مبارک شہر میں رہ رہے ہیں۔
میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالٰی آپ کو آپ کو تعلیم میں کامیاب کریں۔
الف عین — اگست 26، 2007 5:26 شام
خوش آمدید انس بیٹے۔ اور بہت سی دعائیں بھی۔ مما اور پاپا کا بھی شکریہ ادا کر دو کہ شاید وہی آپ کو یہاں لائے ہیں۔
قیصرانی — اگست 26، 2007 6:07 شام
محفل پر خوش آمدید انس۔ امید ہے کہ ادھر وقت اچھا گزرے گا۔ کسی بھی دقت کی صورت میں بلا جھجھک رابطہ کیجئے گا
محب علوی — اگست 26، 2007 6:14 شام
خوش آمدید انس بیٹا اور انکل وارث کی طرح میں بھی تعلیم میں آپ کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں اور یقینا آپ کو پاکستان آ کر بڑا مزہ آئے گا اور شاید امی ابو بھی جلد آپ کے پاس ہوں۔
عمر سیف — اگست 26، 2007 6:54 شام
خوش آمدید۔
انس — اگست 26، 2007 7:20 شام
خوش آمدید انس بیٹا، آپ تو ماشاءاللہ بہت مبارک شہر میں رہ رہے ہیں۔
میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالٰی آپ کو آپ کو تعلیم میں کامیاب کریں۔

وارث انکل آپ کا بہت شکریہ۔ہاں انکل ہم جمہ کے دن عمرا کرنے جا رہے ہیں۔
انس — اگست 26، 2007 7:28 شام
خوش آمدید انس بیٹے۔ اور بہت سی دعائیں بھی۔ مما اور پاپا کا بھی شکریہ ادا کر دو کہ شاید وہی آپ کو یہاں لائے ہیں۔

انکل آپ میرے پاپا کو نہیں جانتے؟میرے پاپا آج کل مجھے کمپوتر پر اردو لکھنا سکھا رہے ہین۔ میرے پاپا کا نام ساجد ہے۔آپ سب ان کو مابدولت کے نام سے جانتے ہیں۔میرے پاپا نے مجھے کہا ہے کہ میں یہان اردو لکھوں تو جلدی سے اردو لکھنا آ جائے گی۔
انس — اگست 26، 2007 7:30 شام
محفل پر خوش آمدید انس۔ امید ہے کہ ادھر وقت اچھا گزرے گا۔ کسی بھی دقت کی صورت میں بلا جھجھک رابطہ کیجئے گا

انکل آپ کا بھی بہت شکریہ
فرحت کیانی — اگست 26، 2007 9:35 شام
turtday2cp.gif

محفل پر خوش آمدید انس۔۔
آپ کو پاکستان میں بھی خوب مزہ آئے گا انشاءاللہ :)
فاتح — اگست 26، 2007 9:38 شام
السلام علیکم!
خوش آمدید​
انس بیٹا آپ عالم پناہ کے صاحبزادے ہیں اس طرح آپ تو "ولی عہد" ہوئے۔:grin:
اور ولی عہد اور شہزادوں کو تعلیم حاصل کرنے کے لیے اکثر سلطنت سے باہر جانا پڑتا ہے:)
اللہ تعالیٰ آپ کو دونوں جہان کی بھلائیاں عطا فرمائے۔ آمین!
زینب — اگست 26، 2007 9:49 شام
ارے واہ اتنا چھوٹا سا چنا منا سا مہمان ویلکم سویٹ ہارٹ۔۔۔اتنے سارے انکلز کے ساتھ آنٹی بھی ہیں یہاں:grin:
شمشاد — اگست 26، 2007 10:51 شام
خوش آمدید انس بیٹے۔ آپ کا نام تو بہت ہی پیارا ہے۔
آپ کی عمر کتنی ہے؟ آپ کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ آپ کتنے بہن بھائی ہو؟ ذرا تفصیل سے لکھو ناں۔
تیشہ — اگست 26، 2007 10:56 شام
خوش آمدید ، :)
ماوراء — اگست 27، 2007 3:37 صبح
خوش آمدید انس بیٹے۔
welcomeursosredpm0.jpg
دوست — اگست 27، 2007 5:02 صبح
بسم اللہ
جی آیاں نوں پاکستان میں۔
اللہ آپ کی پڑھائی مبارک کرے۔
محفل پر خوش آمدید۔
وسلام

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%AC%DA%BE%DB%92-%D8%A7%D9%86%D8%B3-%DA%A9%DB%81%D8%AA%DB%92-%DB%81%DB%8C%DA%BA.8130/